میں نے کہا نہ کہ مجھے جس بات کا علم نہ ہو اس پر گفتگو نہیں کرتا اور ہم رفع الیدین کیوں کرتے ہیں یہ بھی بتا دیا ہے۔اور اس موضوع پر گڈ مسلم بھائی کی پوسٹس موجود ہیں۔ان کا جواب کیوں نہیں دیتے۔
ارسلان صاحب کم از کم آپ کو یہ تو معلوم ہے کہ آپ رفع الیدین اسلئے کرتے ہیں کہ “حدیث“ میں آیا ہے ۔ اور آپ فجر کی سنتوں کی پابندی بھی کرتے ہیں کیونکہ اسکی فضیلت بھی حدیث میں آئی ہے ۔ لیکن عصر کی سنتوں کی آپ پابندی نہیں کرتے حالانکہ ان کی فضیلت بھی حدیث میں ہی آئی ہے ۔
اب آتے ہیں اس بات کی جانب کہ بقول گڈ مسلم
سب سے پہلے تو آپ کو کئی بار کہا گیا ہے کہ یہ تھریڈ جس موضوع پہ ہے اسی پر ہی بات کریں۔
اور آپ جناب ارسلان صاحب کہتے ہیں
لیکن آپ موضوع کو بار بار بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جبکہ میں نے عین موضوع کے مطابق ہی بات کی ہے یعنی “تقلید“ ۔ اب تقلید کرنا جھگڑے کی بنیاد ہے یا چھوڑ دینا یا نہ کرنا اسے میں سمجھانے کی کوشش اشاروں میں تو کرچکا اب اسکی وضاحت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ہم اہل سنت والجماعت جس عمل کو سنت مانتے ہیں تو کیوں مانتے ہیں ؟ اسلئے کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق علماء امت نے بتایا کہ
بیٹھ کر پانی پینا سنت ہے۔
تین سانس میں پانی پینا سنت ہے۔
سو کر اٹھنے کے بعد کی دعا پڑھنا سنت ہے۔
سوتے وقت کی دعا پڑھنا سنت ۔
نماز سے پہلے کی سنتیں کون کون سی ہیں۔
نماز کے بعد کی سنتیں کیا کیا ہیں۔
نماز کے اندر کی سنتیں کیا کیا ہیں ۔
یہاں تک کہ واجبات و مستحبات و مباح وغیرہ سے لے کر مکروہ اعمال تک بھی واضع کرکے امت کے علماء بتاتے ہیں ، اور اصول وہی کہ قرآن و سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و اجماع و قیاس شرعی۔
مزید یہ کہ کسی بھی عمل کو “سنت“ قرار دینا یا کسی اور درجہ میں قرار دینا کسی کی رائے سے ہی ہوتا ہے اور اس رائے کو ماننا تقلید کا حصہ ہے ۔اور ہم اہل سنت والجماعت مقلدین امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالٰی علیہ اپنے امام کی اور ان کے شاگردوں کی رائے اس بارے میں مان کر سنت کو سنت کہتے ہیں اور مباح کو مباح اور یہاں تک کہ فرض و واجب تک کو پہچاننے میں تقلید کے محتاج ہیں ۔ جیسے نماز کا ہر ہر عمل ۔(ایسا ہی عمل فرقہ اہل حدیث کا بھی ہے جو ہر ہر حدیث کو صحیح و ضعیف مماننے میں کسی نا کسی امتی کی تقلید کرتے ہیں)۔
تکبیر تحریمہ سے لیکر سلام تک ہر ہر حرکت پر اونچ نیچ پر زکر بھی موجود ہے اور ان کی ترتیب بھی ہے جیسے امام اونچی
اللہ اکبر کہتا ہے اور مقتدی آہستہ
اللہ اکبر وغیرہ ۔تو یہ ترتیب اگر آپ بھی اپناتے ہیں تو کس دلیل سے ؟ قرآن یا حدیث ؟ اگر ان دونوں سے نہیں تو پھر یہ بھی بتائیے کہ آپ کی تیسری دلیل کون سی ہے ۔
اب اگر میں آپ سے کہوں کہ آپ کی رفع الیدین کو کس نے سنت قرار دیا ؟ تو جناب کون سی دلیل پیش کریں گے اپنی دونوں دلیلوں میں سے ؟
ارسلان صاحب کیا آپ تقلید کو چھوڑ کر اپنی ساری نماز صرف قرآن و حدیث سے ثابت کرسکتے ہیں ؟ اب آپ کہیں گے کہ میں نہیں جانتا ۔ تو بھی جو جانتے ہیں اور آپ ان کی تقلید (جانے یا انجانے میں) کرتے ہیں ، سے پوچھ کر دیکھ لیجئے کہ اگر کسی رکعت میں آپ رفع الیدین کرنا بھول گئے تو کیا کرنا ہوگا ،سجدہ سہو یا پھر نماز کو دہرائیں گے؟ رکوع میں سجدے کا زکر کرلیا تو کیا کرنا ہوگا ؟ سجدہ سہو یا پھر چل سو چل جانے دیں گے کہ اس بھول چوک پر پکڑ نہیں ؟ اگر پکڑ نہیں تو کس دلیل سے ؟ اور اگر پکڑ ہے تو کس دلیل سے ؟ یعنی قرآن یا حدیث ۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے آپ۔
مزید یہ کہ رفع الیدین کے بارے میں آپ فرقہ جماعت اہلحدیث والوں کا عقیدہ ہے کہ رفع الیدین نہیں تو نماز نہیں ؟ کیوں ہے کہ نہیں ؟ الفاظ ایسے بے شک نہ ہوں لیکن معنی تو یہی لیتے ہیں ناں ؟ اور آپ رفع الیدین کو سنت بھی مانتے ہیں تو بھئی سنت کس نے قرار دیا اور کس دلیل سے ؟ یہ آپ نے ضرور بتانا ہے ۔
لیکن آپ موضوع کو بار بار بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر اتنا ہی شوق ہے بحث کرنے کا تو رفع الیدین کا شمار تو فروعی مسائل میں ہے پہلے ہم عقیدے کے موضوع پر گفتگو کر لیتے ہیں۔کیونکہ میرے نزدیک کوئی کافر و مشرک اگر لاکھ بار رفع الیدین بھی کرتا رہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ توحید بنیادی مسئلہ ہے،اور تمام انبیاء علیھم السلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سب سے پہلے عقیدہ توحید کی دعوت اپنی قوموں کو دی۔
آپ کے اکابرین دیوبند کے عقائد میں جو کفر و شرک پایا جاتا ہے تو ان کفریہ و شرکیہ عقائد کی بنا پر اپنے علماء پر کیا فتوی لگائیں گے۔
اب آپ دو اعتراض پیش کر سکتے ہیں۔
ایک اعتراض تو یہ ہو گا کہ یہ موضوع نہیں،اگر آپ موضوع سے ہٹ کر بات کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں
دوسرا اعتراض آپ یہ کر سکتے ہیں کہ دلیل دو کہ اکابرین دیوبند کے عقائد کیسے کفریہ و شرکیہ ہیں تو دلیل حاضر ہے۔
تقیہ بردار حنفیوں کا اصلہ چہرہ
اب واقعی گفتگو کو آگے بڑھانا چاہتے ہو تو پہلے عقیدے کے مسئلے پر گفتگو ہو گی۔
فلحال ان پر نو کمنٹس اوکے مسٹر ارسلان ؟
شکریہ