• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث حضرات کی سند مطلوب ہے

شمولیت
ستمبر 25، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
32
آخر ایسا کیا راز ہے سند میں کہ آ پ حضرات مکمل سند بیان نہیں کرتے
عامر صاحب آپ ہی مکمل سند بیان کردیں آپ کی ۔ میں دل سے اہل حدیث کی عزت کرتاہوں ۔ پر مجھ دیکھنا بھی ہے کہ کیا یہ صحیح بھی ہے یا نہیں
اور آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ"اہلحدیث میں اچھے بھی ہیں برے بھی ہیں ،اسی طرح دیوبند وبریلوی بھی"بلکہ میں کہونگانیٹ پر برے زیادہ اچھے کم ہیں
------------------------------------------------------------------------------------------
میں ایک بار پھر عرض کروں کہ مجھ اہل حدیث حضرات کی مکمل سند مطلوب ہے
یہ سوال میں نیٹ پر دو سال سے کر رہاہوں
حضرت جو آپ کہنا چاہتے ہیں کھل کر کہے ،اگر آپ شاہ ولی اللہ ؒ کی سند سے واقف ہیں تو یہی سند مسلک اہلحدیث کی ہے۔اختلاف سید نذیر حسین دہلوی ؒ سے ہے ،انہوں نے فقہ حنفی کو چھورا،تو اسے پیچھے تو اختلاف نہیں ،لہذا شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی ؒ شاہ اسحاق ؒ کے شاگر د ہیں تو اگلی سند تو ساری آپ جانتے ہی ہونگے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
آخر ایسا کیا راز ہے سند میں کہ آ پ حضرات مکمل سند بیان نہیں کرتے
عامر صاحب آپ ہی مکمل سند بیان کردیں آپ کی ۔ میں دل سے اہل حدیث کی عزت کرتاہوں ۔ پر مجھ دیکھنا بھی ہے کہ کیا یہ صحیح بھی ہے یا نہیں
اور آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ"اہلحدیث میں اچھے بھی ہیں برے بھی ہیں ،اسی طرح دیوبند وبریلوی بھی"بلکہ میں کہونگانیٹ پر برے زیادہ اچھے کم ہیں
------------------------------------------------------------------------------------------
میں ایک بار پھر عرض کروں کہ مجھ اہل حدیث حضرات کی مکمل سند مطلوب ہے
یہ سوال میں نیٹ پر دو سال سے کر رہاہوں
مثلا کہاں کہاں ؟
شاید یہاں آپ نے پہلی مرتبہ ہی کیا ہے ؟
ویسے اہل حدیث کی اسانید انٹرنیٹ پر بھی کئی سالوں سے موجود ہیں ۔
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
مثلا کہاں کہاں ؟
شاید یہاں آپ نے پہلی مرتبہ ہی کیا ہے ؟
ویسے اہل حدیث کی اسانید انٹرنیٹ پر بھی کئی سالوں سے موجود ہیں ۔
ہاں اس فورم میں تو میں نے پہلی مرتبہ یہ سوال کیاہے ۔ فیس بک پر میں نے کئی اہل حدیث سے سوال کیا پر کسی نے اس کا جواب نہیں دیا ۔ سب حافظ عمران ہی کی طرح ادھر ادھر ہی کی ہانک تے رہے۔
فورم میرے لئے نیاء ہے تقربیا 3 ماہ سے ہی استعمال کر رہاہوں ۔ فیس بک کو چھوڑ دیا خواہ مخواہ کے آپسی کہ جھگڑوں کی وجہ سے ۔فورم میں بھی کم عقلوں کمی نہیں ہے پر سنجیدہ زیادہ ہی نظر آتے ہیں ۔
دیکھں آگے آگے ہوتا ہے کیا۔
مجھے دیوبندی مسلک میں ایسی کوئی برائی نظر نہی آتی جو اہل حدیث برائی کرتے نظر آتی ہیں ہاں اس بات سے انکار نہیں کہ کچھ واقعات اور مسائل سے اختلاف ضرور ہے پر ایک شخص کی وجہ سے سارے مسلک کو بر ا کہنا میں صحیح نہیں سمجھتا
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
جب سوال سمجھ نے کی ہی تم میں صلاحیت نہیں ہے تو جواب کیا خاک دو گے
تمہارے اندر سوال کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جواب شرط پر موقوف ہے اگر تم وجوب تقلید کی دلیل دو تو میں سند پیش کر دون گا
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
تمہارے اندر سوال کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جواب شرط پر موقوف ہے اگر تم وجوب تقلید کی دلیل دو تو میں سند پیش کر دون گا
بھائی صاحب آپ کو واقعی میرا سوال بے تکا لگا ہو یااورمیری دوسری کمنٹ سے آپ کو اس سے تکلیف ہوئی تو میں آپ سے معافی چاہتاہو
امید کہ مجھے معاف فرمائیں گے
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ہاں اس فورم میں تو میں نے پہلی مرتبہ یہ سوال کیاہے ۔ فیس بک پر میں نے کئی اہل حدیث سے سوال کیا پر کسی نے اس کا جواب نہیں دیا ۔ سب حافظ عمران ہی کی طرح ادھر ادھر ہی کی ہانک تے رہے۔
فورم میرے لئے نیاء ہے تقربیا 3 ماہ سے ہی استعمال کر رہاہوں ۔ فیس بک کو چھوڑ دیا خواہ مخواہ کے آپسی کہ جھگڑوں کی وجہ سے ۔فورم میں بھی کم عقلوں کمی نہیں ہے پر سنجیدہ زیادہ ہی نظر آتے ہیں ۔
دیکھں آگے آگے ہوتا ہے کیا۔
مجھے دیوبندی مسلک میں ایسی کوئی برائی نظر نہی آتی جو اہل حدیث برائی کرتے نظر آتی ہیں ہاں اس بات سے انکار نہیں کہ کچھ واقعات اور مسائل سے اختلاف ضرور ہے پر ایک شخص کی وجہ سے سارے مسلک کو بر ا کہنا میں صحیح نہیں سمجھتا
آپ سند کے مطالبے کے بجائے یہ کیجئے کہ عقائد کو لیجئے۔ اور اہلحدیث کے عقائد میں کوئی جھول ، کوئی خرابی ، کوئی شرک، نظر آئے تو اس کو پوائنٹ آؤٹ کریں۔ اصل چیز عقائد ہیں، ان پر بات کریں۔ اور کچھ نہیں تو ایسا کوئی مسئلہ اہلحدیث کا پیش کیجئے جس میں ان کا قول چاروں ائمہ کے اقوال کے خلاف ہو اور اس کی تائید میں قرآن و سنت سے بھی کوئی دلیل نہ رکھتے ہوں۔
حق بات سمجھنے کا درج بالا طریقہ تو ٹھیک ہے، لیکن چیلنج کرنا اور سند کے مطالبے، فلاں کی تردید پیش کر دیں تو میں حنفیت چھوڑ دوں گا، جیسے دعوے کریں گے تو پھر آپ کو کون سنجیدگی سے جواب دے گا؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
عجیب بات ہے کہ اب کسی مسلک کی حقانیت اس کی سند بنے گی، حالانکہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری دعوت کو مدنظر رکھیں، ہماری دعوت سیدھی سادھی اور کھری ہے کہ:
"قرآن و حدیث کی پیروی صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے طریقے سے مطابق کرنا"
وضاحت:
یعنی قرآن و حدیث کے مطابق اپنا عقیدہ بنانا اور اسی منہج پر زندگی بسر کرنا، اور قرآن و حدیث کو اس طریقے سے سمجھنا جس طریقے سے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین ، تابعین، تبع تابعین اور سلف صالحین رحمہم اللہ نے سمجھا۔ اس منہج پر کسی کو اختلاف ہو تو بحث کرے۔
 
عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
اہل حدیث کا وجود کب سے ہے ؟
سیدھا سادھا جواب یہ ہے کہ کسی بھی چیز کے وجود کی تاریخ معلوم کرنا ہو تو صر ف اس کے نام سے یہ چیز ہرگزمعلوم نہیں کی جاسکتی ، بلکہ ہمیں اس کے اوصاف اورخوبیوں اورمادوں کو دیکھ کر ہی پتہ لگانا ہوگا کہ اس چیز کا وجود کب سے ہے؟
آئیے اسی بات کوہم چندمثالوں سے سمجھتے ہیں ۔
سرزمین کی مثال :
سرزمین کی مثال لیجئے اگرکوئی پوچھے کہ دنیا میں سرزمین پاکستان کا وجود کب سے ہے ؟ توکیا اس کا جواب یہ ہوگا کہ تقسیم ہندکے بعد؟ کیا تقسیم ہند سے پہلے اس سرزمین کا وجود نہ تھا؟ یقینا اس سرزمین کا وجود تھا لیکن اس کانام پاکستان بعدمیں پڑا اوربعد میں یہ الگ نام پڑجانے سے یہ سرزمین نئی نہیں ہوجائے گی۔
شہرکی مثال:
ہندوستان کا شہر ممبئی پوری دنیا میں مشہور ہے اگرکوئی سوال کرے کہ ہندوستان میں اس کا وجود کب سے ہے توکیا یہ جواب دیا جائے گا کہ سترہ اٹھارہ سال سے ؟ کیونکہ اس سے قبل اس کا نام ''بمبئی '' تھا ''ممبئی '' نہیں ، یقینا ''ممبئی '' یہ نیا نام ہے،تو کیا اس شہر کے نام میں تبدیلی آجانے اس شہر کے وجود کی تاریخ بدل جائے گی؟ ہرگز نہیں۔
اشخاص کی مثال:
بہت سارے لوگ اسلام قبول کرتے ہیں تو مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام بدل دیتے ہیں ، یعنی عبداللہ یا عبدالرحمن وغیرہ نیا نام رکھ لیتے ہیں ، تو کیا اس نئے نام کی وجہ سے ان کی تاریخ پیدائش بھی بدل جائے گی؟
ایک نومسلم جس نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام عبداللہ رکھ لیا اگرکسی سے سوال ہوکہ اس دنیا میں وہ کب سے ہے؟ توکیا وہ تاریخ بتلائی جائے گی جب اس نے عبداللہ نام رکھا یا وہ تاریخ جب وہ پیدا ہوا؟
مذہب کی مثال:
اگوکوئی سوال کرے کہ ''کرسچن'' (Christian )مذہب اس دینا میں کب سے ہے توکیا یہ جواب دیا جائے گا ، کہ جب سے اس لفظ کا وجود ہواہے؟ یا یہ کو جب سے عیسی علیہ السلام کی بعثت ہوئی ہے؟ یقینا مذہب عیسائیت کا یہ نام بعد میں اختیار کیا گیا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے قبل اس مذہب کا وجود نہ تھا۔
عود الی المقصود:
مسلک کا بھی یہی معاملہ ہے۔
کسی مسلک کے نئے پرانے کا فیصلہ اس کے نام سے ہرگزنہیں ہوگا بلکہ اس کے منہج ،عقائد اوراصولوں سے ہوگا، اگرکوئی گروہ نئے منہج اوراصولوں کا پا پند ہوتو وہ بھلے اپنے لئے کوئی پرانہ نا م منتخب کرلے ایسا کرنے سے اس کا مسلک پرانا نہیں ہوجائے گا، اسی طرح اگرکوئی گروہ قدیم منہج اوراصولوں پرگامزن ہوتو گرچہ وہ اپنے لئے کوئی نیا نام چن لے اس سے اس کا مسلک نیا نہیں ہوجائے گا،اس لئے جب بھی یہ پتہ لگانا ہو کہ کون سامسلک کب سے ہے تو اس کے نام کے پیچھے پڑنے کے بجائے اس کے منہج اوراصول کا پتہ لگائیے کہ ان کا وجود کب سے ہے ،اگرمنہج اوراصول نیا ہے تو مسلک نیا ہے اوراگرمنہج واصول قدیم ہے تو مسلک بھی قدیم ہے۔
جہاں تک نام کا معاملہ ہے تویہ ایک الگ مسئلہ ہے اس پر صر ف اس پہلو سے گفتگو ہوسکتی ہے کہ یہ نام درست ہے یا نہیں ، لیکن یہ چیزقدامت وحداثت کی دلیل کبھی نہیں بن سکتی۔
یعنی اگرنام نیا ہو لیکن عقائدواصول قدیم ہوں تو مسلک قدیم ہی ہوگا، اوراگر نام قدیم ہولیکن عقائدواصول نئے ہوں تو مسلک نیا ہی ہوگا، پرانا نام رکھ لینے سے نہ توکوئی جدید مسلک قدیم ہوجائے گا اورنا ہی نیا نام رکھ لینے سے کوئی قدیم مسلک جدید بن سکتاہے،بہرحال مسلک کے ناموں کا ان کے وجود کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہوتاہے۔
اب اگر مسلک اہل حدیث کی تاریخ دیکھنی ہو اوریہ معلوم کرناہوکہ یہ مسلک کب سے ہے تو اس مسلک کے عقائد واصول دیکھیں ان کا منہج وطرزاستدلال دیکھیں ، ان کے دینی اعمال کی کیفیت دیکھیں ، ان کی نماز دیکھیں ، ان کا رزہ وحج دیکھیں ان کا ہر دینی عمل دیکھیں ۔
اس کے بعد پھر پتہ لگائیں کہ عہدنبوت میں ان کے عقائدواصول کا وجود تھا یا نہیں؟ عہدنبوت میں ان کے منہج وطرزاستدلال کا وجودتھا یا نہیں، ان کے دینی اعمال، عہدنبوی کے اعمال سے موافقت رکھتے ہیں یا نہیں ، اگرہاں اوربے شک ہاں تو یہ مسلک قدیم ہے ، اس کا وجود عہدنبوی سے ہے والحمدللہ۔
اسی کسوٹی پر ہرمسلک کی تاریخ معلوم کی جانی چاہئے، دیگرجنتے بھی مسالک ہیں خواہ ان کے نام نئے ہوں یاپرانے ،ان کے عقائد واصول اورمنہج دیکھیں گے توعہدنبوی میں ان کا ثبوت قطعانہیں ملے گا، بلکہ یہ خوبی صرف اورصرف مسلک اہل حدیث کی ہے کہ اس کا ہرعقیدہ واصول کا عہدنبوی میں واضح طورپر ملتاہے۔
الغرض یہ کہ مسلک اہل حدیث کوئی نیا مسلک نہیں ہے ، دنیا کا کوئی بھی شخص اسے نیا ثابت نہیں کرسکتا زیادہ سے زیادہ اس بات پرحجت کرسکتاہے کہ یہ نام کب سے چل رہاہے۔
لیکن جیسا کہ عرض کیا گیاکہ اگریہ فرض بھی کرلیں کہ یہ نام عصرحاضر میں اختیا رکیا گیاہے (حالانکہ اس نام کی قدامت پر بے شمارشواہد موجودہیں ) توبھی اس مسلک کو نیا مسلک نہیں باورکرایاجاسکتا، یہ باورکرانے کے لئے ضروری ہوگا کہ اہل حدیث کے منہج اورصحابہ کے منہج میں اختلاف ثابت کردیا جائے، اوریہ ناممکن ہے۔
لہذا مسلک ا ہل حدیث کا وجود تب سے ہے جب سے اس دنیا میں حدیث (فرمان الہی وفرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم) کا وجودہے کیونکہ یہی اہل حدیث کا عقیدہ واصول ہے، والحمدللہ۔

http://forum.mohaddis.com/threads/اہل-حدیث-کا-وجود-کب-سے-ہے؟.877/
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
آپ سند کے مطالبے کے بجائے یہ کیجئے کہ عقائد کو لیجئے۔ اور اہلحدیث کے عقائد میں کوئی جھول ، کوئی خرابی ، کوئی شرک، نظر آئے تو اس کو پوائنٹ آؤٹ کریں۔ اصل چیز عقائد ہیں، ان پر بات کریں۔ اور کچھ نہیں تو ایسا کوئی مسئلہ اہلحدیث کا پیش کیجئے جس میں ان کا قول چاروں ائمہ کے اقوال کے خلاف ہو اور اس کی تائید میں قرآن و سنت سے بھی کوئی دلیل نہ رکھتے ہوں۔
حق بات سمجھنے کا درج بالا طریقہ تو ٹھیک ہے، لیکن چیلنج کرنا اور سند کے مطالبے، فلاں کی تردید پیش کر دیں تو میں حنفیت چھوڑ دوں گا، جیسے دعوے کریں گے تو پھر آپ کو کون سنجیدگی سے جواب دے گا؟
آپ حضرات نے کچھ پوائنٹ نوٹ کر لیے ہیں جب کو ئی ان سے ہٹ کر بات کر تا ہے تو تلملاجاتے ہیں۔ مجھ جو اشکال ہو میں وہی تو پوچھونگا ۔۔ سنجیدگی !!!!!!!!!! شاکر صاحب آپ میرے کمنٹ پڑھیں ۔ میں نے ایک سیدھ سادہ سوال کیا بس خضر صاحب اور عامر صاحب کے علاوہ سب کی کمنٹ پڑھیں سنجیدگی خود ہی عیاں ہوکر بولے گی ۔
حنفیت چھڑوانے کے لیے ہی تو آپ سب حضرات یہ کرارہے ہیں اور کیاہے ؟ کیا کسی نے امام احمد امام شافعی امام مالک کے خلاف بھی کچھ کہاہے؟ یہ سب کے سب امام ابو حنیفہ کے بعد کے ہیں
 
Top