• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹھک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ! بغیر الف کے لکھنے پر!
ہم کون سا غالب کے ہم عصر ہیں کہ اپنی طرف سے لفظ بنائیں ۔ اہل زبان سے ہی دونوں طرح سنا ہے ۔
ہائی سکول
بغیر ’ ا ‘ زبان زد عام تعبیر ہے ۔
ویسے بھی یہ لفظ اصل میں انگلش کا ہے ، انگلش میں سرے سے الف موجود ہی نہیں ۔ابتسامہ ۔
خیر @یوسف ثانی صاحب اور @فلک شیر صاحب سے التماس کرلیتے ہیں کہ وہ اس مسئلے میں اپنی وقیع رائے سے باخبر کریں ۔
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فیروز اللغات میں دونوں طرح ملا ہے:

تو میں تو پھر ''پاٹھ شالا ''کا استعمال کروں گا! ابتسامہ
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم کون سا غالب کے ہم عصر ہیں کہ اپنی طرف سے لفظ بنائیں ۔ اہل زبان سے ہی دونوں طرح سنا ہے ۔
ہائی سکول
بغیر ’ ا ‘ زبان زد عام تعبیر ہے ۔
ویسے بھی یہ لفظ اصل میں انگلش کا ہے ، انگلش میں سرے سے الف موجود ہی نہیں ۔ابتسامہ ۔
خیر @یوسف ثانی صاحب اور @فلک شیر صاحب سے التماس کرلیتے ہیں کہ وہ اس مسئلے میں اپنی وقیع رائے سے باخبر کریں ۔
اسکول، اسٹیشن، اسکرین، اسکرپٹ، اسکیچ جیسے انگریزی کے الفاظ اردو زبان نے اپنا لئے توان کے اردو تلفظ اور اردو املا کے بارے میں اختلافات نے جنم لیا۔ اہل پنجاب کی بھاری اکثریت انہیں الف کے بغیرلکھنے پڑھنے کی قائل نظر آئی تو اردو اسپیکنگ اہل زبان نے الف کے ساتھ لکھنے پڑھنے پر زور دیا۔ اب یہ اختلاف تقریبا ختم ہوچکا ہے کیونکہ پنجابی اسپیکنگ اردو کے ادیبوں اور شعرا کی بھاری اکثریت نے ان الفاظ کو الف کے ساتھ قبول کرلیا ہے۔ چنانچہ آج شاید ہی کوئی ایسا مستند ادیب و شاعر ہوگا جو سکول، سٹیشن لکھتا ہو۔

ایک زمانے میں لاہور اور دہلی و لکھنو میں بولی اور لکھی جانے والی اردو میں خاصا فرق تھا۔ اس لئے کہ لاہوری اردو میں پنجابی زبان کی خاصی آمیزش تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اردو کے دونوں بڑے مراکز میں یہ تحریری فرق کم سے کم ہوتا جارہا ہے۔ اصل میں اردو، عربی ، فارسی اور پنجابی کے ایک ہی رسم الخط ہونے کے سبب اور ان زبانوں میں بہت سے مشترک الفاظ کی موجودگی سے یہ لسانی اختلافات جنم لیتے رہے ہیں۔ اردو چونکہ مبینہ طور پر ایک لشکری زبان مانی جاتی ہے جس میں دیگر زبانوں کے الفاظ کو "اپنانے" کی زبردست صلاحیت موجود ہے اس لئے دیگر زبانوں سے "مشرف بہ اردو" ہونے والے الفاظ نہ صرف اپنا اصل تلفظ، املا بلکہ بسا اوقات معنی تک تبدیل کرلیتے ہیں۔

لہجے اور املا کے یہ اختلافات ختم کرنے کا سہرا (اور ذمہ داری بھی) اردو ادیبوں کے سر ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ادیبوں کی اکثریت نے بھی اسکول اور اسٹیشن وغیرہ میں الف کو قبول کرلیا ہے۔ اور جنہوں نے تاحال قبول نہیں کیا ہے، وہ بھی آہستہ آہستہ اسے قبول کرلیں گے کہ اردو ادبا و اساتذہ اوراردو لغات کی گواہی کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

واللہ اعلم بالصواب
 
عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29

ما شاء الله
بہت مفصل انداز میں بیان کیا!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اسکالر ، اسکول ، اسکرین اور اسٹیشن وغیرہ جیسے انگریزی الفاظ اردو والے جب انگریزی بولتے وقت ادا کرتے ہیں اس وقت ان کلمات کی ادائیگی بھی انکی شناخت کا سبب ھو جاتی ھے ورنہ انگریزی میڈیم والے اور غیر اردو داں آدھا "ایس" ہی کہتے ہیں ان الفاظ کو ادا کرتے ھوئےمیں - گویا یہ بھی ایک امتیاز ھے، اردو والوں کا خاصہ ھے -
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

إِنَّ ہَذَا الْقُرآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ فَاقْرَؤُوا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ۔
یہ قرآن سات حروف میں نازل ہوا ہے تو جو بھی تمہیں آسان لگے اسے پڑھو۔
 
ابتسامہ
 
Top