• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جس شخص کو زعم ہے کہ صحابہ کرام کونظرانداز کرکے خود ہی قرآن و سنت کو ٹھیک ٹھیک سمجھ لے گا، وہ اہل بدعت میں سے ہے۔"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(مختصر الفتاویٰ المصریۃ،ص183)

من ظن انہ یاخذ من الکتاب والسنۃ بدون ان یقتدی بالصحابۃ ویتبع غیر سبیلھم فھو من اھل البدعۃ

(مختصر الفتاویٰ المصریۃ،ص183)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏آج لوگوں سے بھلائی کا تقاضا نہ کریں صرف اتنی گزارش کریں کہ تکلیف نہ پہنچائیں۔ جو آپ کو اذیت دینے سے باز رہتا ہے ایسے ہے جیسے اس نے آپ کو انعامات سے نواز دیا ہو!

معاویہ بن قرہ رحمہ اللّٰہ

تاريخ دمشق (٥٩/ ٢٧٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جوں جوں انسان کے علم میں وسعت آتی جاتی ہے ،توں توں مخالف کے لیے تلاش عذر کے باب میں اس کا دل کشادہ ہوتا جاتا ہے؛اور جب اس کا دائرۂ علم تنگ ہوتا ہے ،عذر کا دائرہ بھی تنگ ہو جاتا ہے!
________________________________
كلما اتسع الرجل علماً اتسع عُذراً لمن خالفه بحق، وإذا ضاق علمه ضاق عذره .
[شیخ عبدالعزيز الطريفی]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اپنے رب کےلیےعمل کو خالص رکھنےوالا ریت پر چلنےوالے کی طرح ہے جس کے چلنےکی چاپ نہیں سنتی البتہ نشان دِکھتےہیں"!
عبد اللہ بن مسعودؓ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قال شيخ الإسلام ابنُ تيميةَ وهو يتكلم على الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر:
فلا بدَّ مِن هذه الثلاثة:
1- العلم
2- والرِّفق
3- والصبر
- العلم قبلَ الأمرِ والنهي
- والرِّفق معه
- والصبر بعدَه

الاستقامة: 233/2

فانتبه أخي المسلم !
لا تتعجل، واترك الغِلظة، وكن حليمًا

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے: علم، نرمی اور صبر۔
امام ابن تیمیہؒ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"فرض کرو یہ سب کچھ تمہیں مل جائے"

امام ابن السمّاك رحمه الله فرماتے ہیں :

’’هب الدنيا في يديك، ومثلها ضم إليك، وهب المشرق والمغرب يجيء إليك، فإذا جاءك الموت، فماذا في يديك.‘‘

"فرض کرلو کہ ساری دنیا تمہارے ہاتھ میں آجائے اور دنیا کے برابر اور دنیا بھی اس میں ملادو، پھر مشرق و مغرب تمہارے پاس چلے آئے، اب موت تمہارے سامنے آجائے تو یہ بتاؤ کہ تمہارے پاس بچا کیا رہ گیا؟"

- |[ سير أعلام النبلاء للذهبي : ٣٣٠/٨ ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
#اے_امیر_شام_تیرے_شام_کو_سلام

شیخ الاسلام امام ابن تیمیه رحمه اللہ فرماتے ہیں :

حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :

میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر رہے گا اور کوئی مخالف ان کو ضرر پہنچا سکے گا اور نہ رسوا کر سکے گا ( صحیح بخاری : ٣٦٤١ ) مالک بن یخامر فرماتے ہیں کہ :

میں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنه سے سنا آپ رضی اللہ عنه فرماتے تھے کہ اس سے اہل شام مراد ہیں ۔

صحابہ کا خیال ہے کہ اس سے شامی لوگ مراد ہیں جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنه کی فوج میں تھے :

صحیح مسلم میں نبی کریم ﷺ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا :

اہل مغرب ہمیشہ غالب رہیں گے ۔ یہاں تک کہ قیامت بپا ہو جائے گی : ( صحیح مسلم : ١٩٢٥ ) امام احمد بن حنبل رحمه اللہ فرماتے ہیں :

اہل مغرب سے اہل شام مراد ہیں :

المنتقی من منھاج السنة : صفحه / ٣٧٨ :
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏جب آپ ﷲ کی طرف متوجہ ہوں تو نہ خوف کھائیں اور نہ غمگین ہوں، یقیناً شیطان کی چال ہمیشہ سے ہی کمزور ہے، ایک موحد بندہ ہزاروں پہ حاوی ہوتا ہے جیسا کہ ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ "ہمارا لشکر ہی غلبہ پانے والا ہے"

شیخ محمد بن عبد الوهاب رحمه الله

[ الدرر السنية ٧٢/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن حجر رحمه الله نقل کرتے ہیں :

"نبی صلی الله علیه وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے !"

- |[ بذل الماعون : ٣٣٣ ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
✍ - ”فہم کی درستی تو ایک نور ہے جو اللہ تعالیٰ بندے کے دل میں روشن کرتا ہے، جس کی بنیاد اللہ کا ڈر اور نیک نیتی ہوتی ہے۔“

- |[ امام ابن القيم رحمه الله || إعلام الموقعين : ٦٩/١ ]|
 
Top