بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کی کبریائ کو تسلیم کرنا!
حافظ نعیم الحق نعیم رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
"مؤذن جب اذان کہتا ہے تو وہ زبان سے محض عربی کے چند کلمات ہی نہیں نکال رہا ہوتا،بلکہ درحقیقت وہ یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ لوگو! اگر تم اللہ کی کبریائ اور بڑائ تسلیم کرتے ہو تو اس کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے سب کام چھوڑ کر مسجد میں آجاؤ! اور اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر حق بندگی ادا کر جاؤ! اور پھر بعد میں بھی اس کے احکام کو ہمیشہ پیش نظر رکھو!
اگر کوئ شخص اذان سننے کے باوجود نماز کے لیے نہیں اٹھتا تو اس نے گویا اللہ کو بڑا نہیں سمجھا، بلکہ اپنے کام کو بڑا سمجھا جس میں وہ لگا ہوا ہے۔اس نے اپنی دکان کو بڑا سمجھا،محفل احباب اور گپ بازی کو بڑا سمجھا،نیند اور آرام کو بڑا سمجھا اور نرم و گرم بستر کو بڑا سمجھا،جنھیں وہ اللہ کے لیے چھوڑ نہ سکا۔"
بحوالہ:دعوت و اصلاح کے چند اہم اصول،صفحہ نمبر 134, حافظ نعیم الحق نعیم رحمہ اللہ سابق مدیر ہفت روزہ "الاعتصام" لاھور۔
مکتبہ بیت السلام۔