• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اہلِ بیت کے چشم و چراغ جناب عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ”میں نے بادشاہت کیلیے معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ موزوں شخص نہیں دیکھا۔“

(مصنف عبد الرزاق : ٢٠٩٨٥ ، سنده صحیح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خالد بن ولید اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما میں کسی مسئلے کی وجہ سے اَن بَن تھی۔ ایک شخص نے سعد رضی اللہ عنہ کے سامنے خالد رضی اللہ عنہ کی غیبت کرنی چاہی تو آپ نے فرمایا : ”باز رہو! ہمارا باہمی معاملہ ہماری دینی اخوت پر حاوی نہیں ہو سکتا۔“

(المصنف لابن أبي شيبة : ٢٦٠٤٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اور جو اللہ کو اپنا عذر پیش کرتا ہے، اللہ اس کا عذر قبول فرما لیتا ہے۔“

(مسند ابی یعلی : ٤٣٣٨، حسَّنه الألباني)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”مشکل وقت میں انسان کے خود کو دییے گئے دلاسے کبھی نہیں بھولتے۔“

(امل الخالدی)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تحریک آزادیِ نسواں کا سفید جھوٹ ...

”یہ معمہ بدستور حل طلب ہے کہ آخر کس منطق کے تحت حریتِ نسواں کے دعوے دار یہ سفید جھوٹ بولتے ہیں کہ عورت کا باہر کام کرنا گھر میں کام کرنے کی نسبت زیادہ شایانِ شان اور پر سکون ہے؟! کیسا دماغی خبط ہے کہ عورت اگر استانی یا میڈ بن کر پرائے بچوں کی تربیت کرے تو کیا ہی خوب ہے، لیکن وہی عورت گھر میں اپنے بچوں کی کی تربیت کرے تو یہ ایک تھکانے والا اور بیکار سا کام ہے!!“

( علی عزت بيگ || عوائق النهضة الإسلامية : 38 )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
دعاؤں کا رشتہ ...

عبد الملک بن بشیر رحمه الله نے حسن بصری رحمه الله کو خط لکھا جس میں ان کیلیے دعائیہ کلمات تھے۔ حسن بصری فرمانے لگے : ”رُبَّ أخٍ لكَ لم تلِدْهُ أُمُّكَ!“ تمہارا کوئی بھائی ایسا بھی ہوتا ہے جسے جنم تمہاری ماں نے نہیں دیا ہوتا۔

(الطبقات الكبرى لابن سعد : ٣٣٥/٦ ، صحيح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”ایک وقت آتا ہے کہ نہ گناہ میں لذت باقی رہتی ہے، نہ چھوڑنے کا حوصلہ ہوتا ہے!“

(روضة المحبين لابن القيم رحمه الله : ٤٧٠/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سُچے دلوں والے ...

”صحابہ و تابعین جب کسی جنازے میں شرکت کرتے تو کئی دن تک غم ان کی چال ڈھال میں نظر آتا رہتا۔“

(الزهد لابن المبارك : ٢٤٦ ، صحَّ عن إبراهيم النّخعي)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شُہرت کے غم ...

امام احمد رحمہ اللہ کے پاس ان کے چچا آئے اور دریافت کیا :”بھتیجے! اس غم اور پریشانی کا سبب کیا ہے؟“ امام صاحب نے فرمایا : ”چچا جان، مبارک ہو ان لوگوں کو، جنہیں اللہ گمنام کر دیتا ہے۔“

(سير أعلام النبلاء : ٢٠٧/١١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”تم میں سے ایک شخص اپنے ساتھی کو اپنے رویے کے بوجھ تلے کچل کر رکھ دیتا ہے، طنز و تعریض کے نشتروں سے گھائل کر دیتا ہے، لہجے کی تلخی سے سے جلا کر راکھ کر دیتا ہے ؛ پھر کہتا ہے میں تو صرف مذاق کر رہا تھا!“

(خالد بن صفوان || أدب الدنيا والدين للماوردي : ٣١٨)
 
Top