- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
اصل میں کنفیوژن کا ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ ہم مصوری (پینٹنگ، اسکیچ وغیرہ) اور فوٹو گرافی میں فرق نہیں کرتے، کیونکہ عربی میں دونوں کے لئے ایک ہی لفظ استعمال ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ مصوری یا پینٹنگ (برش سے یا پنسل وغیرہ سے) ایک بہت قدیم ”فن“ ہے۔ دور رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں اسی واحدمصوری کا رواج تھا۔ چنانچہ احادیث میں اسی مصوری (صرف انسان یا حیوان) کی ممانعت ہے، فوٹو گرافی کی نہیں جو ایک جدید ترین ”فن“ ہے ۔ جب ایک شئے کا وجود ہی نہ تھا تو نام لے کر اس کی حرمت کے احکام کیسے بیان کئے جاسکتے ہیں۔ اور کسی شئے یا عمل کے حرام ہونے کے لئے ضروری ہے کہ قرآن یا حدیث سے وہ شئے یا عمل حرام ثابت ہو۔ فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی (ڈیجیٹل ہو یا غیر ڈیجیٹل)، دونوں کی "اصل" ایک ہی ہے۔ اور دونوں فی نفسہ جائز ہیں۔ الا یہ کہ ان دونوں کی عکاسی کے دوران کوئی غیر شرعی عمل سر انجام پا رہا ہو یا ان کے ذریعہ کوئی ایسا فعل مطلوب ہو، جو اسلام میں جائز نہیں ہے۔۔ ۔ ۔ یہ رائے ہے ان علمائے کرام کی جو سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید عصری علوم پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔
”اضطراری کیفیت“ میں تو ”پینٹنگ“ بلکہ ”مجسمہ سازی“ بھی جائز ہوجاتی ہے جبکہ ان دونوں کی حرمت متفق علیہ ہے۔ مثلاً میڈیکل کی تعلیم الابدان میں اسکیچنگ اور مجسمہ سازی کے عمل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ طلباء کو انسانی جسم کی باریکیوں کے اسکیچز پہلے پڑھنے اور پھر بنانے پڑتے ہیں تاکہ وہ انسان اور حیوانات کے اجسام کی بناوٹ کو بخوبی سمجھ سکیں۔ اسی مضمون میں انہیں بعد ازاں ماڈلز بھی دئے جاتے ہیں۔ اصل انسانی یا حیوانی جسم (ڈیڈ باڈیز) تو انہیں بالکل آخری مرحلہ تعلیم میں دیا جاتا ہے۔ تعلیم کے بالکل ابتدائی یعنی پرائمری لیول پر بھی طلباء کو اسکیچز یا مصوری کے ذریعہ جانداروں سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
واللہ اعلم بالصواب