الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مومن کو حکم ہے کہ مصائب پر صبر و تسلیم کا رویہ اپنائے اور گناہوں کے صدور پر توبہ و استغفار کی روش اختیار کرے ۔ ( مجدد ابن تیمیہ حرانی علیہ الرحمۃ )
_______________________________________
قال شيخ الإسلام : والمؤمن مأمور عند المصائب أن يصبر ويسلم، وعند الذنوب أن يستغفر ويتوب [ الفرقان 1/ 135]
دل کو ریا ، حسد ، دھوکا دہی ، اورکینہ سے محفوظ اور پاک کرنا ظاہری اعضا کے ذریعے نفلی اعمال بجا لانے سے افضل ہے ۔ ( امام ابن رجب حنبلیؒ )
_________________________________
سلامة الصدر من الرياء والحسد والغش والحقد وتطهيرها من ذلك أفضل من التطوع بأعمال الجوارح .
انسان کو چاہیے کہ کثرت سے ’’ لا الٰہ الا اللہ ‘‘ کا ورد کرے کیوں کہ یہ الفاظ صرف زبان کی حرکت سے ادا ہو جاتے ہیں ، ہونٹ ہلانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور یوں ساتھ بیٹھنے والے کو پتا تک نہیں چلتا ! (محدث ابن حزم الظاہریؒ )
_________________________________
وليُكثر العبد من قول لا إله إلاَّ الله فإنها ألفاظ تتم بحركة اللسان دون حركة الشفتين فلا يشعر بذلك الجليس. (رسائل ابن حزم ، ص 150)
#ذکر_الٰہی
جس میں تین اوصاف پائے جائیں ، اللہ عزوجل اس کا دل ایمان سے بھر دیتے ہیں : (1) فقیہ کی صحبت (2) قرآن کی تلاوت (3) روزہ رکھنا ۔ ( صحابیِ جلیل سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ و ارضاہ )
_____________________________________
ثلاث من كن فيه، ملأ الله قلبه إيمانا : صحبة الفقيه و تلاوة القرآن و الصيام .[بهجة المجالس ، ص ١٩٩]