• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
✍ - جنید بغدادی رحمه الله فرماتے ہیں :

”اﷲ کی طرف جانے والے راستے مخلوقات کے سانسوں کی تعداد کے برابر ہیں مگر سبھی راستے مخلوق پر بند ہیں، سوائے اس راستے کے جس پر نبی کریم صلی الله علیه وسلم کے قدموں کے نشان ہیں!“

- (حلية الأولياء لأبي نعيم : ٢٥٧/١٠ ، وصحح إسناده الشيخ إرشاد الحق الأثري)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جَواهرُ من اَقوال السلف

”طالب علم کی کوشش یہ قطعاً نہیں ہونی چاہیے کہ وہ پہچانا جائے۔ بلکہ اس کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ (کتاب و سنت کے علم کو) پہچان لے۔“

️ *|[ شيخ سليمان الرحيلي حفظه الله ]|*
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اگلے کو کسی مشکل میں دیکھو اور اس کیفیت میں کہ اسکا مداوا کر سکو
اور نہ کرو
تو تم پھر چاہے مفکر ہو مجدد ہو عالم ہو مفسر ہو
نیک نہیں ہو

️ ڈاکٹر اسرار احمد
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏┄┅════❁﷽❁════┅┄
*محبت کو پختہ کیسے کریں*
✍ سیدنا عمر بن الخطاب رضي الله عنه فرماتے ہیں:

*تین باتیں تمہارے ساتھی کے دل میں تمہاری محبت کو پختہ کر دیں گی* :
- تمہارا اسے سلام میں پہل کرنا
- اس کیلیے مجلس میں جگہ بنانا
- اس کو اس کے پسندیدہ نام سے پکارنا۔

[ الكامل للمبرد : ٩٠/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جَواهرُ من اَقوال السلف

️‏ ابن عباس رضی الله عنه فرماتے ہیں :

*" برائی دل میں ایک کالک چھوڑتی ہے، چہرے پر ایک نحوست، بدن میں ایک ناتوانی، رزق میں ایک بےبرکتی اور مخلوق کے دلوں میں ایک نفرت۔ "*

|[ مدارج السالكين : (٢٤٣/١) ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قال الإمام مالك لتلميذه أبي مسهر رحمهم الله

لا تسأل عمّا لاتريد؛ فتنسى ماتريد فإنه من اشترى ما لا يحتاج إليه؛ باع ما يحتاج إليه

ترتيب المدارك ٢/ ٦١

امام مالک کی عظیم نصیحت

امام مالك رحمه الله اپنے ایک شاگرد ابو مسھر رحمه الله کو نصیحت کرتے ہیں:
ان باتوں کے متعلق سوال نا کرو کہ جنکی تمھیں ضرورت نہیں، ورنہ ضروری باتوں کا علم بھی بھول جاؤگے، کیونکہ جو انسان ایسی چیزیں خریدنے لگتا ہے جو اسکی ضرورت کی نہیں ہوتی، تو اسے ضرورت کی اشیاء بیچنی پڑجاتی ہے۔

ترتیب المدارك 2/61
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏ ”فہم کی درستی تو ایک نور ہے جو ﷲ تعالیٰ بندے کے دل میں روشن کرتا ہے، جس کی بنیاد ﷲ کا ڈر اور نیک نیتی ہوتی ہے۔“
امام ابن القيم رحمه الله
|إعلام الموقعين : ٦٩/١ |
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏شیخ الاسلام ابنِ تیمیہؒ فرماتے ہیں:

عالم جاہل کو پہچانتا ہے، کیوں کہ وہ بھی پہلے جاہل ہی تھا، لیکن جاہل عالم کو نہیں پہچان سکتا، کیوں کہ وہ کبھی عالم نہیں رہا ۔
 
Top