• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"نصیحت دراصل کسی کو دی جانے والی رائے میں موجود اخلاص کا نام ہے۔ آپ اسے دھوکہ نہ دیں، گمراہ نہ کریں، خیر کی بات پورے خلوص اور سچائی سے بیان کر دیں ؛ یہ نصیحت ہے۔"

(شیخ محمد امان الجامي رحمه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جناب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خنجر لگنے کے بعد زخمی ہیں، سر پیارے بیٹے عبداللہ کی گود میں ہے۔ فرماتے ہیں : ”عبداللہ! میرا سر زمین پر رکھ دو۔“ عبداللہ اپنی چادر سمیٹ کر ابا جان کے سر کے نیچے رکھ دیتے ہیں۔ قدرے غصے کا اظہار کرتے ہیں : ”تیری بیڑی تَرے، میرے سر کو زمین پر رکھ!“ عبداللہ سر زمین پر رکھ دیتے ہیں۔ اب عمر کہہ رہے ہیں : ”عمر اور اس کی ماں تو ہلاک ہو گئے اگر اللہ عمر کو معاف نہ کرے!“

(الزهد لأبي داود : ٤٦ ، صحيح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اگر تم جنت میں جاؤ اور مجھے وہاں نہ پاؤ تو میرے بارے میں اللہ سے پوچھنا اور کہنا : یا رب! تیرا فلاں بندہ ہمیں تیری یاد دلایا کرتا تھا ...“

• الحافظ ابن الجوزي رحمه الله
• ذيل طبقات الحنابلة : 481/2
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جس نے یوسف ؑ کے حُسن کو نہیں دیکھا، اسے کبھی اندازہ نہیں ہو سکتا کہ یعقوب ؑ کے دل پر کیا بیتی! جس نے کبھی عشق کی چنگاری سینے میں سلگا کر رات نہ گزاری ہو اسے کیا خبر کے جگر کا پارہ پارہ ہونا کیا ہے!“

(المدهش لابن الجوزي : 413)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اس حسرت کا کوئی مداوا ہے ؟!

جناب ابو ذؤیب الهذلی رحمه الله نے مدینہ کی طرف رختِ سفر باندھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر شرفِ صحابیت سے بہرہ ور ہو جائیں۔ جب پہنچے تو اہلِ مدینہ کو آہوں اور سسکیوں میں پایا۔ پوچھا تو بتلایا گیا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم رفیقِ اعلی کو چل دییے ہیں،

فرآه ميتا !!
پس انہوں نے فوت شدہ جسدِ اطہر کو دیکھا ...

(معرفة الصحابة لابن منده : ٨٥٥/٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اور علماء کا اجماع ہے کہ محبت کو نہ قرآن نے برا کہا ہے، نہ شریعت نے حرام کیا ہے۔“

(حافظ مغلطاي الحنفي رحمه الله || الواضح المبين في ذكر من استشهد من المحبين : ٣٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
نرم دلوں والے ...

نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ”کچھ لوگ جنت میں داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی مانند نرم و نازک ہوں گے!“

(صحيح مسلم : ٢٨٤٠)

امام ابن هبيرة الوزير رحمه الله فرماتے ہیں :

”یعنی ان لوگوں کے دل خلقِ خدا پر نرم، لوگوں کیلیے رحم سے لبریز اور مسلمانوں کیلیے تڑپ تڑپ جانے والے ہوں گے۔ کسی بچے پر اس کی ماں سے بڑھ کر واری ہو جانے والے، کسی غلام پر خود اس غلام سے بڑھ کر ترس کھانے والے، حیوانات کیلیے بھی سراپا رحمت، حتی کہ کسی درخت کے کٹنے پر بھی مغموم ہو جانے والے ...“

(الإفصاح عن معاني الصحاح : ٢٦/٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”گناہ سے توبہ کرنے والے کو اس کے سابقہ گناہ پر ملامت کرنا بالاتفاق منع ہے۔ جو کوئی ظاہرا توبہ کر لے، اس کے ساتھ خیر کا معاملہ روا رکھا جائے گا۔“

• شیخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله
• الآداب الشرعية لابن مفلح : ١٢٦/١
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”مجھے نہیں یاد کہ میں نے کبھی کسی کو ملامت کی ہو، میں لوگوں کو ان کی طبیعتوں کے حوالے کر دیتا ہوں۔ کوئی اچھا کرتا ہے، میں بھی اس کے ساتھ اچھا کرتا ہوں۔ کوئی برا کرتا ہے تو میں اسے عذر دیتا ہوں، دوبارہ کرتا ہے تو میں عزت کے ساتھ الگ ہو جاتا ہوں۔“

(‏فقيه الأدباء: علي الطنطاوي)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جو شخص پاکستان میں اسلامی آئین کے سوا کسی اور آئین کے جاری ہونے کا متمنی اور اس کے متعلق جد و جہد کرتا ہے وہ حقیقت میں ملک کا غدار ہے، پاکستان کو کمزور کرنے اور اس کو پارہ پارہ کرنے یا اس کو پھر نئے سِرے سے ہندوستان میں مدغم کرنے کا متمنی ہے۔“

(مقالات حافظ محمد محدث گوندلوی رحمه الله : ٣٠٥)
 
Top