- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ﴿٤٢﴾
گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے)
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ﴿٤٣﴾
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں۔ (١)
٤٣۔١ سَمُومٍ، آگ کی حرارت یا گرم ہوا جو مسام بدن میں گھس جائے۔ حَمِيمٍ، کھولتا ہوا پانی، يَحْمُومٍ، حِمَمَةٌ سے ہے، بمعنی سیاہ، اور احم بہت زیادہ سیاہ چیز ہو تو کہا جاتا ہے، يَحْمُومٍ کے معنی سخت کالا دھواں مطلب یہ ہے کہ جہنم کے عذاب سے تنگ آ کر وہ ایک سائے کی طرف دوڑیں گے، لیکن جب وہاں پہنچیں گے تو معلوم ہو گا کہ یہ سایہ نہیں ہے، جہنم ہی کی آگ کا سخت سیاہ دھواں ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ حَمٌّ سے ہے جو اس چربی کو کہتے ہیں جو آگ میں جل جل کر سیاہ ہو گئی ہو۔ بعض کہتے ہیں، یہ حِمَمٌ سے ہے، جو کوئلے کے معنی میں ہے۔ اسی لیے امام ضحاک فرماتے ہیں۔ آگ بھی سیاہ ہے، اہل نار بھی سیاہ رو ہوں گے۔ اور جہنم میں جو کچھ بھی ہو گا۔ ، سیاہ ہی ہو گا۔ (اللَّهُمَّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ)
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ﴿٤٤﴾
جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش۔ (١)
٤٤۔١ یعنی سایہ ٹھنڈا ہوتا ہے، لیکن یہ جس کو سایہ سمجھ رہے ہوں گے، وہ سایہ ہی نہیں ہو گا، جو ٹھنڈا ہو، وہ تو جہنم کا دھواں ہو گا، وَلا كَرِيمٍ، جس میں کوئی حسن منظر یا خیر نہیں۔ یا حلاوت نہیں۔