• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جب تمھارے لیے خیر کا دروازہ کھولا جائے تو اس کی طرف جلدی سے لپکو؛ کیا معلوم وہ کب تم پر بند ہو جائے!
خالد بن معدان رحمہ اللّٰہ

‏قال التابعي الشامي الجليل خالد بن معدان: إذا فُتِح لأحدكم باب خير ، فليُسرع إليه فإنه لا يدري متى يغلق عنه. [ حلية الأولياء - ترجمته ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خدا انسان کو اسی قدر رفعتوں سے ہم کنار فرماتا ہے جتنا وہ سنت سے تمسک کرتا ہے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ

‏قـال الشيخ مقبل بن هادي الوادعي رحمه الله

وتعجبني كلمة لشيخ الاسلام ابن تيمية رحمه الله

إنما يرفع الله الشخص ، بقدر تمسكه بسنة ﷺ .

تحفة المجيب صـ 339
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شعبان کے مہینے میں سلف کا معمول
ماہ شعبان آتا تو عمرو بن قیس رحمہ اللّٰہ اپنی تجارت کا سلسلہ موقوف کر دیتے اور قرآنِ مجید کی تلاوت میں مشغول ہو جاتے اور فرماتے: اس شخص کے لیے خوش خبری ہے جس نے رمضان کے آنے سے پہلے ہی اپنی اصلاح کر لی! (لطائف المعارف، ص ۱۳۸)
احبابِ گرامی! اس برس تو سارے سلسلے جبراً موقوف ہو گئے ہیں اور ہم گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، شعبان آ گیا ہے، آئیے سلف کی یاد تازہ کریں اور قرآنِ کریم سے اپنے ٹوٹے ہوئے رشتوں کو بحال کریں، قرآن جو جسم و روح دونو کی شفایابی کا حقیقی نسخہ ہے۔


من أحوال السلف في #شهر_شعبان
كان عمرو بن قيس-رحمه الله-إذا دخل شعبان أغلق تجارته وتفرغ لقراءة القرآن وكان يقول: طوبى لمن أصلح نفسه .. قبل رمضان . لطائف المعارف ص 138.
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اعمال میں تفاوت اور کمی بیشی ان کی کثرت سے نہیں بل کہ اس کیفیت کی بنا پر ہوتی ہے جو عمل کرتے ہوئے دل میں موجود تھی!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ

‏قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله :

الأعمال لا تتفاضل بالكثرة
وإنَّما تتفاضل بمـا يحصل
فى القلوب حال العمل .

مجموع الفتاوى(٢٨٢/٢٥)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جس کی یہ خواہش ہو کہ اس سے سوال پوچھے جائیں ، وہ اس لائق نہیں ہے کہ اس سے کچھ دریافت کیا جائے ! (بشر الحافیؓ)
___________________________________
مَن أحبَّ أن يُسْأَلَ ، فَليسَ بِأَهْلٍ لِأَنْ يُسْألَ .
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
فقیہ کامل ؛ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نظر میں
’’ کامل فقیہ وہ ہے جولوگوں کو رحمت الٰہی سے مایوس کرے ، نہ انھیں عذاب خداوندی سے بے خوف کرے اور نہ اللہ عزوجل کی نافرمانیوں کے لیے انھیں رخصتیں فراہم کرے ۔ وہ دیگر مشاغل کی بنا پر قرآن سے بے رغبتی کرتا ہے ، نہ اسے ترک کرتا ہے ۔ یاد رکھو ! ایسی عبادت میں کوئی خیر نہیں جس کی بنیاد علم پر نہ ہو ؛ ایسے علم میں کوئی خیر نہیں جس میں فہم نہیں اور ایسی قراَت خیر سے خالی ہے جس میں تدبر نہیں ۔ ‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
إِنَّ الفَقِيْهَ كُلَّ الفِقيْهِ الَّذِي لَا يُقَنِّطُ النَّاسَ مِنْ رَحْمَةِ الله ، وَلَا يُؤَمِّنُهُم مِنْ عَذَابِ الله ، وَلَا يُرَخِّصُ لَهُم فِي مَعَاصِي الله ، وَلَا يَدَعُ القُرْآنَ رَغْبَةً عَنْهُ إِلَى غَيْرِهِ ، وَلَا خَيْرَ فِي عِبَادَةٍ لَا عِلْمَ فِيْهَا ، وَلَا خَيْرَ فِي عِلْمٍ لَا فَهْمَ فِيْهِ ، وَلَا خَيْرَ فِي قِرَاءَةٍ لَا تَدَبُّرَ فِيْهَا .
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جاہل کو تعلیم دینا اور غافل کو بیدار کرنا بہترین صدقہ ہے ۔ (علامہ ابن رجب حنبلیؒ )
___________________________________________
قال ابن رجب:أفضل الصدقة تعليم جاهل أو إيقاظ غافل . [مجموع الرسائل 186/1]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عقل ، عیاری اور جہل کے مدارج و مراتب
لفظِ عقل کا اطلاق درست طرزِ عمل کی معرفت اور غلطیوں سے اجتناب کے علم پر ہوتا ہے ۔ جب انسان عقل کے پہلے درجے پر ہوتا ہے تو ’’ ادیب ‘‘ کہلاتا ہے ؛ اس کے بعد ’’ اریب ‘‘، پھر’’ لبیب ‘‘ اور آخر میں ’’ عاقل ‘‘ کا خطاب پاتا ہے ۔ اسی طرح جب انسان چالاکی و ہوشیاری کی سرحد میں قدم رکھتا ہے تو اُسے’’ شیطان ‘‘ کہا جاتا ہے ؛ پھر جب وہ سرکشی میں بڑھ جاتا ہے تو اسے ’’ مارد ‘‘ کہتے ہیں ۔ جب اس میں اور ترقی کرتا ہے تو اسے’’ عبقری ‘‘ کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے ۔ اگر وہ اپنی خباثت کے ساتھ شدید قسم کا شر بھی جمع کر لے تو اسے’’ عفریت ‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں ۔ ایسے ہی ’’ جاہل ‘‘ ہے ؛ یہ پہلے مرتبے میں ’’ مائق ‘‘، پھر ’’ رقیع ‘‘ ، پھر ’’ اَنوَک ‘‘ اور پھر ’’ احمق ‘‘ کہلاتا ہے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حاشیہ : عبقری کی اصل عبقر ہے جو عربوں کی دانست میں جنات کا مسکن ہے ؛ پھر ہر چیز جو ان کی نظر میں بڑی اور دست رس سے باہر ہو اسے عبقری کہہ دیتے ہیں ۔
( محدث ابن حبان ، روضۃ العقلاء ، ص17-16؛ انتخاب و ترجمہ : طاہر اسلام رانا )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
میں نہیں جانتا !
شیخ ابن بازؒ سے سوال پوچھا گیا ؛ فرمایا : میں نہیں جانتا ۔ سائل کہنے لگا : آپ ابن باز ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں ۔ شیخؒ نے فرمایا : ہاں اور جاؤ ، آفاق میں منادی کر دو کہ ابن باز نہیں جانتا !
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سُئل الشيخ ابن باز رحمه الله سؤالاً فقال : لا أعرف فقال السائل : أنت ابن باز وتقول لا أعرف ؟ قال : نعم وأذّن في ألآفاق أن ابن باز لا يعرف
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
والدین سےنیکی کرنےوالاکبھی بری موت نہیں مرتا:سعیدبن مسیبؒ

FB_IMG_1618266749038.jpg
 
Top