• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”زندگی میں عورتوں کا کردار غزوہ احد کے تیر انداز دستے کی مانند ہے ؛ یعنی میدان میں لڑتے ہوئے مردوں کی پشت کو محفوظ اور مضبوط رکھنا !“

(شیخ سلیم بن عید الهلالي حفظه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- مؤحد کیسا ہونا چاہیے ؟!

"توحید کی کششِ ثقل کا یہ تقاضا ہے کہ اس کے ماننے والے کے اندر تمام نیکیاں خود بخود کھنچتی چلی آئیں۔ وہ انفرادی طور پر بھی اچھا ہو، اجتماعی طور پر بھی اچھا ہو۔ اس کا ظاہر بھی اچھا ہو، اس کا باطن بھی اچھا ہو۔ اس کا کردار بھی اچھا ہو، اس کی گفتار بھی اچھی ہو۔ اس کے اخلاق بھی اچھے ہوں، اس کے معاملات بھی اچھے ہوں۔ الغرض وہ رزم ہو یا بزم ہو، پر حالت میں پاک دل اور پاکباز ہو۔"

• حافظ نعیم الحق نعیم رحمه الله
• دعوت و اصلاح کے چند اہم اصول (١٢٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
راحت یکسوئی میں ہے ...

ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

”جسے راحت چاہیے وہ مخلوق کا خیال دل سے نکال دے!“

(سير السلف الصالحين للأصبهاني : ص ٤٧٧)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے روتے جاتے اور فرماتے :

”اے اللہ! اگر تو نے ہم پر سختی اور گناہ لکھ دیا ہے، تو اسے مٹا کر سعادت اور مغفرت میں بدل دے، بیشک تو جو چاہے مٹا دے، اور جو چاہے باقی رکھے!“

(تفسير الطبري : ٢٠٤٧٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اصلاح کا طریقہ ...

ایک شخص شیخ ابن باز رحمہ اللہ سے سوال پوچھنے آیا۔ اس کے منہ سے سگریٹ کے دھویں کی بو آ رہی تھی۔ شیخ نے پہلے اسے سوال کا جواب دیا پھر اسے قریب ہونے کا کہا۔ وہ قریب ہوا تو آپ نے عود کا عطر نکال کر اسے لگایا، اور کہا : ”یہ خوشبو زیادہ اچھی ہے۔“

(د. ریاض بن سعید)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سہل تستری رحمہ اللّٰہ سے پوچھا گیا: آدمی حدیث کب تک لکھے؟ فرمایا: موت آنے تک، اور باقی روشنائی اس کی قبر میں انڈیل دی جائے! (سیر أعلام النبلاء، ١٣: ٣٣٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏.

قال ‎#ابن_تيمية رحمه الله :

النفوس الطيبة تتلذذ بالعفو والإحسان

والنفوس الخبيثة تتلذذ بالإساءة والعدوان

مجموع الفتاوى ٥٦٠


پاکیزہ نفوس عفو و احسان سے لذت پاتے ہیں جب کہ خبیث طبائع کو بدسلوکی اور زیادتی میں لذت ملتی ہے!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
.
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال الحافظُ ابنُ رجب:
ليسَ الخائفُ مَن بكى وعَصَرَ عينيه، إِنما الخَائفُ مَنْ تركَ الحَرام إِذَا قَدرَ عَلَيْه
الرَّسائل [1\ 163]

خوف خدا رکھنے والا وہ نہیں جو روئے اور آنسو بہائے بل کہ وہ ہے کہ قدرت کے باوجود حرام کام سے رک جائے!
حافظ ابن رجب رحمہ اللّٰہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
نافعؒ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللّٰہ بن عمرؓ ہر جمعہ کے دن اپنے ناخن اور مونچھیں تراشتے۔
(موطا ابن وھب:219)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تم چاہو تو میں قسم کھا کر بھی کہہ سکتا ہوں کہ خدا کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو اللّٰہ سے محبت کرتے ہیں اور اللّٰہ کو مخلوق کا محبوب بناتے ہیں.
سیدنا ابو درداء رضی اللّٰہ عنہ
 
Top