ہلاکتیں کیوں ہوتی ہیں؟
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
*اجتماعی ہلاکتوں کا سب سے بڑا سبب زنا کی کثرت ہے، اور اس کا سبب مردوزن کا اختلاط ہے، جب خواتین بن سنور کر بے پردہ حالت میں مردوں کے شانہ بشانہ چلتی ہیں، اگر حکومتی عہدیداروں کو صرف اتنا علم ہو جائے کہ اس اختلاط کا دنیاوی نقصان کس قدر ہے، اوعوام میں کتنا فساد پھیل سکتا ہے صرفِ نظر اس کے کہ دینی لحاظ سے نقصان کتنا ہو گا، تو اس اختلاط و زنا کی روک تھام میں سب سے آگے یہی ہوں، سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب کسی بستی میں سود اور زنا عام ہو جاتا تو اللہ تعالیٰ اس بستی کو ہلاک کرنے کا اذنِ عام جاری فرمادیتا ہے۔*
الطرق الحكمية في السياسة الشرعية (724/2)