• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الاتباع

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(٢٠)وَلَقَدْ قَالَ لَهُمْ هَارُ‌ونُ مِن قَبْلُ يَا قَوْمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِ ۖ وَإِنَّ رَ‌بَّكُمُ الرَّ‌حْمَـٰنُ فَاتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوا أَمْرِ‌ي ﴿٩٠﴾ قَالُوا لَن نَّبْرَ‌حَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْ‌جِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ ﴿٩١﴾ قَالَ يَا هَارُ‌ونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَ‌أَيْتَهُمْ ضَلُّوا ﴿٩٢﴾ أَلَّا تَتَّبِعَنِ ۖ أَفَعَصَيْتَ أَمْرِ‌ي ﴿٩٣ (طه)
(٢٠)اور ہارون علیہ السلام نے اس سے پہلے ہی ان سے كہہ دیا تھا اے میری قوم والو اس بچھڑے سے تو صرف تمہاری آزمائش كی گئی ہے، تمہارا حقیقی پروردگار تو اللہ رحمن ہی ہے، پس تم سب میری تابعداری كرو اور میری بات مانتے چلے جاؤ(90)انہوں نے جواب دیا كہ موسیٰ علیہ السلام كی واپسی تك تو ہم اسی كے مجاور بنے بیٹھے رہیں گے(91)موسیٰ علیہ السلام كہنے لگے اے ہارون انہیں گمراہ ہوتا ہوا دیكھتے ہوئے تجھے كس چیز نے روكا تھا( 92)كہ تو میرے پیچھے نہ آیا كیا تو بھی میرے فرمان كا نا فرمان بن بیٹھا(93)
(٢١)وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَ‌جُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْ‌سَلِينَ ﴿٢٠﴾ اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرً‌ا وَهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٢١ (يس)
(٢١)اور ایك شخص(اس) شہر كے آخری حصے سے دوڑتا ہوا آیا كہنے لگا كہ اے میری قوم ان رسولوں كی راہ پر چلو(20)ایسے لوگوں كی راہ پر چلو جو تم سے كوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وہ راہ راست پر ہیں(21)
(٢٢)وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ‌ أَمْ هُوَ ۚ مَا ضَرَ‌بُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ ﴿٥٨﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَجَعَلْنَاهُ مَثَلًا لِّبَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ ﴿٥٩﴾ وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنكُم مَّلَائِكَةً فِي الْأَرْ‌ضِ يَخْلُفُونَ ﴿٦٠﴾ وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُ‌نَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ ۚ هَـٰذَا صِرَ‌اطٌ مُّسْتَقِيمٌ ﴿٦١(الزخرف)
(٢٢)اور جب ابن مریم كی مثال بیان كی گئی تو اس سے تیری قوم( خوشی سے) چیخنے لگی ہے(57)اور انہوں نے كہا كہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ؟ تجھ سے ان كا یہ كہنا محض جھگڑے كی غرض سے ہے، بلكہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو(58)عیسیٰ رحمہ اللہ بھی صرف بندہ ہی ہے جس پر ہم نے احسان كیا اور اسے بنی اسرائیل كے لئے نشان قدرت بنایا(59)اگر ہم چاہتے تو تمہارے عوض فرشتے كر دیتے جو زمین میں جانشینی كرتے (60)اور یقینا عیسیٰ رحمہ اللہ قیامت كی علامت ہے پس تم ( قیامت) كے بارے میں شك نہ كرو اور میری تابعداری كرو، یہی سیدھی راہ ہے(61)
(٢٣)ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِ‌هِم بِرُ‌سُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْ‌يَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَ‌أْفَةً وَرَ‌حْمَةً وَرَ‌هْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِ‌ضْوَانِ اللَّـهِ فَمَا رَ‌عَوْهَا حَقَّ رِ‌عَايَتِهَا ۖ فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَ‌هُمْ ۖ وَكَثِيرٌ‌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿٢٧(الحديد)
(٢٣)ان كے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں كو پے درپے بھیجتے رہے اور ان كے بعد عیسیٰ بن مریم رحمہ اللہ كو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان كے ماننے والوں كے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا كر دیا ہاں رہبانیت ( ترك دنیا) تو ان لوگوں نے از خود ایجاد كر لی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہیں كیا تھا سوائے اللہ كی رضا جوئی كے، سو انہوں نے اس كی پوری رعایت نہ كی، پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان لائے تھے انہیں ان كا اجر دیا اور ان میں زیادہ تر لوگ نافرمان ہیں(27)
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
دین اسلام اتباع ہی کا نام ہے اور کس کی اتباع ؟ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ۔ اسی اتباع کی تعلیم قرآن میں بار بار دیگیی ہے اور اتباع جتنا زیادہ اہم ہے اتنا ہی زیادہ لوگ اس سے دور ہیں۔ اللہ ہم لوگوں کو اتباع قرآن وسنت کی توفیق دے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(ت) ہدایت اور وحی منزل کی اتباع کرنا

(٢٤)قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٣٨ (البقرة)
(٢٤)ہم نے كہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ، جب كبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس كی تابعداری كرنے والوں پر كوئی خوف و غم نہیں(38)
(٢٥)وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّـهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۗ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ ﴿١٧٠ (البقرة)
(٢٥)اور ان سے جب كبھی كہا جاتا ہے كہ اللہ تعالیٰ كی اتاری ہوئی كتاب كی تابعداری كرو تو جواب دیتے ہیں كہ ہم تو اس طریقے كی پیروی كریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں كو پایا، گو ان كے باپ دادے بے عقل اور گم كردہ راہ ہوں۔(170)
(٢٦)أَفَمَنِ اتَّبَعَ رِ‌ضْوَانَ اللَّـهِ كَمَن بَاءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللَّـهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۚ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ‌ ﴿١٦٢ (آل عمران)
(٢٦)كیا پس وہ شخص جو اللہ تعالیٰ كی خوشنودی كے درپے ہے، اس شخص جیسا ہے جو اللہ تعالیٰ كی ناراضگی لے كر لوٹتا ہے؟ اور جس كی جگہ جہنم ہے جو بدترین جگہ ہے(162)
(٢٧)الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّـهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ﴿١٧٣﴾ فَانقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّـهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُوا رِ‌ضْوَانَ اللَّـهِ ۗ وَاللَّـهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ ﴿١٧٤ (آل عمران)
(٢٧)وہ لوگ كہ جب ان سے لوگوں نے كہا كہ كافروں نے تمہارے مقابلے پر لشكر جمع كر لئے ہیں ،تم ان سے خوف كھاؤ تو اس بات نے انہیں ایمان میں اور بڑھادیا اور كہنے لگے ہمیں اللہ كافی ہے اور وہ بہت اچھا كارساز ہے( 173)(نتیجہ یہ ہوا كہ) اللہ كی نعمت و فضل كے ساتھ یہ لوٹے، انہیں كوئی برائی نہ پہنچی، انہوں نے اللہ تعالیٰ كی رضامندی كی پیروی كی، اللہ بہت بڑے فضل والا ہے(174)
(٢٨)وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّـهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَاتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَ‌اهِيمَ حَنِيفًا ۗ وَاتَّخَذَ اللَّـهُ إِبْرَ‌اهِيمَ خَلِيلًا ﴿١٢٥ (النساء)
(٢٨)باعتبار دین كے اس سے اچھا كون ہے؟ جو اپنے كو اللہ كے تابع كر دے اور ہو بھی نیكو كار، ساتھ ہی یكسوئی والے ابراہیم كے دین كی پیروی كر رہا ہو اور ابراہیم( علیہ السلام) كو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست بنالیا ہے(125)
(٢٩)يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَ‌سُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرً‌ا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ‌ ۚ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللَّـهِ نُورٌ‌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾ يَهْدِي بِهِ اللَّـهُ مَنِ اتَّبَعَ رِ‌ضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِ‌جُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ‌ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَ‌اطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٦ (المائدة)
(٢٩)اے اہل كتاب یقینا تمہارے پاس ہمارا رسولﷺآچكا جو تمہارے سامنے كتاب اللہ كی بكثرت ایسی باتیں ظاہر كر رہا ہے جنہیں تم چھپا رہے تھے اور بہت سی باتوں سے در گزر كرتا ہے ،تمہارے پاس اللہ تعالیٰ كی طرف سے نور اور واضح كتاب آچكی ہے(15)جس كے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ انہیں جو رضائے رب كے درپے ہوں سلامتی كی راہیں بتلاتا ہے اور اپنی توفیق سے اندھیروں سے نكال كر نور كی طرف لاتا ہے اور راہ راست كی طرف ان كی رہبری كرتا ہے(16)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(٣٠)قُل لَّا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّـهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ‌ ۚ أَفَلَا تَتَفَكَّرُ‌ونَ ﴿٥٠ (الأنعام)
(٣٠)آپ كہہ دیجئے كہ نہ تو میں تم سے یہ كہتا ہوں كہ میرے پاس اللہ كے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ كہتا ہوں كہ میں فرشتہ ہوں ،میں تو صرف جو كچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس كا اتباع كرتا ہوں، آپ كہئے كہ اندھا اور بینا كہیں برابر ہو سكتا ہے ؟ سو كیا تم غور نہیں كرتے(50)
(٣١)اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّ‌بِّكَ ۖ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِ‌ضْ عَنِ الْمُشْرِ‌كِينَ ﴿١٠٦ (الأنعام) 

(٣١)آپ خود اس طریق پر چلتے رہئے جس كی وحی آپ كے رب تعالیٰ كی طرف سے آپ كے پاس آئی ہے ،اللہ تعالیٰ كے سوا كوئی لائق عبادت نہیں اور مشركین كی طرف خیال نہ كیجئے(106)
(٣٢)وَأَنَّ هَـٰذَا صِرَ‌اطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّ‌قَ بِكُمْ عَن سَبِيلِهِ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿١٥٣ (الأنعام)
(٣٢)اور یہ كہ یہ میرا راستہ ہے جو مستقیم ہے سواس راہ چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو كہ وہ راہیں تم كو اللہ كی راہ سے جدا كر دیں گی،اس كا تم كو اللہ تعالیٰ نے تاكیدی حكم دیا ہے تاكہ تم پر ہیز گاری اختیار كرو(153)
(٣٣)وَهَـٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَ‌كٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْ‌حَمُونَ ﴿١٥٥ (الأنعام)
(٣٣)اور یہ ایك كتاب ہے جس كو ہم نے بھیجا بڑی خیرو بركت والی، سو اس كا اتباع كرو اور ڈرو تاكہ تم پر رحمت ہو(155)
(٣٤)اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّ‌بِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُ‌ونَ ﴿٣ (الأعراف)
(٣٤)تم لوگ اس كی اتباع كرو جو تمہارے رب كی طرف سے آئی ہے، اور اللہ تعالیٰ كو چھوڑ كر من گھڑت سر پرستوں كی اتباع مت كرو تم لوگ بہت ہی كم نصیحت پكڑتے ہو(3)
(٣٥)وَإِذَا لَمْ تَأْتِهِم بِآيَةٍ قَالُوا لَوْلَا اجْتَبَيْتَهَا ۚ قُلْ إِنَّمَا أَتَّبِعُ مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ مِن رَّ‌بِّي ۚ هَـٰذَا بَصَائِرُ‌ مِن رَّ‌بِّكُمْ وَهُدًى وَرَ‌حْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿٢٠٣ (الأعراف)
(٣٥)اور جب آپ كوئی معجزہ ان كے سامنے ظاہر نہیں كرتے تو وہ لوگ كہتے ہیں كہ آپ یہ معجزہ كیوں نہ لائے؟ آپ فرما دیجئے كہ میں اس كی اتباع كرتا ہوں جو مجھ پر میرے رب كی طرف سے حكم بھیجا گیا ہے یہ گویا بہت سی دلیلیں ہیں تمہارے رب كی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں كے لئے جو ایمان ركھتے ہیں(203)
(٣٦)وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ ۙ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْ‌جُونَ لِقَاءَنَا ائْتِ بِقُرْ‌آنٍ غَيْرِ‌ هَـٰذَا أَوْ بَدِّلْهُ ۚ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِن تِلْقَاءِ نَفْسِي ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ ۖ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَ‌بِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٥ (يونس)
(٣٦)اور جب ان كےسامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں جو بالكل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن كو ہمارے پاس آنے كی امید نہیں ہے یوں كہتے ہیں كہ اس كے سوا كوئی دوسرا قرآن لایئے یا اس میں كچھ ترمیم كر دیجئے، آپ یوں كہہ دیجئے كہ مجھے یہ حق نہیں كہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم كردوں بس میں تو اسی كا اتباع كروں گا جو میرے پاس وحی كے ذریعہ سے پہنچاہے،اگر میں اپنے رب كی نافرمانی كروں تو میں ایك بڑے دن كے عذاب كا اندیشہ ركھتا ہوں(15)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(٣٧)وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ وَاصْبِرْ‌ حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّـهُ ۚ وَهُوَ خَيْرُ‌ الْحَاكِمِينَ ﴿١٠٩ (يونس)
(٣٧)اور آپ اس كی اتباع كرتے رہئے جو كچھ آپ كے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر كیجئے یہاں تك كہ اللہ فیصلہ كر دے اور وہ سب فیصلہ كرنے والوں میں اچھا ہے(109)
(٣٨)فَأْتِيَاهُ فَقُولَا إِنَّا رَ‌سُولَا رَ‌بِّكَ فَأَرْ‌سِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ وَلَا تُعَذِّبْهُمْ ۖ قَدْ جِئْنَاكَ بِآيَةٍ مِّن رَّ‌بِّكَ ۖ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَىٰ ﴿٤٧ (طه)
(٣٨)تم اس كے پاس جا كر كہو كہ ہم تیرے پروردگار كے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل كو بھیج دے، ان كی سزائیں موقوف كر ہم تو تیرے پاس تیرے رب كی طرف سے نشانی لے كر آئے ہیں اور سلامتی اسی كے لئے ہے جو ہدایت كا پابند ہو جائے(47)
(٣٩)قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ ﴿١٢٣ (طه)
(٣٩)فرمایا، تم دونوں یہاں سے اترجاؤ تم آپس میں ایك دوسرے كے دشمن ہو، اب تمہارے پاس جب كبھی میری طرف سے ہدایت پہنچے تو جو میری ہدایت كی پیروی كرے نہ تو وہ بہكے گا نہ تكلیف میں پڑے گا(123)
(٤٠)وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّـهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ أَوَلَوْ كَانَ الشَّيْطَانُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ‌ ﴿٢١ (لقمان)
(٤٠)اور جب ان سے كہا جاتا ہے كہ اللہ كی اتاری ہوئی وحی كی تابعداری كرو تو كہتے ہیں كہ ہم نے تو جس طریق پر اپنے باپ دادوں كو پایا ہے اسی كی تابعداری كریں گے، اگر چہ شیطان انكے بڑوں كو دوزخ كے عذاب كی طرف بلاتا ہو(21)
(٤١)يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّـهَ وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِ‌ينَ وَالْمُنَافِقِينَ ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿١﴾ وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّ‌بِّكَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرً‌ا ﴿٢ (الأحزاب)
(٤١)اے نبی اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا اور كافروں اور منافقوں كی باتوں میں نہ آجانا، اللہ تعالیٰ بڑے علم والا اوربڑی حكمت والاہے(1)جو كچھ آپ كی جانب آپ كے رب كی طرف سے وحی كی جاتی ہے اس كی تابعداری كریں( یقین مانو) كہ اللہ تمہارے ہر ایك عمل سے باخبر ہے(2)
(٤٢)وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْ‌تَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْ‌هُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٠﴾ إِنَّمَا تُنذِرُ‌ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ‌ وَخَشِيَ الرَّ‌حْمَـٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْ‌هُ بِمَغْفِرَ‌ةٍ وَأَجْرٍ‌ كَرِ‌يمٍ ﴿١١(يس)
(٤٢)اور آپ ان كو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں دونوں برابر ہیں،یہ ایمان نہیں لائیں گے(10)بس آپ تو صرف ایسے شخص كو ڈرا سكتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور رحمن سے بے دیكھے ڈرے ،سو آپ اس كو مغفرت اور باوقار اجر كی خوش خبریاں سنا دیجئے(11)
(٤٣)الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّـهُ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ ﴿١٨ (الزمر)
(٤٣)جو بات كو كان لگا كر سنتے ہیں پھر جو بہترین بات ہو اس كی اتباع كرتے ہیں یہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت كی ہے اور یہی عقلمند بھی ہیں(18)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(٤٤)وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّ‌بِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُ‌ونَ ﴿٥٥ (الزمر)
(٤٤)اور پیروی كرو اس بہترین چیز كی جو تمہاری طرف تمہارے پروردگار كی طرف سے نازل كی گئی ہے ،اس سے پہلے كہ تم پر اچانك عذاب آجائے اور تمہیں اطلاع بھی نہ ہو(55)
(٤٥)وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّ‌شَادِ ﴿٣٨ (غافر)
(٤٥)اور اس مومن شخص نے كہا كہ اے میری قوم ( كے لوگو) تم ( سب) میری پیروی كرو میں نیك راہ كی طرف تمہاری رہبری كروں گا(38)
(٤٦)ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَىٰ شَرِ‌يعَةٍ مِّنَ الْأَمْرِ‌ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٨ (الجاثية)
(٤٦)پھر ہم نے آپ كو دین كی (ظاہر) راہ پر قائم كر دیا، سو آپ اسی پر لگے رہیں اور نادانوں كی خواہشوں كی پیروی میں نہ پڑیں۔​
(٤٧)قُلْ مَا كُنتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّ‌سُلِ وَمَا أَدْرِ‌ي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ‌ مُّبِينٌ ﴿٩ (الأحقاف)
(٤٧)آپ كہہ دیجئے كہ میں كوئی بالكل انوكھا پیغمبر تو نہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے كہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ كیا كیا جائے گا ، میں تو صرف اسی كی پیروی كرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علی الاعلان آگاہ کر دینے والا ہوں(9)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(ج)مؤمنین کی اتباع کرنا

(٤٨)وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِ‌ينَ وَالْأَنصَارِ‌ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّ‌ضِيَ اللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَ‌ضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِ‌ي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ‌ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٠٠ (التوبة)
(٤٨)اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص كے ساتھ ان كے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان كے لئے ایسے باغ مہیا كر ركھے ہیں جن كے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی كامیابی ہے(100)
(٤٩)وَإِن جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَن تُشْرِ‌كَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُ‌وفًا ۖ وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ۚ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْ‌جِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿١٥ (لقمان)
(٤٩)اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات كا دباؤ ڈالیں كہ تو میرے ساتھ شریك كرے جس كا تجھے علم نہ ہو تو تو ان كا كہنا نہ ماننا،ہاں دنیا میں ان كے ساتھ اچھی طرح بسر كرنا اور اس كی راہ چلنا جو میری طرف جھكا ہوا ہو ،تمہارا سب كا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو كچھ كرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار كردوں گا(15)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وہ آیات جن میں لفظِ الاتباع کسی اور معنی کے لئے وارد ہوا ہے
(٥٠)قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْأَلْنِي عَن شَيْءٍ حَتَّىٰ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرً‌ا ﴿٧٠ (الكهف) 

(٥٠)اس نے كہااچھا اگر آپ میرے ساتھ ہی چلنے پر اصرار كرتے ہیں تو یاد رہے كسی چیز كی نسبت مجھ سے كچھ نہ پوچھنا جب تك كہ میں خود اس كی نسبت كوئی تذكرہ نہ كروں(70)
(٥١) وَيَسْأَلُونَكَ عَن ذِي الْقَرْ‌نَيْنِ ۖ قُلْ سَأَتْلُو عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرً‌ا ﴿٨٣﴾ إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْ‌ضِ وَآتَيْنَاهُ مِن كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا ﴿٨٤﴾ فَأَتْبَعَ سَبَبًا ﴿٨٥﴾ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَغْرِ‌بَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُ‌بُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًا ۗ قُلْنَا يَا ذَا الْقَرْ‌نَيْنِ إِمَّا أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا ﴿٨٦﴾ قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَ‌دُّ إِلَىٰ رَ‌بِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرً‌ا ﴿٨٧﴾ وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِ‌نَا يُسْرً‌ا ﴿٨٨﴾ ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا ﴿٨٩﴾ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَىٰ قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَل لَّهُم مِّن دُونِهَا سِتْرً‌ا ﴿٩٠﴾ كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرً‌ا ﴿٩١﴾ ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا ﴿٩٢ (الكهف)
(٥١)آپ سے ذوالقرنین كا واقعہ یہ لوگ دریافت كر رہے ہیں، آپ كہہ دیجئے كہ میں ان كا تھوڑا سا حال تمہیں پڑھ كر سناتا ہوں(83)ہم نے اسے زمین میں قوت عطا فرمائی تھی اور اسے ہر چیز كے سامان بھی عنایت كر دیے تھے(84)وہ ایك راہ كے پیچھے لگا(85)یہاں تك كہ سورج ڈوبنے كی جگہ پہنچ گیا اور اسے ایك دلدل كے چشمے میں غروب ہوتا ہوا پایا اور اس چشمے كے پاس ایك قوم كو بھی پایا، ہم نے فرما دیا كہ اے ذوالقرنین یا تو تو انہیں تكلیف پہنچائے یا ان كے بارے میں تو كوئی بہترین روش اختیار كرے(86)اس نے كہا كہ جو ظلم كرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے، پھر وہ اپنے پروردگار كی طرف لوٹایا جائے گا اور وہ اسے سخت تر عذاب دے گا(87)ہاں جو ایمان لائے اور نیك اعمال كرے اس كے لئے تو بدلے میں بھلائی ہے اور ہم اسے اپنے كام میں بھی آسانی ہی كا حكم دیں گے(88)پھر وہ اور راہ كے پیچھے لگا(89)یہاں تك كہ جب سورج نكلنے كی جگہ تك پہنچا تو اسے ایك ایسی قوم پر نكلتا پایا كہ ان كے لئے ہم نے اس سے اور كوئی اوٹ نہیں بنائی(90)واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس كے پاس كی كل خبروں كا احاطہ كر ركھا ہے(91)وہ پھر ایك سفر كے سامان میں لگا(92)
(٥٢)يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّ‌حْمَـٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا ﴿١٠٨ (طه)
(٥٢)جس دن لوگ پكارنے والے كے پیچھے چلیں گے جس میں كوئی كجی نہ ہوگی اور اللہ رحمن كے سامنے تمام آوازیں پست ہو جائیں گی سوائے كھسر پھسر كے تجھے كچھ بھی سنائی نہ دے گا(108)
(٥٣)وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ‌ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٥٢﴾ فَأَرْ‌سَلَ فِرْ‌عَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِ‌ينَ ﴿٥٣﴾ إِنَّ هَـٰؤُلَاءِ لَشِرْ‌ذِمَةٌ قَلِيلُونَ ﴿٥٤﴾ وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ ﴿٥٥﴾ وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُ‌ونَ ﴿٥٦﴾ فَأَخْرَ‌جْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ ﴿٥٧﴾ وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِ‌يمٍ ﴿٥٨﴾ كَذَٰلِكَ وَأَوْرَ‌ثْنَاهَا بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ ﴿٥٩﴾ فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِ‌قِينَ ﴿٦٠ (الشعراء)
(٥٣)اور ہم نے موسیٰ كو وحی كی كہ راتوں رات میرے بندوں كو نكال لے چل تم سب پیچھا كیے جاؤ گے(52) فرعون نے شہروں میں اہلکاروں كو بھیج دیا(53)كہ یقینا یہ گروہ بہت ہی کم تعداد میں ہے(54 )اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناك كر رہے ہیں(55)اور یقینا ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوكنا رہنے والے(56)بالآخر ہم نے انہیں باغات سے اور چشموں سے(57)اور خزانوں سے اور اچھے اچھے مقامات سے نكال باہر كیا(58)اسی طرح ہوا اور ہم نے ان ( تمام) چیزوں كا وارث بنی اسرائیل كو بنا دیا(59)پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے پیچھے چلے(۶۰)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
(٥٤)قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِّنْ عِندِ اللَّـهِ هُوَ أَهْدَىٰ مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٤٩﴾ فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ‌ هُدًى مِّنَ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٥٠ (القصص)
(٥٤)كہہ دے كہ اگر سچے ہو تو تم بھی اللہ كے پاس سے كوئی ایسی كتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اسی كی پیروی كروں گا(49)پھر اگر یہ تیری نہ مانیں تو تو یقین كر لے كہ یہ صرف اپنی خواہش كی پیروی كر رہے ہیں اور اس سے بڑھ كر بہكا ہوا كون ہے؟ جو اپنی خواہش كے پیچھے پڑا ہوا ہو ،بغیر اللہ كی رہنمائی كے، بے شك اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں كو ہدایت نہیں دیتا(50)
(٥٥)فَدَعَا رَ‌بَّهُ أَنَّ هَـٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُّجْرِ‌مُونَ ﴿٢٢﴾ فَأَسْرِ‌ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٢٣ (الدخان)
(٥٥)پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا كی كہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں(22)ہم نے کہہ دیا کہ راتوں رات تومیرے بندوں کو لے کر نکل یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا(۲۳)
(٥1) يَوْمَ تَرْ‌جُفُ الرَّ‌اجِفَةُ ﴿٦﴾ تَتْبَعُهَا الرَّ‌ادِفَةُ ﴿٧﴾ قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ ﴿٨﴾ أَبْصَارُ‌هَا خَاشِعَةٌ ﴿٩ (النازعات)
(٥٦)جس دن كانپنے والی كانپے گی(6)اس كے بعد ایك پیچھے آنے والی( پیچھے پیچھے) آئے گی(7)( بہت سے) دل اس دن دھڑكتے ہوں گے(8)جن كی نگاہیں نیچی ہوں گی(9)
 
Top