• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر جماعت پروفیسر حافظ محمد سعید نے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے

شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
ہم شاید ابھی تک ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ۔
ایک جماعت اگر کوئی کام کرتی ہے تو اس پر ظعنہ زنی کی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد خود بھی شروع کر دیتی ہے اور اس میں دعوہ سر فہرست ہے
ابو عبداللہ بھائی، معزرت کے ساتھ ۔۔۔۔آپ کا یہ کہنا کہ "اس میں دعوه سر فہرست ہے" بھی کہیں "ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے" کے زمرے میں تو نہیں آتا ؟

میری ناقص سمجھ میں سواۓ اس بات کے اور کچھ نہیں آتا کہ اگر اب بھی ایمان اور توحید والے ایک پلیٹ فارم پر صرف اور صرف الله کے دین کو قائم کرنے کے لئے اکٹھے نہ ہوۓ تو کوئی ایک بھی عذر نہیں ہے کہ الله اپنے دین کے لئے ہم جیسوں کو ہٹا کر کسی دوسری قوم کو لے آئے۔

تجھے آبا سے اپنے کوئي نسبت ہو نہيں سکتي
کہ تو گفتار، وہ کردار ، تو ثابت، وہ سےآرا
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
دیکھیں مجھے جہاں تک سمجھ میں آ تی ہے کہ اکٹھا ہونے کے لیے سب سے پہلے جو کام ضروری ہے وہ یہ کہ ہر لیڈر اپنی انا کے خول سے باہر آئے اور دوسرے کو تسلیم کرنا شروع کر دے اور ممکنہ حد تک دوسرے فریق کو برداشت کرے اور دوسرے فریق کی اچھی باتیں سامنے رکھے اور بری باتیں نظر انداز کرے

لیکن یہ ہے بہت مشکل کیوں کہ ہر جماعت کا امیر صرف اپنے آپ کو قابل اطاعت سمجھتا ہے اور باقی سب کو مامور
اور ایک جماعت تو اپنے ہی مسلک کی جماعتوں پر قبضہ کرنے میں مشہور ہو چکی ہے ایسے میں !!!!!!
میں نے رمضان میں ایک معروف جماعت کے تحت دروس دینے سے انکار کیا تو میری کردار کشی شروع کر دی گئی ایسے میں کیا کیا جائے؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
میں نے رمضان میں ایک معروف جماعت کے تحت دروس دینے سے انکار کیا تو میری کردار کشی شروع کر دی گئی ایسے میں کیا کیا جائے؟
عجیب ۔ ایسے کام عموما چندہ اکٹھا کرنے والے دو ٹکے کے آدمی کرتے ہیں ، جن کے ہاں چندے کے سوا کسی چیز کی اہمیت نہیں ۔
اگرچہ یہ غلطیاں نچلی سطح پر پائی جاتی ہیں لیکن میرے خیال میں بڑوں کو اس کا تدارک کرنا چاہیے اور اپنی تنظیم کے لیے چنے گئے کارکنوں کی اچھی تربیت کرنی چاہیے ۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
خضر حیات صاحب عملی زندگی بہت مشکل ہے آپ کے ان جملوں سے معلوم ہو رہا ہے کہ آپ کو ان معاملات کا ابھی عملی تجربہ نہیں ہوا جہاں اعلی سطح کی قیادت ہی کرپشن پر خاموشی اختیار کرتی ہے کہ ہمیں ہمارا حصہ پہنچ جائے چندے لینے والا اپنی خدمت کا معاوضہ خود ہی اس میں سے نکال لے اس میں کوئی حرج نہیں قیادت کی طرف سے بزبان حال اس کا اظہار ایک سے زائد مرتبہ ہو چکا ہے
جب یہ کیفیت ہو تو پھر آپ کا کیا خیال ہے اعلی سطح کی قیادت کو اس کا علم نہیں ہو گا ؟
جناب یہ سب کچھ اعلی سطح کی قیادت کے علم میں ہوتا ہے اور بسا اوقات ان کی مرضی سے اور بسا اوقات ان کے کہنے کے مطابق ایسا کیا جاتا ہے
تو ایسے میں تدارک ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
allah ke bande

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2012
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
25
تحریک طالبان پاکستان کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں؛ یہ فسادی تنظیم ہے اور اس کی حمایت کرنا فساد کو فروغ دینے کے مترادف ہے
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
آج اچانک اس دھاگے پر نظر پڑی تو احباب کے مختلف تبصرے پڑھے،کچھ بھائیوں کے تبصرے تو قابل داد اور کچھ کے قابل اصلاح ہیں۔سوچا اس پر کچھ لکھ ہی دوں۔امید ہے میری ہردرست بات سے آپ احباب اتفاق کریں گے اور غلط بات پر اصلاح۔
1:کیا آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنا غلط ہے؟
اگر ہم اپنے دوست اور دشمن کو نہیں پہچان سکتے تو یہ المیے سے کم نہیں ہے،یہ بات درست ہے کہ قبائلی لوگ ہمیشہ سے ہی دین کی خاطر قربانیاں دینے والی سوچ کے مالک رہے ہیں،لیکن یہ بھی سب جانتے ہیں کہ دورحاضر میں دشمن کھل کرمیدانوں میں کم اور چھپ کر زیادہ جنگ لڑتا ہے۔کبھی میڈیا وار،کبھی ثقافت،کبھی مسلم تاریخ سےدوری اور کبھی اسلام کو بدنام کرنے کی جنگوں پر دشمن نے سب سے زیادہ محنت کی ہے۔کچھ ایسا ہی ان قبائلیوں کے ساتھ مغرب میں بیٹھے ہوئے امریکہ،انڈیا اور نیٹو نے کیا۔اسلام کے نام پر ایسے موقع میں پاکستان میں نفاذِشریعت کی مسلح تحریک کھڑی کی جب پاکستان پر پوری دنیا کی کافر قوتیں گھات لگائے ہوئے بیٹھیں تھیں۔ہم نفاذِشریعت کے مخالف نہیں بلکہ جو نفاذِشریعت کا مخالف ہے اس کے ایمان میں ہی شک کرتے ہیں لیکن نفاذِشریعت کا جو طریقہ طالبان،لال مسجد،سکندر اور قادری جیسے اپناتے ہیں ایسے طریقے کو غلط کہتے ہیں۔ایسے عناصر سے ہرممکن مذاکرات کے لیے اور پرامن طریقے سے ان کا حل چاہتے ہیں۔لیکن جب نفاذِشریعت کے نام پر سکندر،لال مسجد یا پھر طالبان کفار کا ایجنڈا پوراکررہے ہوں،اور کسی صورت بات سننے کو تیار نہ ہوں تو ایسوں کا خاتمہ اسلام اور اہل اسلام کے لیے نہایت ضروری سمجھتے ہیں۔یہ میں یا جماعۃ الدعوہ نہیں کہتی بلکہ قرآن کریم میں اللہ رب العزت فرماتا ہے:
جولوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ بری طرح قتل کردیے جائیں یا سولی چڑھادیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دئے جائیں یا ملک سے غائب کردئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا بھاری عذاب تیار ہے(المائدہ:33)
ٹی ٹی پی کو دودھ سے دھلا ہوا اور خالصتاً نفاذِشریعت کی علمبردار تحریک سمجھنے والوں کو چاہئے کہ ٹی ٹی پی کے اپنوں کی زبان سے دی گئی گواہیوں سے ہی سبق سیکھ لیں
قاری زین العابدین،محسود قبیلے کے اعظم طارق جیسے رہنماؤں کے بیان سننے کے بعد بھی دوست اور دشمن کو پہچاننے سے محروم ہیں تو پھر ہم تو کچھ نہیں کرسکتے۔

2:کراچی میں حملہ ہوا،لیکن آپریشن وزیرستان میں کیوں؟
محترم جہاں سے حملہ آور آئے تھے وہیں آپریشن کرنا ہے،ہرکوئی ٹی ٹی پی کی طرح بے وقوف تو ہوتا نہیں کہ ڈرون امریکہ گراتا ہے تو انتقام پاکستان سے لیا جاتا ہے۔

3:جماعۃ الدعوہ نے آپریشن کی حمایت تو کردی لیکن خودجاکر کیوں نہیں لڑرہی؟

آپریشن اور خوارج کا صفایا کرنے کے لیے پاک آرمی کافی و شافی ہے الحمداللہ۔ہمارے مجاہدین کو جہاں کشمیر،افغانستان یا دوسرے محاذوں پر ضرورت ہے وہاں اپناکردار ادا کررہے ہیں۔

4:آپریشن سے متاثرہ افراد کی مددکرنا کیامال کمانے کا ذریعہ ہے؟
جن متاثرین کی مدد کوئی جاکرکرتاہے ان سے جاکر پوچھیں یہ خدمت خلق میں بھاگ دوڑ کرنے والے مال کمانے کا ذریعہ یاچندے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں یا اللہ کی رضا کے لیے؟
ویسے بھی کس قدر افسوس کی بات ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت جس کی اسلام تو دور کی بات ہرمذہب ترغیب دیتا ہے اس مقدس فریضے پر بھی تعصب اور حسد کے مارے افراد کس قدر زہر اگل رہے ہیں اور خدمت فی سبیل اللہ میں پیش پیش افراد کی نیتوں کے بارے کس قدرشک کررہے ہیں شاید کوئی مسلمان ایسا کبھی نہ کرے۔

5:کل تک جماعۃ الدعوہ مذاکرات کی حمایت کرتی تھی،لیکن آج آپریشن کی کیوں؟
ہم تو پہلے دن سے ہی کہتے ہیں قتل وغارت کا بازار گرم نہ کیاجائے،چاہے لال مسجد والا معاملہ ہو یا سوات،وزیرستان والا۔لیکن جب مذاکرات کی میز پر آنے سے پہلے درجنوں مسلمانوں کے خون سے وضوکرکے آئیں تو پھر ایسوں کے لیے وہی کچھ ہونا چاہئے جو قرآن پاک میں سورۃ المائدہ33 آیت میں ذکر ہے۔

امید ہے ان تمام باتوں سے ہرعقل ودانش رکھنے والا شخص متفق ہوگا۔
علاوہ ازیں محمد فیض الابرار بھائی اگر جھوٹ بول کر پروپیگنڈہ نہ بھی کریں تو آپ کو مشہوری بڑی ہے۔
 
آپ کا تعلق کہیں تحریک انصاف سے تو نہیں؟
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اور بہتر تو یہ ہے کہ جن شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے اس کا جواب دیں کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا بھان متی نے کنبہ جوڑا کے مصداق
یہ ساری باتیں آپ جیسے بہت سے حق گو کرتے آ رہے ہیں اور کرتے رہیں گے
اور اگر ذاتیات پر آئیں گے تو جواب دینے کا حق میرے پاس بھی محفوظ ہو گا اور
شیشہ گھر میں کھڑے ہو کر دوسروں کو پتھر مارنا اچھی بات نہیں
 
جناب محترم مجھے تو جو اعتراضات اٹھائے ہوئے نظر آئے ان پر روشنی ڈال دی ہے،کوئی ابھی بھی آپ کے ذہن میں ہوتو لکھ دیں
ذاتیات کا تو میں نے کوئی ذکر نہیں کیا،ہاں آپ کے اس تھریڈ کا ضرور آپ کو ہلکا سا اشارہ دیا ہے کہ آپ کو ایک جماعت نے اپنے پلیٹ فارم پر دروس نہ دینے کی وجہ سے بہت کچھ کہہ دیا۔
 
Top