• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
کس کی نافرمانی کر رہے ہو؟

بلال بن سعيد رحمه الله فرماتے ہیں:
لا تنظر إلى صغر الخطيئة، ولكن انظر إلى عظمة من عصيت
یہ نا دیکھو کہ گناہ کتنا چھوٹا ہے، یہ دیکھو کہ جس (الله) کی نافرمانی کر رہے ہو، وہ کتنا بڑا ہے۔

مختصر منھاج القاصدین: 258
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابن القیم رحمہ اللہ كہتے هیں : " حیاء كی قلت دل اور روح كی موت كی بدولت هے , پس دل جتنا زنده هوگا حیاء بھی اتنی مكمل هو گی _"
[ مدارج 2/248 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
" خوش بخت وه هو جس نے اس چیز کو مضبوطی سے تھام لیا جس پر سلف تھے اور ان چیزوں سے اجتناب کرلیا جو بعد میں آنے والوں نے ایجاد کر لی هیں،،، "
امام ابن حجر رحمہ الله

قَـالَ الحَافِظُ ابنُ حَجَر العَسْقَلاَنِي رَحِمَهُ الله- :

« فالسعيد من تمسك بما كان عليه السلف واجتنب ما أحدثه الخلف » .

[ فتح الباري لابن حجر : ٢٦٧/١٣ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
مشہور ثقہ امام عبداللہ بن مبارک المروزی رحمہ اللہ (المتوفی 181ھ) نے فرمایا:
’’خصلتان من کانت فیہ: الصّدق و حب أصحاب محمد ﷺ فأرجو أن ینجو إن سلم‘‘
جس آدمی میں دو خصلتیں ہوں: سچائی اور (سیدنا) محمد ﷺ کے صحابہ (رضی اللہ عنہم) سے محبت تو مجھے امید ہے کہ وہ نجات پا جائے گا بشرطیکہ وہ (گناہوں سے) بچا رہے۔
(الطیوریات 2/ 330، 331 ح 274 واسنادہ صحیح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جب انسان اپنی صبح وشام اس حالت میں کرے کہ اس کے لیے باعثِ توجہ صرف ذاتِ الہی ہو تو اللہ تعالی اس کی تمام ضروریات اور قابلِ تشویش امور کی ذمہ داری لے کر اس کے دل کو اپنی محبت، زبان کو اپنے ذکر اور اعضاء کو اپنی اطاعت کے لیے آزاد وفارغ البال کر دیتے ہیں اور جو صبح وشام یوں کرے کہ اس کا خیال وفکر محض دنیوی امور ہوں تو اللہ تعالی اس کے غم و پریشانیوں کی ذمہ داری اسی کے سر پر لاد کر اسے بے فیض وناکام بنا دیتے ہیں، اسے اس کے نفس کے سپرد کر دیتے ہیں اور اس کے دل کو اپنی محبت کی بجائے محبتِ خلائق میں، زبان کو اپنے ذکر کی بجائے ذکرِ اشخاص میں اور اعضاء کو اپنی اطاعت کی بجائے لوگوں کی خدمت میں مشغول کر دیتے ہیں!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(الفوائد : 84)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
✍ - ”جس شخص سے حسد کیا جاتا ہو اس کیلیے سلامتی کی راہ یہ ہے کہ وہ حاسدوں سے اپنی نعمت کو چھپائے، جیسے یعقوب علیہ السلام نے اپنے لختِ جگر یوسف علیہ السلام کو خواب مخفی رکھنے کی نصیحت کی تھی۔“

- *|[ شیخ الاسلام ابن تيمية رحمه الله || مجموع الفتاوى : ١٨/١٥ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
والناس إذا لم يجدوا عيباً لأحد وغلبهم الحسد عليه وعداوتهم له أحدثوا له عيوباً (العواصم من القواصم 1/256)

لوگوں کو جب کسی کا عیب نہیں ملتا اور اس سے حسد اور عداوت کا جذبہ اُن پر غالب آتا ہے تو وہ ازخود اس کے عیوب تراش لیتے ہیں ! (امام ابن العربی المالکیؒ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏ قال معاوية بن قرة :
لا تطلُب مِن النَّاس اليوم الخير ، اطلب منهم كفَّ الأذى ،
فمَن كفَّ أذاه عنك اليوم ، فهو بمنزلة مَن كان يعطيك الجوائز
تاريخ دمشق (٥٩/ ٢٧٠).

آج لوگوں سے بھلائی کا تقاضا نہ کرو، صرف اتنی گزارش کرو کہ تکلیف نہ پہنچائیں۔ جو تمھیں اذیت دینے سے باز رہتا ہے ایسے ہے جیسے اس نے تمھیں انعامات سے نواز دیا ہو!
معاویہ بن قرہ رحمہ اللّٰہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جنید بغدادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

”اللہ کی طرف جانے والے راستے مخلوقات کے سانسوں کی تعداد کے برابر ہیں مگر سبھی راستے مخلوق پر بند ہیں، سوائے اس راستے کے جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے نشان ہیں!“

(حلية الأولياء لأبي نعيم : ٢٥٧/١٠ ، وصحح إسناده)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
نور ِقلب

شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله فرماتے ہیں:
نماز کو قائم کرنا ایمان ہے، اسے ضائعہ کرنا کفر ہے، پس جس نے نماز زی حفاظت کی تو وہ اسکے لیئے نور ہوگی، اسکے دل میں، اسکے چہرے پر، اسکی قبر میں، اور روز ِمحشر میں۔

=============================

إقامة الصلاة إيمان وإضاعها كفر من حافظ عليها كانت له نورا في قلبه ووجهه وقبره وحشره

الضياء اللامع ١٣٧
 
Top