عمر السلفی۔
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 22، 2020
- پیغامات
- 1,608
- ری ایکشن اسکور
- 41
- پوائنٹ
- 110
بلند ہمتی کا ایک نمونہ
امام کسائی رحمہ اللّٰہ چالیس برس کی عمر تک بکریوں کے چرواہے تھے۔ ایک دن چلتے چلتے انھوں نے ایک ماں کو دیکھا جو اپنے بیٹے کو ترغیب دے رہی تھی کہ حفظ قرآن کے لیے کسی حلقے میں شریک ہو جاؤ مگر بیٹا جانے کو تیار نہ تھا۔ اس پر وہ کہنے لگی: بیٹا! جاؤ جا کر کچھ سیکھ لو تاکہ بڑے ہو کر اِس چرواہے جیسے نہ ہو جاؤ!
کسائی کہتے ہیں: میں تو گویا جہالت کی مثال بنا دیا گیا!! اس پر فوراً اپنی بکریاں فروخت کیں اور علم کی طلب و جستجو میں مشغول ہو گئے؛ نتیجہ یہ ہوا کہ زبان و لغت اور قراءات قرآنی کے امام کہلائے اور علم و فضل اور بلند ہمتی میں ان کی مثال دی جانے لگی! (الجواہر والدرر، ابن حجر عسقلانیؒ)