• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھائی ساجد تاج کی صحتیابی کے لئے دعا

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اذھب الباس رب الناس و اشف انت شافی لا شفاء الا شفاءُک شفاءٌ لا یغادرُ سقما
اللہ تعالی ہمارے ساجد بھائی کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

مجھے آج پتہ چلا ہے۔ اس لئے کل بھائی کی طبیعت دریافت نہیں کر سکا۔
کچھ تھریڈز دیکھ رہا تھا تو ساجد بھائی کے کمنٹس آج کافی پوسٹوں میں نظر آئے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھائی کی طبعت سنبھل گئی ہے۔ اللہ تعالی مکمل صحت عطا فرمائے۔ ان شاء اللہ العزیز کل بات چیت کریں گے۔ کیونکہ ہماری بات چیت جب تک دو تین گھنٹوں پر مشتمل نہ ہو، اسے بات چیت کہتے ہی نہیں۔ امید ہے کہ کل تک بھائی کے گلے کا انفکشن بھی ہمارا ہمنوا ہو جائے گا کہ ساجد بھائی دوتین گھنٹے تک بات چیت کریں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
آپ تمام بہن بھائیوں اور دوستوں کو تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے اس ناچیز کو اپنی دُعائوں میں ہمیشہ کی طرح اب بھی یاد رکھا۔
اس وقتی بیماری نے تو نڈھال ہی کر کے رکھا ہوا تھا ، گلے کے انفیکشن کی وجہ سے کھانا پینا تو ختم ہوا ہی ، آفس سے ناغے بھی پڑے اور دو روزے بھی چھوٹ گئے ، جس کا بے حد افسوس ہے لیکن ان شاءاللہ عید کے بعد رکھوں گا۔
بخار ختم ہوا اور پھر فلو مگر گلے کی تکلیف اور پرہیز ابھی تک جاری ہے ، معذرت کہ خود اپنی ہی بیماری کی اطلاع نہ دے سکا ، بائی چانس عطاالرحمن منگلوری بھائی ان دنوں میسجز میں‌رابطے میں تھے تو باتوں باتوں میں ذکر ہوا تو بھائی صاحب نے فورا تھریڈ اردو مجلس پر لگا دیا، اسی دوران بابر تنویر بھائی کا بھی فون آگیا تو انہوں نے یہاں تھریڈ لگا دیا۔ تھریڈ لگنے کی دیر تھی کہ بہت سے بہن بھائیوں‌اور دوستوں کی طرف سے ایس ایم ایس اور فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔ اتنے پیار و محبت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ یااللہ تعالی تیرا یہ بندہ اپنے ان تمام بہن بھائیوں کی سلامتی اور خؤشیاں مانگتا ہے جو مجھ سے صرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے محبت کرتے ہیں
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اذھب الباس رب الناس و اشف انت شافی لا شفاء الا شفاءُک شفاءٌ لا یغادرُ سقما
اللہ تعالی ہمارے ساجد بھائی کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

مجھے آج پتہ چلا ہے۔ اس لئے کل بھائی کی طبیعت دریافت نہیں کر سکا۔
کچھ تھریڈز دیکھ رہا تھا تو ساجد بھائی کے کمنٹس آج کافی پوسٹوں میں نظر آئے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھائی کی طبعت سنبھل گئی ہے۔ اللہ تعالی مکمل صحت عطا فرمائے۔ ان شاء اللہ العزیز کل بات چیت کریں گے۔ کیونکہ ہماری بات چیت جب تک دو تین گھنٹوں پر مشتمل نہ ہو، اسے بات چیت کہتے ہی نہیں۔ امید ہے کہ کل تک بھائی کے گلے کا انفکشن بھی ہمارا ہمنوا ہو جائے گا کہ ساجد بھائی دوتین گھنٹے تک بات چیت کریں۔
بھائی جان دو سے تین گھنٹے بات کرنے کے لیے آپ کو مزید انتظار کرنا ہو گا ، ورنہ زیادہ بولنے کی وجہ سے ایک دوبار درد بڑھ گیا تھا ، آج انس بھائی سے بات ہوئی تھی فون پر
 
Top