- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,766
- پوائنٹ
- 1,207
نماز آخرت پر ایمان کی علامت ہے
وَهَـٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا ۚ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَهُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٩٢﴾الانعام
ترجمہ :اور یہ بھی ایسی ہی کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے ، اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور تاکہ آپ مکہ والوں کو اور آس پاس والوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور وہ اپنی نماز پر ہمیشگی برتتے ہیں ۔
توضیح : اللہ تعالیٰ نزول قرآن کریم کا مقصد بیان فرما رہا ہے کہ یہ کتاب بڑی برکتوں والی سابقہ کتب کی تصدیق کرنے والی ہے اس پر عمل کرنے والے ہمیشہ اللہ کی رحمتوں کے مستحق ہوتے ہیں اور یہ کتاب سارے عالم کے لوگوں کے لئے نصیحت نامہ ہے کہ لوگ اسے اپنا دستور العمل بنائیں یہ کتاب مردوں پر اور نئی دکانوں ، نئے گھروں میں قرآن خوانی کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ زندہ لوگوں کے لئے ڈراوا ہے (یٰسٓ:۷۰) آخرت پر ایمان رکھنے والے اس پر ایمان لا کر اس پرعمل پیرا ہو جاتے ہیں اور یہ لوگ ہمیشہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔

Last edited: