*میں اللہ سے بغیر داڑھی کے نہیں ملنا چاہتا*
سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی انتہا
فقيه الزمان الشيخ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے. حکام نے بصد اصرار شیخ کو خصوصی طیارے پر علاج کیلیے امریکہ بھجوا دیا.
ڈاکٹروں نے کہا کہ نیوکلیر شعاعوں (radiations) کے ذریعے علاج ہو گا جس سے تمام بال جھڑ جائیں گے.
شیخ نے پوچھا: کیا داڑھی کے بال بھی ؟
ڈاکٹروں نے کہا: ہاں!
شیخ نے فرمایا: "میں اپنے رب سے داڑھی کے بغیر نہیں ملنا چاہتا."
پھر آپ کو بغیر علاج کے ہی واپس لایا گیا. کچھ دیر شاہ فیصل ہسپتال میں رہے اور پھر ڈسچارج ہو گئے. آپ کیلیے حرمِ مکی میں ایک کمرہ مختص کیا گیا جس میں آپ درس دیتے اور ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے کمرے سے باہر بیٹھے سینکڑوں طلبہ مستفید ہوتے. یہ سلسلہ یونہی جاری رہا حتی کہ 15 شوال, بروز بدھ, 1421ھ کو آپ کی وفات ہوئی.
[ فتح المجيد مع القول المفيد ]
#اخلاق_العلماء