الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
️امام ابن عطية الأندلسي رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
”اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ اہلِ جنت کے دل بغض اور کینے سے پاک کر دے گا، کیونکہ کینہ پالنے والا ایک مستقل عذاب میں ہوتا ہے، اور جنت میں عذاب نہیں ہے۔“
[ المحرر الوجيز : ٤٠١/٢ ]|
علم کی عظمت و شرافت کیلے یہی کافی ہے کہ جو اس میں کمال نہیں رکھتا وہ بھی اس کا دعوی دار ہے اور اپنی طرف علم کی نسبت سے خوش ہوتا ہے اور جہالت کی مزمت کیلے یہی کافی ہے کہ خود جاہل شخص اس سے براءت کا اظہار کرتا ہے :
تذکرة السامع والمتکلم للامام ابن جماعة رحمه اللہ ( صفحه / ٤٩)
”ایک دن میں نے اپنی مجلس میں کہہ دیا کہ جو مجھ پر گزرتی ہے، اگر پہاڑوں پر گزرے تو ان کی ہمت جواب دے جائے۔ جب میں گھر لوٹا تو میرے ضمیر نے ملامت کی : تُو نے اتنی بڑی بات کہہ دی! لوگ سمجھیں گے کہ تو بڑی آزمائش میں ہے مگر تو اپنے نفس اور اہل و عیال میں عافیت سے رہ رہا ہے! اس شکوے کی کیا تُک ہے؟ میں نے اسے جواب دیا : جب بارِ زندگی اٹھانے سے میں عاجز آ گیا تو میں نے یہ بات شکوے کیلیے نہیں کہی، بلکہ استراحتِ قلبی کیلیے کہی۔ کیا مجھ سے قبل کئی صحابہ و تابعین نے یہ نہیں کہا کاش ہم پیدا ہی نہ ہوتے؟ صرف اس لیے کہ وہ بھی یہ بوجھ ڈھوتے ڈھوتے تھک گئے تھے! اور جس کو لگتا ہے تکلیفیں آسان ہوتی ہیں، درحقیقت اس پر کبھی ٹوٹی نہیں ہوتیں ...“
علم کے ساتھ ساتھ تواضع بھی بڑھ جاتی ہے، میں نے اپنی زندگی میں تین علمی شخصیات میں محبت اور تواضع پائی، شیخ محمد عبداللّٰه الأعظمی رحمہ اللّٰه اور شیخ عزیر شمس ،شیخ صلاح البدیر حفظہم اللّٰه
امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ بندے کو اللہ کے سامنے دو مرتبہ کھڑا ہونا ہے:ایک نماز میں اور دوسرا قیامت کے روز۔لہذاجو شخص نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے کھڑا ہونے کا حق ادا کردیتا ہے اس کیلئے قیامت کے دن کا کھڑا ہونا آسان ہوگا۔اور جو شخص نماز والے قیام کا حق ادا نہیں کرتا اس کیلئے قیامت کے دن والا قیام انتہائی سخت ہوگا۔‘‘
حافظ گوندلوی رحمہ اللہ کے سب سے لائق و ذہین شاگرد!
شیخ عبد الرحمن ضیاء حفظہ اللہ فرماتے ہیں: " ایک دن ہم طلباء نے شیخ گوندلوی صاحب سے پوچھا کہ آپ کے شاگردوں میں اس وقت سب سے زیادہ ذہین، لائق اور فطین کون ہے، جس پر آپ کو اعتماد ہو؟
تو انہوں نے فرمایا: "عبد المنان نورپوری (رحمہ اللہ)ہے".
(سیرت و سوانح عبد المنان نورپوری، محمد طیب محمدی ص:116).
نبی کریم ﷺ پر درود دعا کی قبولیت کا سبب اور گناہوں کی بخشش کا باعث ہے۔ اس کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ بندے کو اس کے مقاصد کے حصول کے لیے کافی ہو جاتا ہے اور درود ہی کی برکت سے انسان کو روزِ قیامت نبی رحمت ﷺ کا قرب نصیب ہو گا۔
جس کی یہ خواہش ہو کہ اس سے سوال پوچھے جائیں ، وہ اس لائق نہیں ہے کہ اس سے کچھ دریافت کیا جائے ! (بشر الحافیؓ)
___________________________________
مَن أحبَّ أن يُسْأَلَ ، فَليسَ بِأَهْلٍ لِأَنْ يُسْألَ .