فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اس کالم ميں امريکی فوج ميں پڑھاۓ جانے والے جس کورس کا حوالہ ديا گيا ہے اس ضمن ميں بغير کسی پس وپيش کے يہ واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ اس قسم کا تربيتی مواد نا صرف يہ کہ قابل اعتراض اور علمی طور پر غير ذمہ داری کے زمرے ميں آتا ہے بلکہ مذہبی آزادی اور ثقافتی رواداری کے حوالے سے امريکی اقدار کے منافی اور امريکی پاليسيوں سے بھی متصادم ہے۔
يہ باور کروانا ضروری ہے کہ سينير فوجی قيادت کی توجہ اس تربيتی مواد کی جانب ايک امريکی طالب علم نے ہی کروائ کيونکہ اسے مواد کے قابل اعتراض ہونے کے حوالے سے تحفظات تھے۔ جو انسٹرکٹر اس کورس کے ذمہ دار تھے انھيں ان کی تربيتی ذمہ داری سے ہٹا ديا گيا ہے۔ امريکی فوج اس امر پر بھی توجہ مرکوز کيے ہوۓ ہے کہ اس کورس کی منظوری کيسے اور کيونکرعمل ميں آئ اور کن وجوہات کی بنا پر اس مواد پر مبنی کورس تشکيل ديا گيا۔
اس واقعے کے منظر عام آنے کے بعد امريکی جوائنٹ چيف آف سٹاف کے چيرمين نے يہ حکم جاری کيا تھا کہ امريکی فوجی تربيت گاہوں ميں جاری تمام کورسز کا ازسر نو تفصيلی جائزہ ليا جاۓ تا کہ اس بات کو يقينی بنايا جا سکے کہ کوئ بھی قابل اعتراض مواد تربيت گاہوں کا حصہ نا بن سکے۔

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu