محترم آپ کو نہ جانے کس بات پر کوئی بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
یہ غلط فہمی کہ کیوں آپ کو دوبارہ موضوع پر بات کرنے کا کہہ رہا ہوں؟ ۔۔۔یعنی ہر تھریڈ میں جس طرح کی مرضی باتیں کرتے چلے بنے (مثلاً تھریڈ ہو نماز کے مسائل کا اور باتیں ہورہی ہوں ہیر رانجھا کی۔تو یہ غلط فہمی نہیں۔واہ جناب) اور اگر کوئی تھریڈ پر ہی توجہ دلانے کی بات کرے تو غلط فہمی کا شکار بتلایا جائے۔ بہت خوب
بائی نیم یہ عبارت کا انداز آرڈر ھے اور آرڈر سے کبھی کام نہیں بنتا اور نہ ہی آپ مجاز ہیں آئیندہ ایسی بے وقوفی سے احتیاط برتیں۔ ضرورہ نہیں کہ ہر بے وقوفی کا جواب اسی انداز میں دیا جائے
جناب میری کیا مجال کہ آپ اور آپ کے ہم نواؤں پر حکم جاری کروں، اور نہ ہی مجھے اس کا حق ہے اور نہ ہی میں اس بات کا مجاز ہوں۔ میں نے صرف اتنا کہا ہے وہ بھی اس لیے کہ شاید (یقیناً کنی کترانے کی خاص وجوہات ہیں۔) آپ اور آپ کے ہم نوا بھول رہے ہوں کہ تھریڈ کا عنوان اور پھر اس میں کیا بیان ہے۔
اور پھر یہ بھی مشورہ درست ہی ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو تھریڈ کے حوالے سے بات کریں، ورنہ چپ سادھ لیں۔شاید آپ کی جگہ پہ کوئی اور بات کرنے کےلیے آجائے۔ اس میں کوئی آرڈر والی بات تو تھی ہی نہیں لیکن پھر بھی ناجانے کیوں آپ اس کو اپنے اوپر آرڈر سے تسلیم کررہے ہیں؟۔۔۔ اور اسی غلط فہمی میں شکار ہوکر مجھے آڑڈر دے رہے ہیں کہ میں بےوقوفی سے احتیاط برتوں۔۔بہت خوب۔
جناب یہ آپ کی ہی بےوقوفی ہے کہ آپ نے میرے الفاظ کو آرڈر پر تسلیم کیا اور سیخ پا ہوگئے۔ گزارش ہے کہ غور سے پڑھ لیا کریں۔۔۔ اور دوسری بات اگر آرڈر بھی ہیں تو کیا یہ آرڈر غیر درست ہے؟ کیا موضوع پر بات کرنے کے مجاز نہیں آپ لوگ؟ (کیونکہ آپ دخل اندازی کررہے ہیں اور بات کو کسی اور طرف لے جارہے ہیں) اگر انتظامیہ کہہ دے کہ یہ آرڈر غیر درست ہے تو انتظامیہ کو میری طرف سے اجازت ہے کہ میری پوسٹ ڈیل کردی جائے۔۔۔ بےوقوفی اور اس قبیل سے دوسری تیسری باتیں کرنے سے بہتر ہوتا ہے کہ آدمی پہلے ہی سمجھ لے کہ
1۔ مجھے کسی بات کا آرڈر دیا گیا ہے یا نہیں ؟
2۔ اگر آرڈر دیا گیا ہے تو وہ آرڈر بے محل تو نہیں؟
اگر ان میں سے کوئی بات نہ ہو تو پھر آپ دوسرے کو بےوقوف کہہ کر دھمکی/نصیحت بھی دےسکتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کی بےوقوفی سے احتیاط برتیں۔
آپکو اگر کسی ممبر سے کوئی شکایت ھے تو اس پر آپ صرف اور صرف رپورٹ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں کہ ممبران پر کوئی حکم چلائیں
میں نےکوئی حکم نہیں چلایا لیکن اگر آپ اس کو حکم سمجھتے ہیں تو پھر یہ حکم بے محل بھی نہیں۔ مباحث کو ہر فورم پر اختیار ہوتا ہے۔ اور انتظامیہ بھی اس چیز کو اچھا سمجھتی ہے بلکہ ہر صاحب بصیرت اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ موضوع پر بات کرنے پر فریق مخالف کو روک ٹوک کے ساتھ پابند بھی کیا جاسکتا ہے۔۔۔ اگر میں نے موضوع کے حوالے سے یاد دہانی کرادی تو کونسا جرم کرلیا؟
اگر نہیں معلوم تو انتظامیہ سے رجوع کریں۔
مجھے اس آپشن بارے اچھی طرح معلوم ہے۔ لیکن پھر بھی بتانے کا شکریہ