• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الصحيفة من كلام ائمة الجرح والتعدیل علي ابي حنيفة

معین

رکن
شمولیت
اپریل 26، 2011
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
145
پوائنٹ
49
جب جرح و تعدیل کی بات ہو تو متقدمین میں کسی شخصیت کے حوالہ سے انہیں کی باتیں قابل قبول ہوتی ہیں جو ناقدین میں آتے ہیں ، تعجب ہے کہ ائمہ جرح و تعدیل کے مقابلہ میں کچھ لوگ موجودہ دور کے اہل علم کے حوالے پیش کرتے رہتے ہیں کہ انہوں نے ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا دفاع کیا ہے ۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
Assalam alaikum. Hazrat jo mene Dr. Bashhar Awwad Maroof aur Saeed al-Qahtani ki taraf ruju karne ko kaha tha to wo is liye kyonki in hazraat ne muhaddithan andaz me un riwayat ki wazahat ki hai jin se bazahir Imam Abu Hanifa ki tabdee' ya tafseeq hoti hai. Baqi agar mujhe ulama ki ray hi pesh karni hoti to inse kai bade ulama ke naam pesh kiye ja sakte hai. As-Sahifa ke musannif ne apni ta'leef me insaf se kam nahi liya, jabki Bashhar Awwad aur al-Qahtani ne munsifana andaz me Imam Abu Hanifa ka difa kiya hai. Baqi jo mutaqaddimeen ki baat hai to wey ulama kisi ek amr par bahut kam muttafiq hote hai, aur mut'akkhir ulama unke aqwal ke darmiyan tatbeeq dete hai. Aur jo qaleel-ul-fahm hazraat apne mukhalifeen per radd o qadah kar ke aalim ban baithey hai wo bajaye tatbeeq dene ke ek tawtheeq ko dusri jarh se mansookh karte hai, ya phir jariheen ki tadaad gin ker faisla karte hai. ye tarze amal ulama ka nahi balki un logo ka jo ummat me fitne fasad ki jad hai chahe kisi fareeq se ta'lluq rakhte ho. e
ابوحنیفہ رحمہ اللہ کےبارے میں ناقدین محدثین کے خلاف غیرناقدین اہل علم کے اقوال پیش کرنا ایک لغو اور لایعنی چیز ہے۔
Is se mut'alliq upar arz kiya ja chuka hai. e
عصرحاضرکے اہل علم لاکھ قابل قدر سہی مگر انہیں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ ابوحنیفہ رحمہ اللہ پر کی گئی جرح کا ازالہ کرسکیں ، ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں ہم جوکچھ کہتے ہیں وہ ہماری اپنی بات نہیں ہے بلکہ ناقدین کی بات ہے لہٰذا اگرکسی کو ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے دفاع کا شوق ہو تو معاصرین اہل علم کے اقوال پیش کرنے کے بجائے ناقدین محدثین کے اقوال پیش کرے ورنہ خاموش رہے ۔
Awam aam taur se ulama pe munhasir rehti hai. Agar awam ko jayyid aur ghair jayyid ulama me farq nahi maloom to unke gumrah hone ka imkan rahta hai. Hawale to aaj ke zamane me koi bhi de deta hai chahe wo rafidhi ho ya qadiyani, lekin jayyid ulama ki pehchan ye hai ki wo insaf ka daman kabhi nahi chhodte chahe unke mukhalifeen hi samne kyo na ho. Ulama e suu hamesha apne mukhalifeen ko nicha dikhane ki koshish me rehte hai.
انما يخشي الله من عباده العلماء

Jaha tak ulama e mutaqaddimeen ke quwl ki bat hai to wo bahut hai. Imam Abu Hanifa koi chhupi hui shakhsiyat to the nahi aslaaf ke zamane se hi ek jamm e ghafeer un ke fatwo pe amal kerti aa rahi hai. Kitne hi ulama ne unhe Faqeeh waqt kaha aur kitno ne unhe zahid aabid bataya, kya aisa shakhs gumraah tha? agar chand aqwal ki bina per koi majrooh ho jata to kitne hi ruwat e sahihain per ulama ki sakht jarh mawjood hai jinke bare mei ye keh diya jata hai ki ''qad jawaz al qantarah''. Ikrima ki hi misal le lijiye, ya Abdul Malik bin Umair ya Imam Malik per Imam Ibn Abi Dhib ki sakkht jarh, ya phir Ibn Ishaq ko lijiye waghairahum. e


جب اہل حدیث امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں اپنے نہیں ، بلکہ جلیل القدر ناقدین کے تبصرے پیش کرتے ہیں تو بعض ناانصاف لوگ یہ کہنے لگتے ہیں کہ اہل حدیث ائمہ متبوعین کا احترام نہیں کرتے !!!!!!!!!!!​
wo log sahi kehte hai, afsos ye hai ki is ta'n o tashnee' ka nishana insaf pasand ahle hadith ulama bhi ban jate hai. Hazrat jab aap Imam Abu Hanifa ko gumrah jute ki ibadat karne wala samajhte hai to kisi ka ye kah dena ki aap A'imma ka ehteram nahi karte kon si ghalat baat hai. e

غورطلب بات یہ ہے کہ کیا کوئی اہل حدیث ، امام مالک ، امام شافعی ، اور امام احمدبن حنبل رحمہم اللہ کے بارے اس طرح کی کوئی بات کرتاہے؟؟؟؟
agar hindo pak me in aimma ke matbu'een hote to aap shayad in ko bhi na bakhshte. Imam Malik salateen ki isharo pe nachte the, Imam Shafa'i riwayat me ghaltiya karte the aur do tarah ke fatwe dete the, Imam Ahmad ghair faqih the ya mujassim the... kehne walo ne ye bhi kaha hai.

ہرگز نہیں ! حالانکہ یہ ائمہ بھی ائمہ متبوعین میں سے ہیں ، اوران کے بھی مقلدین ہیں ، اور تقلید کے ہم خلاف ہیں۔
لیکن اس کے باوجود بھی ان ائمہ ثلاثہ کے بارے میں کوئی بھی وہ اہل حدیث وہ باتیں خواب خیال میں بھی نہیں سوچ سکتا ، جوابوحنیفہ کے تعلق مروی ہیں ۔
Hazrat aap logo ka samna shafa'i mat'assibeen se abhi hua nahi, warna gheebat me to mahir hai hi.


Akhiri arz kar du, ye kitab us shakhs ki likhi hai jo ye nahi janta ki jarh bhi ek gheebat hai, jiski ulama bila zarurat ijazat nahi dete. elawa iske ye ummat me fasad barpa karne ka asan tareeqa hai ab chahe ye kitab ho ya Shaykh Muqbil ki kitab ho ya zubair Ali sahab ki ''tahqeeqat'' ho ya phir Maulana Ra'ees nadvi ka imam per ta'n ho. Aur Imam Abu Hanifa the ye janana koi zaruri amr bhi nahi. Wassalam​
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے دفاع میں کوئی ٹھوس ثبوت ہو تو پیش کریں ورنہ فضول تبصروں سے پرہیز ہی کریں ۔
اگرآپ واقعی ہندوستانی ہیں تو آپ ممبئی اور کوکن کا دورہ کریں یہاں پرشوافع کی اچھی خاصی تعداد ہے اوراہل حدیث حضرت ان سے بحث ومباحثہ کرتے رہتے ہیں بلکہ ان کے خلاف کتابیں بھی لکھتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی اہل حدیث امام شافعی پر جرح سے متعلق خواب و خیال میں بھی نہیں سوچ سکتا۔
امام مالک ، امام شافعی ، اور امام احمدبن حنبل رحمہم اللہ کا مقام علم وعمل بلکہ ہرلحاظ سے بہت ہی بلند ہے ، انہوں نے پوری زندگی دین کی خدمت میں گذاردی ، اللہ ان کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلی سے اعلی مقام دے آمین ۔
ائمہ و اہل علم کے احترام کو ہم فرض سمجھتے ہیں اور ان کے بے ادبی کو گناہ کبیرہ جانتے ہیں ، کوئی شخص یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ ہم نے کبھی ائمہ دین و محدثین کی خصوصا ائمہ ثلاثہ امام مالک ، امام شافعی ، امام احمد رحمہم اللہ کی شان میں کوئی گستاخی کی ہو ، ان کا مقام بہت ہی ارفع و اعلی ہے ، ہم تو ان کے پاؤں کے دھول کے برابر بھی نہیں ہیں ۔
لیکن ابوحنیفہرحمہ اللہ کا معاملہ ایسا نہیں ہے ۔
ہم سلفی ہیں اور الحمدللہ عقائد ومسائل کےساتھ ساتھ ، اصول حدیث ، اور شخصیات پرحکم لگانے میں بھی سلفی ہیں ، ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت سے متعلق اخلاف کی باتیں ہماری نظرمیں کوئی وزن نہیں رکھتی ، محض جذبات سے کام نہیں چلے گا اگر کسی کو دفاع ابوحنیفہ کا شوق ہو تو سلف سے ان کادفاع بسندصحیح ثابت کرے، ورنہ چپ رہے مفت میں ابوحنیفہ کی مٹی پلید نہ کرے۔
ایک وقت تھا کہ میں بھی ابوحنیفہ رحمہ اللہ کادفاع کیا کرتا تھا بلکہ علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ کے شاگردوں سے مباحثے بھی کرتا تھا میرا گمان تھا کہ ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے متعلق منقول جروح بسندصحیح ثابت نہ ہوں گی ، لیکن میں نے خود ایک ایک روایت اور ایک ایک روای کی چھان بین کی تو بہت ساری اوجھل حقیقتیں منکشف ہوئی ، اور سلف نے متفقہ طور پر ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت کو کس نگاہ سے دیکھا ہے ، وہ بھی معلوم ہوا ، پھر ہم نے ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے جھوٹے فضائل بیان کرنے سے توبہ کرلی ہے، اللہ معاف کرے۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
اگرآپ واقعی ہندوستانی ہیں تو آپ ممبئی اور کوکن کا دورہ کریں یہاں پرشوافع کی اچھی خاصی تعداد ہے اوراہل حدیث حضرت ان سے بحث ومباحثہ کرتے رہتے ہیں بلکہ ان کے خلاف کتابیں بھی لکھتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی اہل حدیث امام شافعی پر جرح سے متعلق خواب و خیال میں بھی نہیں سوچ سکتا۔
کوئی ان کتابوں کے نام بتاسکتاہے جوشافعی حضرات کے خلاف لکھی گئی ہوں۔کبھی کوکن اوربھٹکل کادورہ کریں اورشافعی حضرات سے الجھیں تب پتہ چلے گا؟ابھی تک شایدآنجناب نظریاتی طورپرہی فرمارہے ہیں۔ویسے بات اس کی اگرآگئی ہے کہ اہل حدیث حضرات ائمہ ثلاثہ کا ادب واحترام کرتے ہیں تواس کے رد میں عربی غیرمقلدین کی تحریریں پیش کی جاسکتی ہی کہ وہ کس قدر ادب واحترام کرتے ہیں۔
ویسے ہمیں حیرت ہے کہ امام مالک کے ان اقوال سے جومطلب حافظ ابن عبدالبر حافظ عبدالولید باجی نے نہیں سمجھا وہ دورحاضر کے غیرمقلدین سمجھ رہے ہیں۔
امام شافعی کے اقوال سے جومطلب مزی ذہبی اورابن حجر نے نہیں سمجھاوہ مطلب دورحاضر کے غیرمقلدین سمجھ رہے ہیں۔
امام احمد بن حنبل کے اقوال سے جومطلب ابن تیمیہ،ابن قیم، ابن عبدالہادی وغیرہ نے نہیں سمجھا وہ مطلب دورحاضر کے غیرمقلدین سمجھ رہے ہیں۔
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
محدث فورم والو یہ شعر مدِنظر رکھو اور اس فورم پر موجود ایک فتوی بھی پڑھو
دو رنگی چھوڑ دے یک رنگ ہو جا
سراسر موم ہوجا یا سنگ ہوجا
الحمد للہ:

اللہ تعالی نے ہمیں اپنی کتاب عزیز قرآن کریم اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلنے اور اس کی اطاعت کا حکم دیا ہے ، اور حق بات تو یہ ہے کہ ہم نصوص شرعیہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور ان پیروکاروں میں سے مجتھدین علماء کی فھم سے سمجھیں اور ان علماء میں جن کی صدق وعدالت اور دین میں امامت اور علم وفضل اور صلاح وخیر مسلمہ ہے وہ آئمہ اربعہ ہیں ( امام ابوحنیفہ ، امام مالک ، امام شافعی ، امام احمد ) رحمہم اللہ جمیعا ہيں ۔

اور یہ چاروں شرعی نصوص پر چلنے والے ہیں ، ان کا مقصد وحرص اور تعلیم و تعلم اور اسے نشر کرنا صحیح علم شرعی کی ترویج تھی ، اور وہ چاروں صحیح راستے پر اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متبع اور اس پر حریص تھے ، رہا مسئلہ غلطی کا تو یہ ہر ایک سے ہو سکتی ہے حتی کہ صحابہ کرام سے بھی اس کا وقوع ہوا ، تو شرعی مسئلہ میں اتباع اسی کی ہو گی اور وہ ہی مانا جاۓ گا جس پر دلیل ہو ۔

اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ علماء میں سے کسی پر وہ دلیل مخفی رہے اور یہ بھی ہو سکتا ہےکہ اسے وہ دلیل پہنچے ہی نہ لیکن دوسرے عالم کو یہ دلیل مل جاۓ ، تو یہ دلیل کا حاصل نہ ہونا ان کے علم و فضل میں جرج و قدح نہیں اور نہ ہی اس سے ان کی عدالت میں کوئ فرق آتا ہے ، تو ہر ایک حق کا طالب اور اسے نشرکرتا ہے ۔

اوراگر سا‏ئل ان میں سے کسی ایک یا خاص امام کے مسلک پر چلنا چاہتا ہے تو اسے جس مسئلہ پر صریح اور صحیح دلیل مل جاۓ اس میں اس کی بات مانے کیونکہ یہی چیز ہے جس کا مطالبہ ہے ، اور اگر دلیل نہیں ملتی تو ان میں کسی ایک کے ساتھ تعصب نہ کرے بلکہ حق کی اتباع کرے ، اوریہ جائز نہیں کہ ہر ایک قول میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کی اتباع کا اعتقاد رکھا جاۓ ۔

تو علماء کی کلام میں جو دلیل کے موافق ہو اسے مانا جاۓ گا ، اور کسی ثقہ عالم کے فتوی پر عمل کرنا چاہۓ ۔

واللہ تعالی اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
شیخ صالح المنجد نے واضع الفاظ میں لکھا ہے کہ " ان علماء میں جن کی صدق وعدالت اور دین میں امامت اور علم وفضل اور صلاح وخیر مسلمہ ہے وہ آئمہ اربعہ ہیں ( امام ابوحنیفہ ، امام مالک ، امام شافعی ، امام احمد ) رحمہم اللہ جمیعا ہيں ۔
اوریہ بھی لکھا کہ "اور یہ چاروں شرعی نصوص پر چلنے والے ہیں ، ان کا مقصد وحرص اور تعلیم و تعلم اور اسے نشر کرنا صحیح علم شرعی کی ترویج تھی ، اور وہ چاروں صحیح راستے پر اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متبع اور اس پر حریص تھے"
محدث فورم کا قاری کس کی مانے یہاں لکھنے والے دونوں اہل حدیث ہیں اب دونوں میں سے ایک سچا اور ایک جھوٹا ہوگا ؟
 
Top