تن بیتی کے وزن پر کہیں رن بیتی جیسے الفاظ کا استعمال نہ ہوجائے!! ابتسامہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ صاحب!
آپ الفاظ کے استعمال کی بات کرتے ہیں؟ ہمارا تن کیسے استعمال ہوتا ہے؟ اُس کی ایک معمولی جھلک پیش خدمت ہے...ابتسامہ!
*آج کے گھریلو کام*
واش بیسن کا ڈرین پائپ تبدیل کیا.
تین جیٹ والا گیس کا چولہا مکمل سروس کیا.
ماہانہ سودا سلف لا کر دیا.
بیگم کی جزوی غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کی.
اور ابھی ابھی رائتے والے باؤل کو انگلیوں سے چاٹ چاٹ کر صاف و شفاف کیا..
ابتسامہ!
نوٹ:سب کام بحکم اہلیہ سر انجام پائے..الحمد للہ