• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏غیبت، قرض سے زیادہ سخت ہے کہ قرض اتارا جا سکتا ہے لیکن غیبت کا بوجھ اتارنا ممکن نہیں!

سفیان بن عیینہ رحمہ اللّٰہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
✍قال ابن الجوزي رحمه الله :
فمَن حفظَ لسانهُ لأجلِ الله تعالى في الدنيا أطلقَ اللهُ
لسانهُ بالشهادة عندَ الموتِ ولقاءِ الله تعالى
ومَن سَرَّح لسانهُ في أعراضِ المسلمين ،
واتبعَ عَوراتهم أمسكَ اللهُ لسانهُ عن الشهادةِ عند الموت❗

*جو اللّٰہ تعالیٰ کی خاطر دنیا میں اپنی زبان کی حفاظت کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس کی موت اور خود سے ملاقات کے وقت اس کی زبان کو کلمۂ شہادت کے لیے رواں کر دیتا ہے۔ اور جو شخص اپنی زبان کو لوگوں کی عزت پامال کرنے کے لیے بے لگام چھوڑ دیتا ہے اور ان کے عیوب کے درپے رہتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ موت کے وقت اس کی زبان کو کلمۂ شہادت کی ادائیگی سے روک دیتا ہے۔*

(علامہ ابن الجوزی رحمہ اللّٰہ)
بحر الدموع ص#12
اللہ ہمیں محفوظ فرمائے آمین
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:

جو اپنے بھائی کو خاموشی سے نصیحت کرے اس نے نصیحت کی اور جس نے سب کے سامنے نصیحت جھاڑی اس نے اسے رسوا کیا۔

(ملفوظات امام شافعی رحمہ اللہ صفحہ 20)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قال ابن القيم رحمه الله:

أَفهام الصحابة رضي الله عنهم فوق أفهام جميع الأمة، وعلمهم بمقاصد نبيهم صلى الله عليه وسلم وقواعد دينه وشرعه أتم من علم كل من جاء بعدهم.

الطرق الحكمية ١ / ٣٢٤

صحابہ کرام ؓ کا فہم پوری امت کے فہم پر فوقیت رکھتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کی مراد و منشا اور دین و شریعت محمدی کے اصول و قواعد کے متعلق ان کا علم بعد میں آنے والے ہر شخص سے زیادہ کامل تر ہے!
(حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ، الطرق الحکمیہ، 1: 324)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏فلاح و سعادت کی ایک علامت یہ ہے کہ انسان کے علم میں جتنا اضافہ ہوتا ہے، اسی قدر اس کی تواضع اور شفقت بڑھ جاتی ہے-

حافظ ابن قیم

(الفوائد ١٥٥/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جب بدعتیں نکلتی ہیں اور اہل علم خاموش رہتے ہیں تو آگے چل کر وہ سنت سمجھنی جانے لگتی ہیں
امام اوزاعی رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏امام نووىؒ فرماتے ہیں:
کچھ وقت تنہائی کے لیے مختص کرنا، نیکوکاروں اور ﷲ کے برگزیدہ بندوں کی سنت ہے ۔

[شرح صحيح مسلم : ١٩٨/٢]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اللہ تعالی نے دل کے لیے اس سے سخت سزا اور کوئی نہیں رکھی کہ وہ اس سے حیا کو سلب کر لے!

مالک بن دینارؒ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
* دین_پر_رونے_والا_کوئی_نہیں#

امام ابن عقيل رحمه الله فرماتے ہیں :

*« میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا...*

*- وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں، معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں!*

*- حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے!*

*- لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!!*

*- اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے ».*

[ الآداب الشرعية لابن مفلح : ٢٤٠/٣ ]

____________________________
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جو علم حدیث حاصل کرتا ہے اسکے چہرے پر تازگی ہوتی ہے کیونکہ نبی علیه السلام نے اس کے چہرے کو تروتازہ رکھنے کی دعا کی ہے
سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ
 
Top