• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ان کے بزرگوں کو تو رفع حاجت بھی نہیں ہوتی ہو گی ۔۔۔ پھر نیند توبہ توبہ کیسے برداشت کرتے ہوں گے ۔۔۔۔۔

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
میرے بھائی کیوں مشکلات پیدا کر رھے ھو۔

skype پر بھی بات ہو سکتی ھے۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
وہ آپ نے سنا ہے ناں
شہباز کرے پرواز …………………… وغیرہ وغیرہ۔ چنانچہ جب یہ بزرگ کھانا بھی نہیں کھاتے، پانی بھی نہیں پیتے، رفع حاجت بھی نہیں کرتے۔ البتہ پرواز کرتے ہیں تو انہیں بھاگ بھاگ کر اور پرواز کر کر کے خوش دلی سے یہ کام انجام دینے چاہئیں۔
لہٰذا مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کی خاطر اگر کرامت شدہ بزرگ میرے بتائے ہوئے کام کر دیں گے تو ان کو اجر بھی ملے گا۔ اور بہت سے لوگ دلی طور پر خوش ہو کر مجھے بھی دعا دیں گے۔
 

عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
زیادہ تر کرامتیں بزرگوں کے بھوکے رہنے کی ہی نظر آتی ہیں۔ کوئی ایسی کرامت دکھائیں کہ فلاں صاحب کے پاس تھوڑا سا کھانا لے جائیں اور ان کی کرامت سے ان کا ہاتھ لگتے ہی کھانا اتنا بڑھ جاتا ہے کہ ہزاروں مستحق لوگ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں۔
یا کسی بزرگ کے پاس تھوڑا سا پانی لے جانے پر ان کا ہاتھ لگتے ہی کرامتًا پانی اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ سینکڑوں لوگ طہارت و وضو کر کے نماز ادا کر لیتے ہیں۔
جس بزرگ کی یہ کرامت ہے کہ وہ پندرہ سال تک کبھی لیٹے نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت میں مصروف رہے انہیں آج ہی مصر بھیج دیں تاکہ وہ جنرل سیسی سے مسلسل دن رات مذاکرات کریں اور ہزاروں انسانوں کے خون سے جنرل سیسی اور اس کے لشکر بچ جائیں۔
وغیرہ وغیرہ۔


اگر یہ واقعہ کسی اور کتاب میں موجود ہو بھی تو کیا یہ کتاب ایسا آسمانی صحیفہ سمجھی جائے گی جس میں کوئی شک نہ ہو؟؟؟
اللہ کا خوف کرو بھائی۔ غلو کرنا اچھی چیز نہیں۔ اس سے اللہ تعالی نے روکا ہے۔
غلط بات غلط ہی ہوتی ہے بھلے وہ کوئی عام آدمی کہے یا کوئی خاص بزرگ کہے۔
ما شاء اللہ جی۔
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
محترم جناب کنعان صاحب بنیادی بات یاد رکھ لیجیۓ کہ یہ ہمارے نبئ کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کا طریقہ اور تعلیم نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی کہا تھا نا کہ " میں رات کو سوتا بھی، عبادت بھی کرتا ہوں اور اپنی ازواج مطہرات کے پاس بھی جاتا ہوں" آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ کی سنت پر عمل پیرا ہوں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,798
پوائنٹ
1,069
ایک سید صاحب کا بارہ دن تک ایک ہی وضوع سے نماز پڈھنا ، زین العابدین کا دن میں ہزار رکعات نماز پڈھنا ، تین بزرگوں کا موت سے پہلے ہی اپنی موت کا وقت جان لینا ، ایک شخص کا کشف کے ضریعے دوسرے کے دل کی بات کا جان لینا ، اور نبی ﷺ کی توہین کرتے ہوئے اتنے جذبات میں آئے کہ نبی ﷺ کو خواب میں شراب پینے کا حکم دینے اور غیر محرم کے پیٹ پر ہاتھ پھیرنے جیسے الزامات بھی ایک طرف تحریر کر ڈالے اور دوسری طرف دیوبندی مکتبہ فکر کے اکابر امداد اللہ مہاجر مکی کو مذکورہ الزامات سے بری کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت کے منصب پر فائز کرکے بڈا فخر محسوس کیا ۔ قارئین کرام ! کتنے ستم کی بات ہے کہ دیوبندی مکتبہ فکر کی کتابوں میں جناب محمد مصطفی ، امام الامبیاء ﷺ کو اعلیٰ حضرت تحریر کرنے کے لئے جگہ نہیں ہے جو اس کی غماز ہے کہ اصل میں ان کے دلوں میں جگہ نہیں ہے ۔
آہ !انبیاء کرام کی توہین کرتے ہوئے محمد الیاس کارکنان کے متعلق فرماتے ہے ، اگر چہ تم کتنے ہی ضعیف ہو ممکن ہے کہ حق تعالیٰ تم سے وہ کام لیں جو بڈے بڈے وعظوں سے نہ ہوسکے اور اگر حق تعالیٰ کسی کام کو لینا نہیں چاہتے تو انبیاء بھی کتنی کوشش کریں تب بھی وہ ذرہ نہیں ھل سکتا اور اگر کرنا چاہے تو تم جیسے ضعیف سے بھی وہ کام لے لیں جو انبیاء سے بھی نہ ہوسکے غرض جب کہ ہمارے پاس تمہارے جیسے ضعیف ہیں تو حق تعالیٰ تم سے سب کام لے لیں گے ( مکاتیب الیاس ص ۲۱)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,798
پوائنٹ
1,069
نظام الٰہی میں بھول
ام کلثوم کے خاوند عبدالرحمٰن تھے اور ایک دفعہ ایسی سکتہ کی حالت ہوگئی کہ سب نے انتقال ہونا تجویز کرلیا ام کلثوم اٹھیں اور نماز کی نیت باندھ لی ۔ نماز سے فارغ ہوئیں تو عبدالرحمٰن کو بھی افاقہ ہوا ۔ لوگوں سے پوچھا کہ کیا میری حالت موت کی سی ہوگئی تھی ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ جی ہاں ، فرمایا کہ،، دو فرشتے میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا چلو احکم الحاکمین کی بارگاہ میں تمہارا فیصلہ ہونا ہے ۔وہ مجھے لے جانے لگے کہ ایک تیسرے فرشتہ آیا اور ان دونو سے کہا کہ تم چلے جاؤ یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کی قسمت میں سعادت( نیکی ) اس وقت لکھ دی گئی تھی جب یہ ماں کے پیٹ میں تھے اور ابھی انکی اولاد کوان سے فوائد حاصل کرنے ہیں ۔ اس کے بعد ایک مہینے تک عبدالرحمٰن زندہ رہے پھر انتقال ہوا ( فضائل اعمال باب فضائل نماز صفحہ ۱۰ )
لیجئے جناب محمد زکریا نے نظام الٰہی میں بھی غلطی تحریر کر ڈالی ( نعوذباللہ من زالک ) قرآن میں فرشتوں کے بارے میں ہے ( و یفعلون ما یو مرون، سورہ تحریم ۶ ) ترجمہ وہ تو وہی کرتے ہے جن کا انہے حکم دیا گیا ہوتا ہے ۔ امام شافعی کا معمول تھا کی رمضان میں ساٹھ قرآن شریف نماز میں پڑھا کرتے تھے ، نماز واحد سیغہ ہے معلوم ہوا کہ ایک نمازمیں ساٹھ قرآن پڑھا تو امام صاحب نہ ہوا کوئی کمپیوٹر ہوا ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,798
پوائنٹ
1,069
ایک سید صاحب کا قصہ لکھا ہے بارہ دن تک ایک ہی وضوع سے ساری نماز یں پڑھیں اور پندرہ برس مسلسل لیٹنے کی نوبت نہ آئی کئی دن ایسے گزر جاتے کہ کوئی چیز چکھنے کی نوبت نہ آتی تھی ( فضائل نماز صفحہ ۶۵) عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ان آبد و زاہد صحابہ میں سے تھے کی روزانہ ایک قرآن مجید ختم کرتے اور رات بھر عبادت میں مشغول رہتے تھے اور دن کو ہمیشہ روزہ دار رہتے ( حکایت صحابہ سفحہ ۱۶۰ )
قارئین کرام نبی ﷺ نے ہمیشہ پوری پوری رات عبادت کرنے اور ہمیشہ روزہ رکھنے کو منع فرمایا دیکھئے ( بخاری شریف کتاب رمضان )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,798
پوائنٹ
1,069
(۱) شیخ ابو ایوب سنوسی۔ (۲) ابوالحسین مالکی ،(۳) ابو اعلی کے متعلق زکریا صاحب نے لکھا ہے کہ ان تینوں بزرگوں نے مرنے سے پہلے ہی مرنے کا وقت بتایا چناچہ ایسا ہی ہوا ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,798
پوائنٹ
1,069
آئے ایک اور جھوٹا قصہ دیکھیں جو مرزائیوں کے دعوے سے بڈھ کر ہے یعنی مرزائیوں سے دو قدم آگے ہے ۔ حسن بن حی کہتے ہے کہ میرے بھائی علی کا جس رات انتقال ہوا ، کہنے لگے جبرائیل ابھی پانی لائے تھے وہ مجھے پلا گئے اور فرما گئے کہ توں اور تیرا بھائی ان لوگوں میں سے ہے جن پر حق تعالیٰ شانہ نے انعام فرما رکھا ہے ( باب فضائل صدقات صفحہ ۴۷۸ تا ۴۸۱ ) مذکورہ واقعہ کے برعکس پڑھے ۔
حدیث::: قد کان فیما قبلکم من المم محدثون و ان کان فی امتی ھذہ فانه عمر بن الخطاب ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا گزرے ہوئے زمانے کی تم سے پہلی عمتوں میں محدث کشف الہام والے ہوا کرتے تھے میری امت میں اگر کوئی ہوتا تو وہ عمر بن الخطاب ہے ( بخاری شریف کتاب مناقب عمر )
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
(۱) شیخ ابو ایوب سنوسی۔ (۲) ابوالحسین مالکی ،(۳) ابو اعلی کے متعلق زکریا صاحب نے لکھا ہے کہ ان تینوں بزرگوں نے مرنے سے پہلے ہی مرنے کا وقت بتایا چناچہ ایسا ہی ہوا ۔
اگر یہ سب کچھ سچ ہے تو بزرگوں سے مودبانہ گذارش ہے کہ مصری جنرل سیسی کے مرنے کا وقت بھی بتا دیجیے
 
Top