• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک روایت " یا محمدٌ کی تحقیق

arslanmasoom2

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2017
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
30
اس روایت کو وسیلہ کی دلیل بنانے پر ’ وہابیوں ‘ کی طرف سے تین اعتراض ہیں ، دو تحقیقی اور ایک الزامی ۔
1۔ سند ضعیف ہے، ابو اسحاق السبیعی مدلس اور مختلط ہیں ۔
2۔ اس روایت میں وسیلہ کا کہیں ذکر ہی نہیں ، کیونکہ پاؤں کی موچ وغیرہ کا یہ علاج عرب کے ہاں مجرب تھا ، کہ اپنے کسی بھی محبوب شخص کو پکارتے تھے ، اور خون کی گردش رواں ہوجاتی تھی ، جاہلی اشعار میں اس کی بکثرت مثالیں موجود ہیں ۔
3۔ الزامی اعتراض یہ ہے کہ یہ روایت صحیح بھی ہو ، تو خبر واحد ہے ، اور اس روایت کو وسیلہ کی دلیل بنانے والوں کےہاں یہ قاعدہ ہے کہ عقائد میں خبر واحد حجت نہیں ہوتی ۔
احمد رضا بریلوی صاحب کے فتاوی رضویہ میں لکھا ہوا ہے :
(حدیث سے ثبوت ہونے میں مطالب تین قسم ہیں)جن باتوں کا ثبوت حدیث سے پایا جائے وہ سب ایک پلّہ کی نہیں ہوتیں بعض تو اس اعلٰی درجہ قوت پر ہوتی ہیں کہ جب تک حدیث مشہور، متواتر نہ ہو اُس کا ثبوت نہیں دے سکتے احاد اگرچہ کیسے ہی قوت ِسند ونہایت ِصحت پر ہوں اُن کے معاملہ میں کام نہیں دیتیں۔(عقائد میں حدیث احاد اگرچہ صحیح ہو کافی نہیں)یہ اصول عقائد اسلامیہ ہیں جن میں خاص یقین درکار، علّامہ تفتازانی رحمہ اللہ تعالٰی شرح عقائد نسفی میں فرماتے ہیں:خبر الواحد علی تقدیر اشتمالہ علٰی جمیع الشرائط المذکورۃ فی اصول الفقہ لایفید الا الظن ولاعبرۃ بالظن فی باب الاعتقادات حدیث احاد اگرچہ تمام شرائط صحت کی جامع ہو ظن ہی کا فائدہ دیتی ہے اور معاملہ اعتقادمیں ظنیات کاکچھ اعتبار نہیں۔
مولاناعلی قاری منح الروض الازہر میں فرماتے ہیں: الاحاد لاتفید الاعتماد فی الاعتقاد (احادیث احاد دربارہ اعتقاد ناقابلِ اعتماد)۔ ( فتاوى رضویہ ج 5 ص 477 ، 478 ط رضا فاؤنڈیشن لاہور ، پاکستان)

اس بریلوی حوالے اور اس کے ضمن میں دیگر احناف کے حوالہ جات سے یہ ثابت ہوا کہ ان کے عقائد کے باب میں اعلی درجہ[1] کی خبر واحد بھی کوئی کام نہیں دے سکتی ۔
اوپر جتنی بھی تحریریں میری نظر سے گزری ہیں ، ان میں صرف پہلے اعتراض ( اس میں بھی اختلاط کا جواب شاید کہیں مذکور نہیں ) جواب دیا گیا ہے ، جبکہ باقی دو باتوں کی طرف سرے سے توجہ ہی نہیں کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
[1] اس اعلی درجہ کی وضاحت ایک اور جگہ پر فتاوی رضویہ میں موجود ہے ایگ جگہ ایک مسئلہ کی چند صور بیان کرنے کے بعد لکھتے ہیں : ‘‘یہ سب کا سب باب عقاید سے ہے جس میں ضعاف درکنار بخاری ومسلم کی صحیح حدیثیں بھی مردود ہیں جب تک متواتر وقطعی الدلالۃ نہ ہوں ’’ ( فتاوی رضویہ ج 5 ص 576 )
خضر حیات صاحب آپ نے جواب نہیں دیا؟؟
کیا یارسول اللہ کہنا جائز ہے یا نہیں؟؟
وسیلہ والے ٹاپک پے پھر آجائیں گے....

Sent from my GT-I9505 using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب وہ کیسے زرہ تفصیل دے دیجیئے.....
آپ نے کبھی براعتقاد و بر سبیل ندا، اپنے فوت شدہ دادا، دادی یا کسی اور رشتہ دار کو پکارا ہے؟
 

arslanmasoom2

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2017
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
30
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آپ نے کبھی براعتقاد و بر سبیل ندا، اپنے فوت شدہ دادا، دادی یا کسی اور رشتہ دار کو پکارا ہے؟
اس حدیث سے تو ثسبت ہے جناب----
ویسے قبرستان جانے کی جو دعا ہے اس میں یا کہ ساتھ ہی پکارا جاتا مردوں کو........
اور لگتا آپ کو نیند آئی ہے یا ہیں ای نیند میں...
میں یا دادا کی بات نی کر رہا جناب پانی کا چھانتا منہ پے مارے اور پھر دوبارہ میرا میسج پڑھے...
جزاک اللہ پھر بھی سمجھ نہ آئی تو بتانا پھر لکھ دوں گا میں نے کس کو پکارنے کی بات کی ہے...


Sent from my GT-I9505 using Tapatalk
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
قبرستان میں پکارنے کی دعاء لکھدیں معصوم جی اگر ترجمہ اردو کا بھی ساتھ ھو تو کیا ہی خوب ھو-
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
معصوم جی آپ فیسبوک پر نہیں بلکہ ایک علمی فورم پر ہیں ، گفتگو معیاری ھونی چاہیئے اور ادب و احترام کا خاص خیال لازمی ھے-
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس حدیث سے تو ثسبت ہے جناب----
ویسے قبرستان جانے کی جو دعا ہے اس میں یا کہ ساتھ ہی پکارا جاتا مردوں کو........
اور لگتا آپ کو نیند آئی ہے یا ہیں ای نیند میں...
میں یا دادا کی بات نی کر رہا جناب پانی کا چھانتا منہ پے مارے اور پھر دوبارہ میرا میسج پڑھے...
جزاک اللہ پھر بھی سمجھ نہ آئی تو بتانا پھر لکھ دوں گا میں نے کس کو پکارنے کی بات کی ہے...
آپ اس کا جواب دیں بھائی!
آپ نے کبھی براعتقاد و بر سبیل ندا، اپنے فوت شدہ دادا، دادی یا کسی اور رشتہ دار کو پکارا ہے؟
 
Top