السلام علیکم
ایک تو تھریڈ پر کیا چل رہا ھے اس سے لاعلمی دوسرا اپنی مرضی کا تھریڈ پر ویسا ہی جواب مانگنے والا خود کتنا پابند ھے
یہاں دیکھا جا سکتا ھے۔ ١ مہینہ ہونے کو ھے ذاتی خواہش پر سوال کا جواب ملنے پر غائب۔ اوور سماٹ!
والسلام
سچ کہتے ہیں کہ نقل کےلیے بھی عقل استعمال کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
1۔ تھریڈ پر کیا چل رہا ہے۔اور کیا چلنا چاہیے تھا میں نے آپ حضرات کو بتا دیا ہے۔ لیکن بتانے کا پابند نہیں کرسکتا کیونکہ میرے اختیار میں نہیں۔ اور اگر اختیار میں ہوتا بھی تو یوں کرتا بھی ناں کیونکہ میں ناں مانوں کا سرے سے علاج ہے ہی نہیں۔
2۔ آپ نے جس جگہ کا لنک دیا۔۔۔عرض عروض و گزارش ہے کہ ذرا اس تھریڈ کا مکمل چکر لگا لیتے تو معلوم ہوجاتا۔یا اگر چکر لگایا ہے تو پھر نقل کرتے ہوئے عقل استعمال کرلیتے تو شاید افاقہ ہوتا۔ جناب میرا سوال اس تھریڈ میں یوں تھا
’’ ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں ایک طلاق ہوگی یا تین ؟ اس پر امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے فتوی نقل کیا جائے‘‘
اور یہ مسئلہ مدخول بہا کے بارے میں ہے۔ اور جس جواب ملنے کی طرف آں حضور اشارہ کررہے ہیں وہ غیر مدخول بہا کے بارے میں ہے۔ شاید آپ کو اس بات کاعلم نہیں۔ اس لیے اگر دوسری کسی فورم سے کوئی بات کسی کےحوالے سے کوٹ بھی کرنی ہو تو پہلے اچھی طرح واقفیت کا حصول بہتر ہوتا ہے۔لیکن اگر آپ کہیں کہ آپ نے فتویٰ طلب کرنے میں مدخول وغیر مدخول کا کوئی ذکر نہیں کیا تو جناب پھر پوائنٹ نمبر3 پڑھ لیں
3۔ اور پھر مزے کی بات اس تھریڈ میں مخالف نے جو شرط رکھی کہ اگر نقل کردیا جائے تو آپ تین طلاق کے قائل ہوجائیں گے۔ میں نے اس شرط پر کچھ کہا ہی نہیں۔ اگر کہا ہے تو پیش کریں ورنہ کتنا پابند والا آپ کا مجھ پر الزام ہے۔
4۔ نہ میں نے کہا ہے کہ آپ ہمیں ہماری ہی مرضی کا جواب دیں۔ اور نہ کبھی ہم کہیں گے لیکن اتنا ضرور عرض عروض کریں گے کہ کم از کم اسی مناسبت سے ہی بات چیت کرلیا کریں۔