• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ تعالیٰ نے یہ واضح کردیا کہ احکام صرف دوقسم کے ہوسکتے ہیں ایک اللہ کا حکم دوسرا جاہلیت کاتیسری

شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
عجیب ہی بات کی ہی آپ نے میں ہر اس شخص کو کافر سمجھتا ہوں جس کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کافر قرار دیا ہے۔
سمیر بھائی صرف سمجھ لینا ہی کافی نہیں ہوجاتا وہ اُصول وضوابط بھی مانیں جو کسی کو کافر قرار دینے کے لئے بیان کئے گئے ہیں۔۔۔ اسلام میں ایسا کہیں نہیں ہے کہ ایک گروہ اپنی سوچ سے اُصول وضع کرلے جائیں اور اُس کے بعد معصوم عامیوں کا قتل عام شروع کردے۔۔۔ قرآن میں ایک جگہ ارشاد ہوا۔۔۔

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ

اب ذرا یہ بتائیں کے کتنے لوگ اٹھارہ کروڑ کی آبادی میں جو اس آیت سے واقف ہیں؟؟؟۔۔۔ پہلے اس کا جواب دینا۔۔۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
نہ میں حنفی ہوں نہ میں فقہ حنفی کی پیروی کرتا ہوں۔میں تو قرآن وسنت کی پیروی کرتا ہوں۔اب میں آپ سے سوال کرتا ہوں کیا جو بھی شخص اپنے آپ کو حنفی کہلاتا ہے۔کیا وہ آپ کے نزدیک مسلمان ہے یا کافر؟؟؟؟
کیا پچھلے لوگوں میں جو لوگ اپنے آپ کو حنفیت کی طرف منسوب کرتے رہے وہ آپ کے نزدیک مسلمان ہیں یا کافر؟؟؟؟اچھی طرح سوچ سمجھ کر جواب دینا۔
جناب یہی سوال تو ہمارا آپ سے ہے اور ہم یہ سوال کب سے آپ سے پوچھ رہے ہیں۔۔ ویسے آپ کی اس پوسٹ پر ابو محمد بھائی کا تبصرہ بالکل درست ہے۔
سمیر صاحب آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر لگتا ہے آپ نے اپنے نظریہ تکفیر سے غیر ارادی طور پر رجوع کر لیا ہے ۔ آپ کا یہ سوال کرنا کہ وہ مسلمان ہیں یا کافر آپ کی حالت زار کو واضح کر رہا ہے
اس کےجواب میں آپ کا فرمانا
عجیب ہی بات کی ہی آپ نے میں ہر اس شخص کو کافر سمجھتا ہوں جس کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کافر قرار دیا ہے۔
آپ مجھے بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے اور نبی رحمتﷺ نے ان سب کو کافر کہا ہوا ہے۔۔ جن کو آج آپ لوگ کافر کہتے کہتے نہیں تھکتے ؟۔۔۔کیونکہ آپ نے خود ہی کہہ دیا ہے کہ
میں ہر اس شخص کو کافر سمجھتا ہوں جس کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کافر قرار دیا ہے۔
اس لیے یا تو ہمیں دلائل پیش کریں، جن کو آپ کافر کہتے ہیں۔۔ یا پھر کفر کی مشین بند کریں۔۔اور خدارا خلق خدا پر رحم کریں۔۔
 
باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
لمبے لمبوترے تھریڈز !! بس جاری رہتے ہیں حتٰی کہ کوئی ١٠ ١١ صفحے کے بعد کسی کو خیال آ تا ہے کہ کچھ کنکلود بھی ہوا ہے یا نہیں !!

مجھ نا چیز کے خیال میں طالب نور بھائی کا مراسلہ جو غالبا دوسرا تیسرا مراسلہ تھا ، اس حؤالے سے جامع مانع سی چیز تھی ۔۔۔۔ لیکن اگر اس کو سمجھا جاتا!!

اصولا اگر یہ بات کی جائے کہ قوانین دو ہی طرح کے ہوتے ہیں ، ایک الٰہی اور دوسرے غیر الٰہی۔۔۔۔۔۔ تو معاشرے میں پھیلی بھانت بھانت کی تفہیمات اور مناہھ کی وجہ سے اس بات کی پوری توضیح بھی کرنی چاہیے تاکہ کہیں ایسا نہ ہو پڑھنے والے کچھ ""زیادہ ہی"' سبق لینا شروع کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ اس تھریڈ میں حنفی حنفی ہو رہی ہے۔

باقی طالب نور ساحب کا مراسلہ میں دوبارہ نقل کر رہا ہوں اور دونوں ہی "دھڑے" طبع نازک و تھوڑا سا گراں گزرنے دیں اور اس کو ایک بار پھر سے برداشت کرین ، امید ہے فائدہ بلکہ "فوائد" ہوں گے:

السلام علیکم! میری ہمت تو نہیں ہو رہی کہ میں سمیر خان جیسے عظیم مفسر قرآن اور مفتی اعظمِ دوراں سے کوئی سوال کروں کہ نتیجہ میں کہیں قابل گردن زنی قرار نہ پا جائوں۔ پھر بھی سمجھنے کے لئے پوچھ رہا ہوں کہ کیا علی الاطلاق یہ کہنا کہ
پس ثابت ہوا کہ احکام صرف دوقسم کے ہوسکتے ہیں ایک اللہ کا حکم دوسرا جاہلیت کاتیسری کوئی صورت نہیں ہے
درست ہے یا یہ صرف شرعی معاملات میں ہے اور پھر شرعی معاملات میں بھی صرف نصوص سے ثابت شدہ معاملات ہی یا اجتہادی معاملات بھی اس مسئلہ کو شامل ہیں۔
بطور مثال ملکی قوانین میں درج ہے کہ سرخ سگنل پر گاڑی روک لی جائے۔ یہ حکم اللہ کا تو نہیں ہے تو کیا پھر اس کو جاہلیت کا حکم شمار کر کے اس کی خلاف ورزی کرنی چاہئے۔
اسی طرح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا حج تمتع پر پابندی لگانا اللہ کی شریعت میں تو نہیں تھا بلکہ اجتہادی طور پر ان کا فیصلہ تھا جو اللہ کا حکم نہیں تھا تو کیا اسے بھی جاہلیت کا حکم شمار کیا جائے گا۔ (نعوذ باللہ)
اگر کہا جائے کہ عظیم مفسر و مفتی وقت کی مراد یہ نہیں تھی تو عرض ہے کہ آیات کو پیش کر کے اپنے من چاہے عمومی الفاظ میں بیان کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟

سیدھی طرح ان آیات کا صرف یہی مفہوم کیوں نہ بیان کیا ان آیات کا مصداق وہ قوانین ہیں جو جان بوجھ کر اللہ کی شریعت کے مقابل بنائے جائیں یا جن قوانین کو اللہ کے حکم سے بہتر سمجھا جائے دیگر قوانین و احکامات اس میں شامل نہیں۔ نیز جان بوجھ کر صریح حکم کی مخالفت اور علمی و اجتہادی خطا میں فرق بھی ضروری ہے۔ باقی ان غیر شرعی قوانین پر عمل پیرا ہونے والوں کے حکم میں جو اعتقاد کے اعتبار سے فرق ہے تفصیل کا متقاضی ہے جس کا یہ موقع نہیں۔
لہٰذا مفتی وقت سے گزارش ہے کہ آیات کو پہلے سے پڑھے فتووں کی روشنی میں نہیں بلکہ دیگر آیات و احادیث نیز سلف صالحین کی فکر کی روشنی میں سمجھیں ورنہ خوامخواہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کے لئے بھی باعث گمراہی کا بنیں گے۔ والسلام

"حنفی حنفی" کرنے والے برادران و خواہرات مندرجہ ذیل الفاط پر غور کریں ((درجہ افتاء میں ویسے وہ بھی کسی سے کم نہیں نظر آتے :) ))

نیز جان بوجھ کر صریح حکم کی مخالفت اور علمی و اجتہادی خطا میں فرق بھی ضروری ہے۔ باقی ان غیر شرعی قوانین پر عمل پیرا ہونے والوں کے حکم میں جو اعتقاد کے اعتبار سے فرق ہے تفصیل کا متقاضی ہے جس کا یہ موقع نہیں۔

والسلام
 
بنت حوا

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2013
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
246
پوائنٹ
0
پس ثابت ہوا کہ احکام صرف دوقسم کے ہوسکتے ہیں ایک اللہ کا حکم دوسرا جاہلیت کاتیسری کوئی صورت نہیں ہے
باربروسہ اینڈمسٹر سمیر خان۔۔بہتر یہ ہے کہ آپ حضرات ایک دوسرے کو ایک ایک درس دیں اور اپنے منہج کی وضاحت کر دیں تاکہ اچھل کود کم اور مقصد دعوت زیادہ حاصل ہو سکے۔
ایک طرف سمیر ایسی مبہم اور اپنی مرضی کی تشریحات پر مبنی پوسٹس شائع کرکے اپنے ہی حنفیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیتا ہے اور جب گھتی سلجھتی دکھائِ نہیں دیتی تو باربروسا آ کر لمبے لمبے تھریڈ،تعمیری کام کرنے،اور اعتدال کی راہیں دکھانا شروع کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن آفرین ہے قارئین پر کہ وہ اہل باطل کے سبز باغ میں آنا تو دور کی بات۔۔ان کے کمنٹ لائیک تک نہیں کرتے۔۔جس سے مخالفین کا درد مرض اور بڑھ جاتا ہے۔۔۔
باربروسا جی۔۔۔۔اگر آپ ان تھریڈز سے تنگ ہیں تو اس کے دو طریقے ہیں
۱۔جس کٹہرے میں حکمرانوں کو آپ حضرات نے کھڑا کیا ہوا ہے اسی کٹہرے میں علماء سو۔۔۔میری مراد علماء احناف کو بھی کھڑا کریں۔۔
تاکہ سب کے ساتھ ایک ہی طرح کا سلوک کیا جا سکے۔
۲۔منہج سلف،منہج اعتدال کو اخیتار کر لیں۔جس سے تعمیری کام بھی ہوں گے،لمبے لمبے تھریڈ بھی دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔اور نہ ہی اکثر اوقات منہ کی کھانا پڑے گی۔
باقی جہاں تک پوسٹ اور اس پر ہونے والی حنفی حنفی کی رٹ کا تعلق ہے تو میرے بھائی ۔۔۔۔۔۔‘
جب آپ اصول ہی ایسے بنائیں گے کہ حکم صرف دو ہیں ایک اللہ کے دوسرا جہالت کے۔۔۔تو پھر آپ کی اس خود ساختہ اور جہالت پر مبنی تشریح سے اہل اسلام پریشان تو ہوں گے۔۔
پھر آپ کو سمجھانے لگیں گے۔۔لیکن جب آپ حضرات کسی کی سنیں گے ہی نہیں صرف حکمران کافر،مرتد،کی رٹ لگی رہے گی
تو پھر مجبوراً اس کہٹرے میں آپکے موسٹ فوررٹ مقلدین کو بھی گھسیٹاجائے گا۔۔۔جس سے بہت سوں کو تکلیف ہو گی۔۔
جیسا کہ اب ہو رہی ہے۔۔۔۔
اس لیے بیان کردہ آپشن میں آپکی الجھنوں کا حل ہے۔۔۔۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26

علماء موالیک ، علماء حنابلہ، اور علماء شوافع آپ کی لسٹ سے باہر کیوں ہیں؟؟؟؟؟؟ صرف علماء احناف ہی کیوں؟؟؟؟ مقلد تو یہ تمام لوگ ہیں!!!!!
 
بنت حوا

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2013
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
246
پوائنٹ
0
علماء موالیک ، علماء حنابلہ، اور علماء شوافع آپ کی لسٹ سے باہر کیوں ہیں؟؟؟؟؟؟ صرف علماء احناف ہی کیوں؟؟؟؟ مقلد تو یہ تمام لوگ ہیں!!!!!
چلیں شکر ہے آپ اس لائن پر تو آئے۔
جناب ہم نے کب ان کو اس لسٹ سے باہر نکالا ہے یا داخل کیا ہے؟
کافر،مرتد کی لسٹ تو آپ نے وزیرستان کی جنت میں بیٹھ کر تیار کی ہے۔جس میں آپنے آئینہ دیکھے بغیر ہی تیار کر لی۔
ہم تو آپکے اصولوں کی بنیاد پر آپ کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ اجی۔۔۔آپ بھی مرتد ،کافر قرار پاتے ہو۔۔۔آنکھیں کھولو۔۔
ہماری رٹ صرف احناف کی اس لیے ہے کیونکہ ایک تو فقہ حنفی قرآن و حدیث کے 180 کے زاویے پر الٹ ہے۔
دوسرا آپ خودحنفی مقلدین کی چھتری تلے بیٹھ کر دوسروں کی داڑھی کے تنکے پھلور رہے ہیں،
اور آخری بات یہ ہے کہ آپ جس جس کو چاہے اس میں شامل کرو۔۔۔لیکن فقہ حنفی کی سیٹ بک رکھنا۔۔
امید ہے جواب مل گیا ہوگا۔
اب میرے سوالات کی طرف آو۔۔۔۔
 
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مبشر احمد ربانی کی تقریر یونی کوڈ میں فورم پر پیسٹ کریں۔ان شاء اللہ بڑے حقائق سامنے آجائیں گے۔ اور آپ کا دہرا معیاد بھی لوگ جان جائیں گے۔ان شاء اللہ
 
بنت حوا

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2013
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
246
پوائنٹ
0
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مبشر احمد ربانی کی تقریر یونی کوڈ میں فورم پر پیسٹ کریں۔ان شاء اللہ بڑے حقائق سامنے آجائیں گے۔ اور آپ کا دہرا معیاد بھی لوگ جان جائیں گے۔ان شاء اللہ
یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔
اور اللہ نے کان سننے کے لیے دئے ہیں۔سن کر اعتراض کر لو۔۔آپکا حق بنتا ہے۔
یا صرف اعتراض یونکوڈ میں مواد پر ہی ہوتا ہے؟؟؟
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔
اور اللہ نے کان سننے کے لیے دئے ہیں۔سن کر اعتراض کر لو۔۔آپکا حق بنتا ہے۔
یا صرف اعتراض یونکوڈ میں مواد پر ہی ہوتا ہے؟؟؟
لفاظیوں سے کچھ بھی حاصل نہ ہوگا آپ کو ۔مبشر احمد ربانی پر جو اعتراضات مرجئہ العصر کا علمی محاکمہ نامی کتاب میں کئے گئے ہیں۔ اس کا اس تقریر میں کوئی جواب نہیں ہے۔ صرف مبشر احمد ربانی نے مرجئہ کی تعریف بیان کی ہے۔جس سے کسی کا بھی اختلاف نہیں ہے۔موصوف نے تقریر کے اس حصے میں اپنے اوپر کتاب میں بیان کردہ ان تلبیسات کا کوئی بھی جواب نہیں دیا ہے۔ بلکہ اس تقریر میں مبشر احمد ربانی مزید غلطیاں کر بیٹھے ہیں۔بنت حواء آپ سے میں ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس تقریر کو یونی کوڈ میں یہاں فورم پر پیش کردیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کان سننے کے لئے اور آنکھیں پڑھنے کے لئے دی ہیں۔ لہٰذا جہاں سننا ضروری ہے وہاں سنا جائے ۔ اور جہاں پڑھنا ضروری ہے وہاں پڑھا جائے۔ چونکہ یہ فورم ہے اور اس پر زیادہ تر ٹیکسٹ پر بحث کی جاتی ہے۔ لہٰذا آپ اس تقریر کو یونی کوڈ میں پیسٹ کریں۔تاکہ آپ کی تحریر کا اسی فورم پر علمی محاکمہ ہوجائے۔ہم اس بات کے بھی منتظر رہیں گے کہ الموحدین ویب سائٹ مبشراحمد ربانی کی تقاریر کا رد کب تک پیش کرتے ہیں۔
ہم ایک بار پھر بنت حواء سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس تقریر کو یونی کوڈ میں اس فورم پر پیش کریں۔
 
Top