• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تم دیکھو گے کہ اہلِ باطل گواہیوں، خواہشات، اور اعمال میں تو ایک دوسرے سے مختلف ہونگے لیکن اہلِ حق کی عداوت میں سب ایک ہونگے!
تابعی قتادہ رحمہ اللہ
[تفسیر الطبری 292/23]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
"جب بندہ ہمیشہ اللہ تعالٰی کا شُکر ادا کرتا ہے اور اپنے گناہوں پر توبہ استغفار کرتا رہتا ہے تو خیر و بھلائی بھی اسکے لئے مسلسل بڑھتی رہتی ہے. اور شر اس سے دور رہتا ہے۔"
(مجموع الفتاوی 14/262)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ابن الملقن ؒ فرماتے ہیں:
"جب گھٹیا لوگ سردار بن جائیں تو زندگی سےموت ہی بھلی!"

(المعين على تفهم الأربعين 120/1)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اللہ سے دعا نہ کرنا تکبر ہے، مجنون پن کی ایک قسم ہے اور کفران نعمت ہے۔"
علامہ شوکانی رحمہ اللہ
(تحفة الذاکرین 33)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"توحید وہ پہلی چیز جس کے ساتھ اسلام میں داخل ہوا جاتا ہے اور توحید ہی وہ آخری چیز ہے جس کے ساتھ دنیا چھوڑی جاتی ہے۔"
پس توحید ہی پہلا فرض ہوا اور توحید ہی آخری فرض!
یعنی توحید اول اور توحید آخر !
امام ابن قیم رحمہ اللّٰہ
(مدارج السالكين ٣/٤٤٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
آسمان کے نیچے قرآن مجید کے بعد بخاری ومسلم سے بڑھ کرصحیح ترین کتاب اور کوئی نہیں!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(مجموع الفتاوى 18/74)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہ اپنی زبان سے مخاطب ہو کر فرمانے لگے:
اے زبان! خاموش رہا کر ، شرمندہ ہونے سے بچی رہے گی۔
(الآداب للبیھقی: ۱۲۲/۱)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شفیق بلخی ؒ فرماتےہیں :
‏علاماتِ توبہ
(1) ماضی پر رونا-
(2) مبتلاے معصیت ہونے سے ڈرنا-
(3) بری صحبت ترک کرنا ۔
(4) نیکوں کا ساتھ اختیار کرنا-


قال شقيق البلخي رحمه الله : علامة التوبة : البكاء على ما سلف و الخوف من الوقوع في الذنب
وهجران إخوان السوء وملازمة الأخيار نزهة الفضلاء صـ 711
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عبد اللہ بن ابی الہدیل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن مسعود کے ساتھ شام یا عمان میں تھےتو لوگوں نے جنت کا تذکرہ کیا:
پس انہوں نے کہا: "جنت کے انگوروں کے گچھوں میں سے ایک گچھا یہاں سے لےکر صنعاء [یمن] تک بڑا اور لمبا ہوگا۔"
[صحيح الترغيب والترهيب:3730]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"عمل کے بغیر علم ایسے ہے جیسے شجر بے ثمر، منافق کا علم اس کے قول میں ہے اور مومن کا علم اس کے عمل میں ہے!"
عبداللّٰہ بن المعتز رحمہ اللہ

‏قال عبد الله بن المعتز رحمه الله: (علم بلا عمل كشجرة بلا ثمرة)
وقال أيضاً: (علم المنافق في قوله، وعلم المؤمن في عمله)
رواه الخطيب في اقتضاء العلم العمل(٣٨)
 
Top