• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہلحدیث کے اصول فقہ

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
کتاب وسنت کے مطابق فقہی احکام سمجھنے کے لیے شیخ ابن عثیمین کی بھی ایک کتاب ہے اصول فقہ پر ، الاصول من علم الأصول ، شیخ نے خود ہی اس کی شرح کی ہے ، کتابی شکل میں بھی دستیاب ہے اور آڈیو میں بھی ، یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں :
شرح الأصول من علم الأصول
مکہ میں ایک پاکستانی عالم دین ہیں ، انہوں نے ابن عثیمین رحمہ اللہ کی کچھ کتابوں کا اردو ترجمہ کیا ہے ، جن میں سے اصول فقہ پر بھی کتاب ہے ۔ البتہ ابھی تک طبع نہیں ہوئی ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
اور گوندلوی کی بغیہ الفحول
علامہ گوندلوی رحمہ اللہ کی یہ کتاب جو دراصل شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کی کتاب مختصر الأصول کی ایک تفصیلی شرح ہے ، عنقریب شائع ہورہی ہے ، إن شاءاللہ ۔ ( کما أفادنا الشیخ الفاضل أبو مریم صاحب مکتبۃ أم القری )
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
٣۔ تسهيل الوصول إلى فهم علم الأصول للشيخ عطية محمد سالم والشيخ عبدالمحسن العباد والشيخ حمود الشعيبي
اس کتاب کا انڈیا کے ایک عالم دین مولانا مختار احمد اختر فیضی مئوی نے تعلیم الاصول کے نام سے ترجمہ کیا ہے ، جو کہ مطبوع ہے ۔
اسی طرح شیخ رفیق طاہر صاحب نے بھی اس کا ترجمہ کیا ہے ، آسان اصول فقہ کے نام سے ، جو نیٹ پر دستیاب ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964

فقہ اسلامی فرقہ واریت سے پاک ایک ایسی فکر سلیم کا نام ہے جو قرآن وسنت ِ رسول کی خالص تعلیمات س میں سینچی گئی ۔ جس نے زندہ مسائل کے استدلال، استنباط اور اجتہاد میں قرآن وسنت کواپنایا اور شرعی احکام کی تشریح وتعبیر میں ان دونوں کو ہی ہر حال میں ترجیح دی۔ یہ تعلیمات اللہ تعالیٰ کا ایسا عطیہ ہیں جو اپنے لطف وکرم سے کسی بھی بندے کو خیر کثیر کے طور پر عطا کردیتا ہے۔ اور فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب وسنت سے سچی وابستگی کے بعد تقرب الٰہی کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول وغبار کواڑا کر ماحول کوصاف وشفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات کا صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ ہوتا ہے اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شبہ ہائے زندگی کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم کے بعض نابغۂ روگار متخصصین ایسےبھی ہیں جن کے علم وفضل اوراجتہادات سےایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فقہ اسلامی ایک تعارف‘‘ محترم ڈاکٹر محمد ادریس زبیر صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ فقہ کے رائج معنی سے ہٹ کر فقہ وتاریخ فقہ کا صحیح معنی ومفہوم متعین کیا جائے اور وہ اثرات زائل کیے جائیں جو کسی بھی صورت میں فقہ کے معنی محدود کرتے یا مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہیں۔ صاحب کتاب نے فقہی اصلطلاحات اورفقہی مواد کی ترتیب وتنظیم کو سہل انداز سے قابل فہم بنانے کی بھر پور کوشش کی ہے اور استدلال میں قرآنی آیات وصحیح وحسن احادیث یا صحابہ کرام کے موثوق آثار کو بنیاد بنایا ہے ۔ اللہ تعالی مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے طلبہ وطالبات کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)یہ کتاب فقہ کی معرفت کےلیے اردو میں لکھی جانے والی کتب میں اہم اضافہ ہے ۔مدارس ویونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبان ِ علم کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔کتاب ہذا کے مصنف فہم قرآن اور خواتین کی دینی تعلیم تربیت کے لیے کوشاں معروف ادارے ’’ دار الہدیٰ‘‘ کی سربراہ ڈاکٹر فرہت ہاشمی صاحبہ کے شوہر ہیں ۔ موصوف کا ملتان کے ایک علمی خانوادے سے تعلق ہے درس ِنظامی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم عربی کی ڈگری حاصل کی۔ 1983ءانٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیۃ الدین سے منسلک ہوگئے ۔1989ء میں گلاسگو یونیورسٹی سے علم حدیث میں ڈاکٹریٹ کیا عربی، اردو، انگریزی زبان میں بہت سے آرٹیکلز لکھنے کے علاوہ چند کتب کے مصنف بھی ہیں اللہ تعالیٰ ان کےعلم وعمل میں برکت فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اہل حدیث کی فقہ کی کتاب وہی ہے جو صحابہ کرام کی تھی ۔کیونکہ ہمارا منہج وہی ہے جو صحابہ کرام کا تھا اسکے علاوہ نہیں ۔
 
Top