• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"انٹرویو" پورشن میں خواتین کے انٹرویو نشر نہ کیئے جائیں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محدث فورم کافی مفید ہے۔اللہ تعالی آپ لوگ کو جزائے خیر دے۔آپ لوگ کے اس عمل کو قبول کرے۔اور اسے آپ لوگ کے میزان حسنات میں اضافے کا سبب بنائے۔آمین۔
بہن، بہت خوشی ھوئی، انتہائی قیمتی اور قابل قدر جذبات کا اظہار کیا آپ نے،
اللہ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے اور مقبول بنائے،
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
سجاد بھائ نے باکرہ خواتین کے انٹرویز پر کچھ تجاویز دی ہیں تو کیا غیر باکرہ خواتین کے انٹرویوز کیے جا سکتے ہیں؟
اور اس بات کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا کہ جس خاتون کا انٹرویو کیا جا رہا ہے وہ باکرہ ہے یا عمر رسیدہ؟

http://alsalafway.com/cms/multimedia.php?action=scholar&id=685
کے بارے میں مجھے کسی بہن کا انٹرویو پڑھتے ہوئے معلوم ہوا جس سائیٹ سے میں نے بچوں کے لیے بہت مفید دینی مواد حاصل کیا۔ اللہ اس بہنا کو جزائے خیر دے کے کہ انہوں نے کسی سوال کے زمرے میں اپنا تجربہ شئیر کیا جو میرے لیے مفید ثابت ہوا۔

اور سجاد بھائ کیا خیال ہے کہ اگر نوجوان عورت کا انٹرویو پڑھ کر ایک مرد فتنہ میں مبتلا ہو سکتا ہے تو کیا ایک نوجوان مرد کا انٹرویو پڑھ کر عورت فتنے کا شکار نہیں ہو سکتی؟ یقیننا ہو سکتی ہے کیونکہ
وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ
اور
وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ
سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ نے دونوں میں ایک دوسرے کی کشش یکساں رکھی ہے۔

تو پھر جس طرح عورت کے انٹرویو پر پابندی ہونی چاہیے ایسے ہی مرد کے انٹرویو پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے لیے فتنہ کا باعث ہو سکتے ہیں۔

یہاں تو صرف ٹیکسٹ کا معاملہ ہے جبکہ اللہ نے "وقلن قولا معروفا" کے تحت آواز پر بھی پابندی نہیں لگائ ہاں مگر اسکے اصول ضوابط مقرر کر دیے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہاں تو معاملہ ہی خاصا الجھ کر رہ گیا ہے۔۔۔۔اوپر کی تمام تحاریر اور مشورے پڑھنے کے بعد مجھے تو ایک یہی حل نظر آتا ہے کہ خواتین کے انٹرویوز بند کر دئیے جائیں۔اس کے سوا جب جب ہم انٹرویوز کے لیے "حل" سوچیں گے تو وہ "گنجائش" نکالنا ہو گا ، جو کہ دین دار طبقہ کا کام نہیں ہے۔۔۔لہذا پہلی ہی صورت میں خواتین کے انٹرویوز ڈیلیٹ کر دیں مجھ سمیت !

دوسری بات مجھے تو بہت افسوس ہے کہ اس تھریڈ کے ذریعے ایسی سوچ پیدا کی جا رہی ہے ، کہ اللہ معاف کرے بحیثیت عورت یہ "جگہ" ہمارے لیے اب مناسب نہیں لگ رہی۔کیونکہ اگر آپ چیزوں کو چن چن کر سائڈ پر کر دیں گے تو اس کے مطابق حل یہ نکلے گا کہ خواتین میگزین ، یا مختلف ویب سائٹ میں کمنٹ کے ذریعے اپنا دینی کام کریں،اور دلیل لے آئیں گے متعلقہ حدیث کی۔

لیکن میں ایک بات ضرور کہوں گی ، کہ فورم کی بمشکل 10 کی تعداد سے بھی کم ریگولر خواتین جو کہ حسن ظن کے مطابق خالصا دین سیکھنے اور سمجھنے کے لیے یہاں آتی ہیں، انھیں آپ فتنہ ، ہلاکت ، تباہی سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔اور فیس بک ، واٹس اپ جہاں کثرت سے باکرہ خواتین موجود ہیں ، جن میں 80 فیصد صرف لغویات میں مبتلا ہیں ۔۔۔ان کو کیا نام دیں گے !!
مجھے شدت سے آج یاد آ رہا ہے کہ "پرکھ" ہمیشہ اچھے کی ہوتی ہے ، برے کو تو سبھی برا کہتے ہیں ، تولا اچھائی کو جاتا ہے!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محدث فورم کافی مفید ہے۔اللہ تعالی آپ لوگ کو جزائے خیر دے۔آپ لوگ کے اس عمل کو قبول کرے۔اور اسے آپ لوگ کے میزان حسنات میں اضافے کا سبب بنائے۔آمین۔
ہم ایک لمبے عرصے سے محدث فورم پر آتے جاتے ہیں اور آپ سب کی تحریروں سے مستفید ہوتے ہیں۔
یہاں سب کچھ اچھا لگا لیکن ایک بات دل کو ہمیشہ چبھتی رہی۔وہ یہ کہ یہاں مرد و زن کا اختلاط ہے۔بہت تکلیف ہوتی جب کسی مرد اور عورت کو، جو ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں، بات کرتے ہوے دیکھتی ہوں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ خواتین کا سکشن الگ بنادیا جاتا جس میں کسی مرد کو داخلہ کی اجازت نہ ہوتی۔
ہمارے اس فورم میں شمولیت اختیار کرنے کی صرف ایک ہی وجہہ تھی اللہ کی قسم ۔ جو آج پوری ہورہی ہے۔ ہمارا مقصد صرف اس بات کو آپ لوگ تک پہنچانا تھا کہ یہاں سے فتنہ کا اندیشہ ہے۔ بس۔
ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیے ، یہ اختلاط فتنہ کا باعث ہے۔ چاہے آپ لاکھ انکار کریں یہ یقینی بات ہے۔
بہن دعا صاحبہ ، بہت خوشی ہوی آپکا انٹرویو پڑھ کر۔ لیکن جیسے ہی آپ نے اپنی عمر بتائی تو بہت تکلیف ہوئی۔ آپکو اسے مخفی رکھنا چاہیے تھا۔ کیونکہ یہ فتنہ کی پہلی سیڑھی ہے۔ مرد حضرات کے درمیان آپکا انٹرویو بلکل مناسب نہیں۔ انٹرویو تو دور کی بات۔۔۔ہماری موجودگی ہی یہاں غلط ہے۔
اس فورم کو جب اتنے اچھے سے ترتیب دیا گیا تو کیا یہاں خواتین کا سکشن الگ نہیں بنایا جاسکتا؟؟
چاہے ہم اپنی شخصیت کو کتنا ہی چھپائیں ، مرد کے نام سے بھی اگر آئیں ، تب بھی مرد حضرات کے حلقہ میں ہوتے ہوئے حیاء آتی ہے۔
اللہ تعالی ہمیں دین کی صحیح سمجھ دے۔ آمین۔
بہن آپ کی حیاء والی بات سے سو فیصد متفق ہوں!
لیکن میں ایک نہیں ایسی بیشتر معلمات جو تقوی بھی رکھتی ہیں ، ان کے فیس بک آئی ڈی ایز جانتی ہوں ، وہ بڑے حوصلے سے دینی کام میں مصروف ہیں۔کیا فیس بک مردوں سے پاک جگہ تھی ؟
میں آپ اور ہمارا علم ہے ہی کتنا اور ہم چل پڑتے ہیں 95 فیصد مثبت فوائد کو ٹھکراتے ہوئے 5 فیصد پر بحث کرتے ہیں ؟ یہ ہے ہمارا علم سسٹر؟؟؟!!!
میری بہنا میں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ کہتی ہوں کہ فورم پر جن اجنبی مرد و عورت کو اپنے "بات" کرتے دیکھا ، وہ حال چال نہیں پوچھتے ! وہ ہنسی مذاق نہیں کرتے ! وہ بے تکلف نہیں ہوتے! اگر کرتے ہیں تو صرف "دین" کی بات! کیا دین کی بات اور فتنہ کی بات میں آپ کو کوئی فرق نہیں لگتا ؟؟
اگر پھر بھی آپ کو فتنہ لگے تو ایک احتجاجی درخواست ضرور لکھیں ، جس میں یہ "فتوی" دائر کریں کہ کوئی بھی باکرہ یا جوان لڑکی جب تک کہ وہ چالیس کی نہ ہو جائے ، وہ کسی بھی اہل علم مرد ، داعی مرد ، عالم مرد سے علم نہیں سیکھے گی۔۔۔۔او خاص کر ایک پوشیدہ آئی ڈی ایز کے پیچھے سے تو قطعا نہیں !!!
کچھ برا لگے تو معذرت !
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک دینی اسلاحی فارم جس میں بے شمار مشائخ کرام ہیں، انٹرویو کا سلسلہ تمام اشوز کے سامنے رکھ کے کیا گیا ہو گا ایک زمانہ سے محدث فارم اچھے طریقے سے چل رہا ھے کہ ابھی تک کسی ایسے فتنہ پر کوئی رپورٹ نہیں ہوئی، سب بہن بھائیوں کی طرح ایک فیملی جیسے اپنا کام کر رہے ہیں۔

فورم میں ارسلان ملک ممبر جو سب سے کم عمر اور اس سٹیج میں ھے جس پر سب کو علم ھے اس کا نظم و ضبظ اتنا مضبوط ھے کہ اس پر اس فتنہ کو کوئی اثر نہیں ہوا تو پھر کونسے فتنے کا سجاد کو ڈر لگ رہا ھے۔ یہاں کوئی بہودہ ممبر رجسٹرڈ نہیں جو ایسی حرکتیں کرے جس کا ڈر آپ کو ھے سب ویل ایجوکیٹڈ ممبران رجسٹرڈ ہیں یہاں اور فورمز، فیس بک کی طرح نہیں ہوتے ان پر مانیٹرنگ کی جاتی ھے جو کہ سیف پلیٹ فارم ہوتا ھے۔ سجاد صاحب ہو سکے تو اپنا تعارف، تعافی سیکشن میں کروا دیں تاکہ آپ کے بارے میں بھی جاننے کا ہمیں موقع ملے۔

میں اس فورم میں اسی لئے ہوں کہ یہاں بہت سکون ھے، اور اگر میں فورم میں آنا چھوڑ دوں تو پھر ہو سکتا ھے باہر نکلوں گا اور یقیناً ماحول کے مطابق فتنوں کا شکار ہو جاؤں، اس لئے فورم کے بہانہ گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے سامنے ہوتا ہوں۔

سسٹرز و خواتین پر کسی بھی طرح کی پابندی لگانا مناسب نہیں ہو گا باقی بورڈ جو فیصلہ کرے۔

والسلام
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موضوع اچھا اور مفید ہے اگر ،برداشت،تسلی اور معاملہ فہمی سے کام لیا جائے۔
سب سے پہلے"استفت قلبک"دل میں کھٹکا ہے تو مذکورہ معاملہ چھوڑ دیجیے۔
عورت فتنہ ہے یا عورت سے فتنہ پھیلتا ہے کی بات کرنے والوں کو بیچ چوراہے میں بیٹھنے کے آداب کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔مرد و خواتین اپنی اپنی حدود میں ہی رہیں تو اچھا ہے۔غیر متعلق اشیاء کو ٹٹولنے اور کریدنے کا نتیجہ فتنہ ہی ہوتا ہے۔
ہر چیز کو مخصوص نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو برائی ہی پھیلے گی۔انسان کو خیالات سے غرض ہونی چاہیے شخصیت سے نہیں۔
ابتدا میں میں نے انتظامی اراکین کو خواتین کے علیحدہ زمرے کی تجویز دی تھی بلکہ خواتین کے لیے ایک خاتون موڈریٹر کی موجودگی بھی اہم ہے۔اور حقیقتا اگرخواتین کا علیحدہ دینی فارم ہو تو خواتین کو وہاں جانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔۔ایک دین دار خاتون بھی اختلاط پسند نہیں ہوتی۔
جہاں تک معاملہ ہے خواتین کے انٹرویوز کا تو انہیں ہم خواتین تک محدود کر دیجیے،کم از کم ہمیں ایک دوسرے سے بیک سپورٹ ملتی ہے۔ویسے جس قدر اس معاملے پر گرما گرمی جاری ہے تو اب کوئی خاتون جلد اپنی پرانی تسلی سے پوسٹنگ نہیں کر سکے گی۔جو انٹرویوز پڑھ کر بھلا ڈالے گئے تھے انہیں اب دوبارہ کھول کھول کر "برائیاں " تلاشنے کا کام جاری ہو گا۔یہ معاملات انتظامیہ کے ساتھ ذپ میں طے پاتے تو اچھا تھا۔رہی بات مرد و خواتین کا ایک دوسرے کو ذپ بھیجنا۔۔جہان خواتین خواتین کو ذپ نہیں بھیجتی وہاں اس کا کیا گمان؟؟))موضوع پر جو عمل درآمد ہونا ہے،کسی بد مزگی کا شکار ہونے سے قبل جلد ہو جانا چاہیے،بصورت دیگر معاملہ خوامخواہ طول پائے گا۔
ویسے اس موقع پر ایک جی دار قسم کی فیمینسٹ شدت سے یاد آ رہی ہیں))
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرا ذاتی اور محدود خیال تو یہ ہے کہ
سجاد صاحب کی بات سے پہلے یہ موضوع اس طرح شروع نہیں کیا گیا تھا
تو جائزہ لے لیا جائے اور علماء سے یہ سوال پوچھ لیا جائے کہ اس طرح ہمارا ایک فورم ہے اور یہ اس کی تفصیلات ہیں کیا یہ مرد و زن کے اختلاط کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ سجاد صاحب نے صرف اپنی سوچ کے اعتبار سے پوچھا تھا اور فورم کی انتظامیہ میں بھی علماء کرام موجود ہیں ان سے بھی پوچھا جا سکتا ہے۔
نمبر دو عمومی فتوی کو یہاں استعمال نہ کیا جائے بلکہ خصوصی فتوی دریافت کیا جائے تاکہ اگر اس میں منکرات کا کوئی بھی پہلو ہے تو ہم اس سے بچیں
نمبر تین فورم کی انتظامیہ کے پاس تمام ارکان کے معاملات وغیرہ کی تفصیلات پائی جاتی ہیں کیا ابھی تک اس فورم کے ذریعے کوئی منکر کام ہوا ہو یا اس کا راستہ کھلا ہو؟
میرا ذاتی تجربہ تو خیر کا ہی رہا ہے ابھی تک مجموعی طور
اس کے علاوہ اس میں تو کوئی شک ہی نہیں کہ استفادہ کا باب خاصہ وسیع ہے اور ہم خواتین مولفات کی تحریریں بھی پڑھتے ہیں اور بسااوقات ان سے رابطہ بھی ہو جاتا ہے سیدہ عائشہ کی مثال اگر قرن اول کی ہے تو
خطیب بغدادی رحمہ اللہ اور ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ اور بے شمار علماء نے صحیح بخاری ایک محدثہ سے ہی پڑھی ہے یہ تو ابھی آج کی ہی بات ہے کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے دروس سے استفادہ کرنے والوں میں مرد حضرات کی خاصی معقول تعداد ہے
ڈاکٹر فضل الہی حفظہ اللہ کا امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور خواتین کے حوالے سے بہت زبردست کام ہے اور ان کا مطالعہ بھی ہے ان سے دریافت کر لیا جائے بطور خاص اس مسئلے کے حوالے سے اور جہاں تک اجازت ہے وہاں تک اسے استعمال کیا جائے اور اگر دین کی رو سے اجازت نہیں تو ہم سب کا موقف دین کے ساتھ ہے خواہ وہ کچھ بھی ہو
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
موضوع گو کہ نازک اور حساس ہے ،،اور اہل نظر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں ؛؛؛
تاہم ایک پہلو سامنے لاناچاہتا ہوں ،جس پر دوستوں نے ایک دو دفعہ اشارہ بھی کیا ہے ۔۔۔۔۔
قرآن حکیم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے :
( وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ )
اور جب تم ان ( ازواج مطہرات) سے کوئی چیز مانگو تو ان سے پردے کے باہر سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے پاک رہنے کا عمدہ ذریعہ ہے ۔

اگر متاع کیلئے ان سے رابطہ اور سوال جائز ہے، تو علم و دانش کےلئے بدرجہ اولی جائز ہوگا ۔فورم پر تو صرف لکھنا پڑھنا ہوتا ،وہاں تو اکثر براہ راست پردے میں سوال و جواب اپنی زبان و آواز میں ہوتا تھا ۔۔۔

اورعام دینی طالب علم بھی جانتا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے امہات المومنین سے علم و حکمت کا بڑا سرمایہ حاصل بھی کیا اور اسے امت تک منتقل بھی کیا ۔۔
ہم صرف بطور نمونہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے علم جو ان سے صحابہ اور صحابیات نے حاصل کیا،
اس کے چندمصادر و مجموع کا نام بتائے دیتے ہیں ۔

علم کاذوق رکھنے والے حضرات خود اس حقیقت کی جھلک دیکھ سکتے ہیں

1- عائشة رضي الله عنها معلمة الرجال والأجيال / محمد علي قطب

2- قال ابن عباس حدثتنا عائشة / فهد العرابي الحارثي

3- عين الاصابة في استدراك عائشة على الصحابة / جلال الدين السيوطي

4- مسند أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها من جوامع الكبير في الحديث

5- مسند عائشة رضي الله عنها من المسند المعتلي بأطراف المسند الحنبلي

6- مرويات أم المؤمنين عائشة في التفسير

7- موسوعة فقه عائشة أم المؤمنين حياتها وفقهها / سعيد فايز الدخيل

8- مسند عائشة رضي الله عنها / ابن أبي داود
 
Last edited:

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
موضوع گو کہ نازک اور حساس ہے ،،اور اہل نظر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں ؛؛؛
تاہم ایک پہلو سامنے لاناچاہتا ہوں ،جس پر دوستوں نے ایک دو دفعہ اشارہ بھی کیا ہے ۔۔۔۔۔
قرآن حکیم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے :
( وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ )
اور جب تم ان ( ازواج مطہرات) سے کوئی چیز مانگو تو ان سے پردے کے باہر سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے پاک رہنے کا عمدہ ذریعہ ہے ۔

اگر متاع کیلئے ان سے رابطہ اور سوال جائز ہے، تو علم و دانش کےلئے بدرجہ اولی جائز ہوگا ۔فورم پر تو صرف لکھنا پڑھنا ہوتا ،وہاں تو اکثر براہ راست پردے میں سوال و جواب اپنی زبان و آواز میں ہوتا تھا ۔۔۔

اورعام دینی طالب علم بھی جانتا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے امہات المومنین سے علم و حکمت کا بڑا سرمایہ حاصل بھی کیا اور اسے امت تک منتقل بھی کیا ۔۔
ہم صرف بطور نمونہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے علم جو ان سے صحابہ اور صحابیات نے حاصل کیا،
اس کے چندمصادر و مجموع کا نام بتائے دیتے ہیں ۔

علم کاذوق رکھنے والے حضرات خود اس حقیقت کی جھلک دیکھ سکتے ہیں

1- عائشة رضي الله عنها معلمة الرجال والأجيال / محمد علي قطب

2- قال ابن عباس حدثتنا عائشة / فهد العرابي الحارثي

3- عين الاصابة في استدراك عائشة على الصحابة / جلال الدين السيوطي

4- مسند أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها من جوامع الكبير في الحديث

5- مسند عائشة رضي الله عنها من المسند المعتلي بأطراف المسند الحنبلي

6- مرويات أم المؤمنين عائشة في التفسير

7- موسوعة فقه عائشة أم المؤمنين حياتها وفقهها / سعيد فايز الدخيل

8- مسند عائشة رضي الله عنها / ابن أبي داود
بہت اچھا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top