• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبلیغی جماعت ،،،خوبیاں اور خامیاں

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
محترم @رحمانی صاحب
کیا ھی بہتر ھوتا کہ آپ ھی تبلیغی جماعت کے عقائد پر مختصر روشنی ڈال دیں. تاکہ تمام حضرات کی غلط فہمی یا بقول آپکے مخبوط الحواسی دور ھو جاۓ.
میرا ذاتی مشاہدہ ھے کہ جب گشت کے لۓ لوگ آتے ھیں تو یقین جانۓ اللہ گواہ ھے دوسرے مسالک کو تو چھوڑیۓ خود اسی مسلک کے لوگ بولتے ھیں ”ارے بھاگو تبلیغی آگۓ“. یہ صرف ایک مثال ھے. وضاحت کردوں کہ میرا بحث کا کوئ ارادہ نہیں ھے. اس لۓ مجھے بحث سے معذور سمجھۓ گا.
فقط آپ کی وضاحت کا طالب ھوں. اور کچھ نہیں. بس آپ عقیدہ واضح کر دیں کہ انکا عقیدہ کیا ھے؟؟؟ کیونکہ میرے ذاتی مشاہدات اس سے مختلف ھیں.
اسے طنز وغیرہ نہ سمجھۓ گا.

جزاک اللہ خیرا
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
محترم @رحمانی صاحب
کیا ھی بہتر ھوتا کہ آپ ھی تبلیغی جماعت کے عقائد پر مختصر روشنی ڈال دیں. تاکہ تمام حضرات کی غلط فہمی یا بقول آپکے مخبوط الحواسی دور ھو جاۓ.
میرا ذاتی مشاہدہ ھے کہ جب گشت کے لۓ لوگ آتے ھیں تو یقین جانۓ اللہ گواہ ھے دوسرے مسالک کو تو چھوڑیۓ خود اسی مسلک کے لوگ بولتے ھیں ”ارے بھاگو تبلیغی آگۓ“. یہ صرف ایک مثال ھے. وضاحت کردوں کہ میرا بحث کا کوئ ارادہ نہیں ھے. اس لۓ مجھے بحث سے معذور سمجھۓ گا.
فقط آپ کی وضاحت کا طالب ھوں. اور کچھ نہیں. بس آپ عقیدہ واضح کر دیں کہ انکا عقیدہ کیا ھے؟؟؟ کیونکہ میرے ذاتی مشاہدات اس سے مختلف ھیں.
اسے طنز وغیرہ نہ سمجھۓ گا.

جزاک اللہ خیرا
جی عمر بھائی آپ نے ١٠٠ فیصد درست فرمایا -

اپنی طالب علمی کے زمانے میں میں بھی کچھ عرصہ اس تبلیغی جماعت سے وابستہ رہا (بعد میں توبہ تائب ہو گیا)- ہم جماعت کے ساتھ جب بھی کسی محلے میں جاتے لوگ ہمیں دیکھ کر دائیں بائیں ہو جاتے - حتیٰ کہ میرے کچھ (دیو بندی حنفی) دوست جن کے بارے میں مجھے علم ہوتا کہ وہ اس وقت گھر پر ہونگے جب ان کے گھر پہنچتے تو اندر سے ان کے گھر والوں کی آواز آتی کہ فلاں (شہزاد یا عامر) گھر پر نہیں ہیں- اگلے دن وہ خود تصدیق کردیتا کہ میں تو گھر پر ہی تھا لیکن مجھے پتا تھا کہ تم جماعت کے ساتھ گشت پر ہو اس لئے میں گھر سے نہیں نکلا- (ابتسامہ )
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
تبلیغی جماعت کے ناقدین تبلیغ جماعت پر نقد میں کتنے مخبوط الحواس ہیں،اس کی ایک مثال میں پیش کروں ،ایک طرف ان کا اعتراض ہوتاہے کہ وہ عقیدہ جو سب سے اہم ہےاورجس کے بغیر کوئی عمل مقبول نہیں،اس کی بات نہیں کرتے، دوسری جانب اسی سانس میں وہ یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ تبلیغی جماعت دیوبندی عقیدہ کی دعوت دیتے ہیں، یہ اجتماع ضدین کیسے ہوسکتاہے ہمیں تونہیں معلوم ، ہوسکتاہےکہ تبلیغی جماعت کے ناقدین کو کوئی نسخہ اورفارمولہ مل گیاہوگا اجتماع ضدین کا ۔


پہلے یہ حضرات یہ تو فیصلہ کرلیں کہ تبلیغی جماعت عقیدہ کی دعوت دیتی ہے یانہیں دیتی ہے اور دیتی ہے تو اس کا ثبوت اوردلیل کیاہے اورنہیں دیتی ہے تواس کا ثبوت اوردلیل کیاہے؟
محترم -

اہل علم نے جو موقف تبلیغی جماعت کے عقائد سے متعلق پیش کیا ہے وہ واضح ہے کہ : تبلیغی جماعت عقیدے کی دعوت تو ضرور لوگوں کے سامنے پیش کرتی ہے- لیکن اس صحیح عقیدے کی دعوت لوگوں کو نہیں دیتی جو قرآن و سنّت اور اہل سلف سے ثابت ہے- تبلیغی جماعت اپنے عقائد عموماً جو ان کے بزرگوں کے اقوال (جو دین میں غلو پر مبنی ہوتے ہیں) کی بنیاد پرسادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرتی ہے- جن کا قرآن و احادیث نبوی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا - کبھی کبھار قرآن و احادیث نبوی کو اپنے ذاتی فہم سے بیان بھی کرتے ہیں اور اس کے حقیقی مطالب سے صرف نظر کر جاتے ہیں- جو عوام میں بدعات پھیلنے کا ذریعہ بنتی ہیں- جیسے عقیدہ وحدت الوجود وغیرہ - یہ کفریہ عقیدہ خود تبلیغیوں کے اکابرین (مولانا زکریا کاندھلوی ، مولانا اشرف علی تھانوی ، مولانا الیاس وغیرہ سے ثابت ہے-
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نا ہم اعتراض کرنے والے پہلے ہیں اور نا ہی آپ جواب دینے والے پہلے ہیں ۔ کم از کم یہ ہی مان لیں کہ اتنے سالوں کے اعتراضات کے باوجود بهی انہی کتب کا ہاتہوں میں ہونا ۔ انہی کتب سے بیانات دینا کیا معنی رکهتا ہے ؟ وہ کتب جنمیں بیان کی گیئں اکثر احادیث ضعیف اور موضوع ہوں ۔ انہی کتب کی متعدد بار اشاعت ہی اس امر کی قوی دلیل ہیکہ آپ تمام حضرات ان کتب سے موافقت رکہتے ہیں ۔ ورنہ کسی کی کیا مجال کے اس جماعت پر تنقید کرتا اگرچہ اسی جماعت میں سے مصلحین اصلاح فرمادیتے ۔ تو اس نقطہ کی اہمیت سے نظر اندازی کرنا بهی غلط ، ایک پورے مراسلے سے صرف ایک جملے پر (جو اعتراضی ہو یا غلط ہو) ہی باتیں کرنے سے اعتراض باقی ہی رہ جانے ہیں ۔ اکابرین دارالعلوم دیوبند اگر موافق نہیں ہیں ان کتب سے تو اگلے ہی ایڈیشن میں کاٹ چہانٹ ہو گئی ہوتی ۔ کسی ایسے مسئلہ کو جسکا اثر پورے ماحول پر ہوتا ہے اتنا سرسری طور پر یا جماعت کی جانفشانی اور کامیابیاں گنا کر آنکہیں دانستہ بند کرلینے میں پوشیدہ نہیں بلکہ کهلی ہوئی حکمت عملی ہے ۔
آپ کی خوبیاں اپنی جگہ اور بقیہ سب اپنی جگہ ۔
جماعت سے دلی الفت کا مطلب یہ تو نہیں کہ آنکہیں ہی بند کر لی جائیں ۔ تکلیف دہ امر یہ ہیکہ یہ سب مسلسل جاری ہے ۔
اس پر بحث کی نہیں ، اچہے سلجہے ہوئے تبصرہ کی ضرورت ہے ۔ جذباتیات سے مسئلہ برسوں برس سے پس پشت ہے اور ہم باہم سر بگریباں ۔
سب سے عمدہ طریقہ یہی ہوگا کہ جماعت کے اندر ہی اندر مصلحین ملت اصلاح کا ارادہ کرلیں اور یہ بهی آپکے ذہن میں رکہیں کہ تبلیغ کا کام جاری و ساری ہے اور اس کار خیر میں برصغیر کی تبلیغی جماعت اکیلی ہی یہ کام نہیں کر رہی ہے ۔ ہاں دوسروں کے طریقے قطعی طور پر مختلف ہیں
یہ مراسلہ صرف رحمانی بهائی کے لئیے نہیں بلکہ سب کے لئیے ہے ۔ تو آپ سب سے درخواست ہیکہ مسجد تک پہونچا کر ایک ذمہ داری ضرور پوری کردی لیکن اس ابلاغ کو تکمیل تک پہونچانے کا حصہ بهی بنیں ۔ اکثر میں نے یہ بهی سنا ہیکہ لوگ تبلیغی جماعت کے اہلکاروں کو جواب دیتے ہیں کہ " ہمارا کام تو وہیں سے شروع ہوتا ہے جہاں آپ صاحبان خود کا کام ختم کر دیتے ہیں "۔
اب یہ تو سمجہانے کی ضرورت ہی نہیں کہ وہ کام صحیح اسلامی عقیدہ ہے ۔ خالص توحید ہے اور اسلام ہے ۔
اللہ آپ کی ہماری اور جملہ مسلمانوں کی اخطاء کو معاف فرمائے اور ہم سب کو بہترین ہدایات دے ، آمین
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
محترم @رحمانی صاحب

میرا ذاتی مشاہدہ ھے کہ جب گشت کے لۓ لوگ آتے ھیں تو یقین جانۓ اللہ گواہ ھے دوسرے مسالک کو تو چھوڑیۓ خود اسی مسلک کے لوگ بولتے ھیں ”ارے بھاگو تبلیغی آگۓ“. یہ صرف ایک مثال ھے.
اسے طنز وغیرہ نہ سمجھۓ گا.
جزاک اللہ خیرا
عمر بھائی آپ کی کیا بات ہے ۔
اس فورم پہ چونکہ مناظرے کا ماحول عموماََ ہوتا ہے ۔ کیونکہ زیادہ نوجوان خون پائے جاتے ہیں ۔ اس لئے ۔
آپ کو اسی لئے اپنے اخلاص کی وضاحت کرنی پڑتی ہے ۔
حالانکہ جملہ نرم اور سلجھا نہ بھی ہو تب بھی حسن ظن رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے ۔ چہ جائکہ نرم اور سلجھا جملہ ہو تو ۔۔۔پھر تو حسن ظن رکھنا زیادہ حق رکھتا ہے ۔
یہ بات تو آپ رحمانی بھائی سے پوچھ رہے ہیں لیکن میں کچھ اپنے خیالات کا بھی اظہار کردوں ۔امید ہے حسن ظن رکھیے گا۔
تو یقین جانۓ اللہ گواہ ھے
اس میں اتنی گواہی کی ضرورت نہیں ۔ یہ بالکل صحیح بات ہے ۔ سب کو معلوم ہے ۔
دوسرے مسالک کو تو چھوڑیۓ خود اسی مسلک کے لوگ بولتے ھیں
جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ ایسا بالکل ہوتا ہے ۔ لیکن آپ اگر غور کریں گے ایسا کوئی اس جماعت کے عقائد کی وجہ سے نہیں ہوتا ۔بلکہ یہ ہمارے دین سے دور عوام کا عمومی انداز بن چکا ہے کہ مذہب سے متعلق چیزوں سے دور بھاگتے ہیں
اور یہ جو ’’اسی مسلک کے لوگ‘‘ کا آپ کا مفروضہ قائم ہوچکا ہے ۔ اس کے خلاف جاتی ہے بات ۔
وہ جو گشت ہوتا ہے ۔ وہ ’’اسی مسلک‘‘ کا نہیں ہوتا ۔۔بلکہ عمومی دینی دعوت ہوتی ہے ۔اسی لئے ’’اسی مسلک یعنی بفہم آپ کے دیوبندی‘‘
کے لوگوں ہی کے پاس گشت نہیں ہوتا بلکہ ہر محلہ کی ہر گلی جس میں ’’ہر مسلک(اگر ہر آدمی کو مسلک سے منسوب ہی کرنا ہے ) پایا جاتا ہے ۔۔۔کہ پاس گشت ہوتا ہے ۔ اور یہ جملہ ’’بھاگو(جس کی روایت بالمعنی اس سے بھی برے الفاظ میں ہوسکتی ہے‘‘ سارے ہی بولتے ہیں ۔
اب میں لفظ مسلک کی تکرار سے نکلتے ہوئے عرض کرتا ہوں کہ ۔۔۔جیسے خضر بھائی نے ممتاز قادری والے تھریڈ میں ایک بڑا اچھا جملہ بولا تھا۔۔کہ مسئلہ مسالک سے ماورا ہے ۔ اس میں فریق حنفی دیوبندی بریلوی اہل حدیث نہیں بلکہ۔۔۔لبرل اور اسلام پسند ہیں ۔(روایت بالمعنی )
اسی طرح گشت میں فریق مذہبی اور غیر مذہبی ، نمازی اور غیر نمازی ہوتا ہے ۔۔۔
اسی لئے یہ جملہ ’’بھاگو‘‘ اگر آپ ’’سیرت ‘‘ کے ابتدائی تناظر میں دیکھیں گے تو آپ کو قدح نہیں مدح نظر آئے گا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ ایسا بالکل ہوتا ہے ۔ لیکن آپ اگر غور کریں گے ایسا کوئی اس جماعت کے عقائد کی وجہ سے نہیں ہوتا ۔بلکہ یہ ہمارے دین سے دور عوام کا عمومی انداز بن چکا ہے کہ مذہب سے متعلق چیزوں سے دور بھاگتے ہیں
غیر متفق!
محترم جناب ابن عثمان صاحب!
جہاں تک میرا مشاہدہ ھیکہ تبلیغی والوں کے طریقے سے لوگ بھاگتے ھیں. اور یقین جانۓ کہ تبلیغی جماعت جو گشت پر نکلتی ھے (کبھی گشت کے علاوہ کا ذاتی مشاہدہ نہیں اس لۓ گشت پر ھی اکتفا کرتا ھوں ورنہ میرے کچھ ساتھی بہت کچھ بتاتے ھیں) اسکا طریقہ اسلامی تبلیغ سے میل نہیں کھاتا. جو داعی اور مبلغ کے اوصاف قرآن وحدیث کی روشنی میں سمجھ میں آتے ھیں اس کے خلاف ھی تبلیغی جماعت کا طریقہ تبلیغ ھوتا ھے (ھو سکتا ھے کہ کچھ طریقے اسلامی ھوں لیکن آج تک میں نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا. اسکو میری کم علمی پر محمول کریں. اور یہ کوئ دعوی نہیں ھے.)
وہ جو گشت ہوتا ہے ۔ وہ ’’اسی مسلک‘‘ کا نہیں ہوتا ۔۔بلکہ عمومی دینی دعوت ہوتی ہے ۔اسی لئے ’’اسی مسلک یعنی بفہم آپ کے دیوبندی‘‘
بات کا پس منظر سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیۓ تھی آپکو. میں نے تبلیغی جماعت کے بارے میں کہا تھا.
یہ جملہ ’’بھاگو(جس کی روایت بالمعنی اس سے بھی برے الفاظ میں ہوسکتی ہے‘‘ سارے ہی بولتے ہیں ۔
اب میں لفظ مسلک کی تکرار سے نکلتے ہوئے عرض کرتا ہوں کہ ۔۔۔
وضاحت آگے کر رھا ھوں
اسی لئے یہ جملہ ’’بھاگو‘‘ اگر آپ ’’سیرت ‘‘ کے ابتدائی تناظر میں دیکھیں گے تو آپ کو قدح نہیں مدح نظر آئے گا۔
محترم!
شاید میں آپکو سمجھا نہیں سکا.
چلۓ ایک بار اور وضاحت کے ساتھ کوشش کر لیتا ھوں.
تبلیغی جماعت والے جب گشت کے لۓ آتے ھیں تو انکا طریقہ کار لوگوں کو برا محسوس ھوتا ھے اور ھو بھی کیوں نہ جبکہ یہ حقیقت ھے. بہت سارے انکے طریقے صحیح نہیں ھیں. جیسا کہ زور زبردستی (یہ فقرہ مبالغہ پر مشتمل نہیں ھے. خود میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ھے.) تک کرنے لگتے ھیں (سب نہیں لیکن ایسا ھوتا ھے).
اب آپ خود فیصلہ کر لیں کہ یہ بھاگو مدح ھے یا قدح؟؟؟؟

 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
محترم!
اصل بات کا جواب: ندارد
کیا ھی بہتر ھوتا کہ آپ ھی تبلیغی جماعت کے عقائد پر مختصر روشنی ڈال دیں. تاکہ تمام حضرات کی غلط فہمی یا بقول آپکے مخبوط الحواسی دور ھو جاۓ“
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
محترم ابن عثمان صاحب


مجھے یہاں کوئ جنگ نہیں جیتنی. یقین جانیۓ طالب علم ھوں بس تحقیق مقصود ھے. حق بات کہیں سے بھی ملے اسکو قبول کرنا چاہیۓ.
 
Top