• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام مقلدین کو کھلا چیلنج ہے (کہ کسی صحابی سے تقلید کا حکم اور اس کا واجب ہونا ثابت کر دیں)

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
حرب بن شداد صاحب جب اردو مجلس فورم پرتھے تو وہاں انہوں نے شاید سید اعجاز علی شاہ کو کسی مراسلہ میں "جید جاہل"کا تمغہ عطاکیاتھا۔یہی کام آپ بھی کررہے ہیں۔

مراسلے لکھ رہے ہیں لیکن جوکچھ میں نے پوچھاہے اس پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔آپ نے اتباع اورتقلید کا جوہری فرق ایک سطر میں بتانے کے بجائے ایک پورامضمون کاپی پیسٹ کردیاہے۔یہ طریقے کس نے سکھائے ہیں؟

دوسروں کی تقلید کرنے کے بجائے خود سے بتائیے

کہ آپ کے نزدیک تقلید کس کو کہتے ہیں اوراتباع اورتقلید میں جوہری فرق کیاہے۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
حرب بن شداد صاحب جب اردو مجلس فورم پرتھے تو وہاں انہوں نے شاید سید اعجاز علی شاہ کو کسی مراسلہ میں "جید جاہل"کا تمغہ
میرا ذکر کیوں بیچ میں کیا جارہا ہے۔۔۔
اگر آپ کو افسوس ہے تو مجھے لنک دے دیجئے میں یہ جملہ حذف کردیتا ہوں۔۔۔
ویسے وہ جملہ اعجاز بھائی کے لئے نہیں تھا۔۔۔
ملاحظہ کیجئے!
بقول حسن نثار!۔ احمقوں کا منچھی۔۔۔ ایک جگہ لکھتے ہیں۔۔۔ کے دنیا چاند سے آگے جارہی ہے یورپ نینو ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے اور ایک مسلمان ملک سے خبر آرہی ہے کے عورت کو ڈرائیونگ لائسنس دیں یا نہ دیں۔۔۔ تو اس کا آسان اور بہترین جواب یہ ہے کے کیا کبھی برطانیہ کی ملکہ اور شہزدای ڈیانا نے گاڑیاں سڑکوں پر دوڑائیں؟؟؟۔۔۔ یقینا نہیں۔۔۔ تو ان جید جاہل کو یہ سمجھنا چاہئے کے ہماری خواتیں اگر ماں یا بیوی ہیں تو ملکہ ہیں اور بہن یا بیٹیاں ہیں تو شہزادیاں۔۔۔ لعنت ہے ایسے نظام پر جو پوری قوم نے صرف دو لوگوں میں تقسیم کیا ہوا ہے اور اُس اسلامی ریاست نے ہر گھر میں عام بنادیا ہے۔۔۔ تو بھائی مسلمان تو خود کو یہ بھی کہلواتے ہیں مگر۔۔۔ سوچیں کے اسلام سے کتنے دور ہیں۔۔ اسی لئے میں نے موصوف کو جید جاہل کے لفظوں سے مخاطب کیا۔۔۔
لنک
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
آپ شاید بھول گئے ہوں کافی عرصہ گزرچکاہے۔ بات سعودی عرب کی تھی ۔اعجاز صاحب یاشاید کوئی دوسرے سعودی عرب کی سائیڈ لے رہے تھے اوراس پر آپ نے یہ زریں خیالات پیش کئے تھے۔ ڈھونڈنے سے وہ بھی مل جائے گا لیکن
کون بے کار یہاں ہے جو سنے کام کی بات
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حرب بن شداد صاحب جب اردو مجلس فورم پرتھے تو وہاں انہوں نے شاید سید اعجاز علی شاہ کو کسی مراسلہ میں "جید جاہل"کا تمغہ عطاکیاتھا۔یہی کام آپ بھی کررہے ہیں۔
مراسلے لکھ رہے ہیں لیکن جوکچھ میں نے پوچھاہے اس پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔آپ نے اتباع اورتقلید کا جوہری فرق ایک سطر میں بتانے کے بجائے ایک پورامضمون کاپی پیسٹ کردیاہے۔یہ طریقے کس نے سکھائے ہیں؟
دوسروں کی تقلید کرنے کے بجائے خود سے بتائیے
کہ آپ کے نزدیک تقلید کس کو کہتے ہیں اوراتباع اورتقلید میں جوہری فرق کیاہے۔

جمشید بھائی میں نے تو آپ پر حق واضح کیا ہے جو کہ قرآن اور سنت کے مطابق ہے اگر غلط ہے تو بتائیں

حق کی طرف رجوع کی اہمیت:
قرآن و حدیث میں غلط بات پر اڑے رہنے کی مذمت بیان ہوئی ہے ۔
محدثین کے اقوال اس کی بہت زیادہ اہمیت ملتی ہے
۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :الرجوع الی الحق خیر من التمادی فی الباطل ''حق بات کی طرف رجوع کرنا غلط اور باطل بات پر اڑے رہنے سے بہتر ہے (فقہ الکتاب والسنۃ و رفع الحرج عن الامۃ لشیخ الاسلام ابن تیمیہ :ص۷۳)

اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اپنی مشہور کتاب (حجۃ اللہ البالغۃ ص:۱۰)میں فرماتے ہیں :''لوگو میں ہر اس بات سے بری ہوں جو مجھ سے کتاب و سنت کے خلاف کہی یا لکھی گئی ہو ،اللہ اس شخص پر رحم کرے جو میری ایسی بات پر مجھے تنبیہ کرے ۔'
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
جمشید بھائی میں نے تو آپ پر حق واضح کیا ہے جو کہ قرآن اور سنت کے مطابق ہے اگر غلط ہے تو بتائیں
آپ نے کون سا حق واضح کیاہے؟
میں نے تومحض چند سوال پوچھے تھے جس کا براہ راست آپ نے جواب نہیں دیا۔ہاں جواب میں کچھ مزید غیرمتعلقہ پوسٹیں کاپی پیسٹ ضرور کردیں۔ اگراس کا نام وضاحتِ حق ہے تو یہ اپ کو ہی مبارک ہو۔

میراسوال تاحال اپنی جگہ ہے۔
اگراس کا جواب دے دیں توکچھ بات آگے بڑھے۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :الرجوع الی الحق خیر من التمادی فی الباطل ''حق بات کی طرف رجوع کرنا غلط اور باطل بات پر اڑے رہنے سے بہتر ہے (فقہ الکتاب والسنۃ و رفع الحرج عن الامۃ لشیخ الاسلام ابن تیمیہ :ص۷۳)
ہم جیسے مقلدین کو جہالت کا طعنہ دینے کے بجائے ذراکچھ کتابیں پڑھ لیں تو معلوم ہوگاکہ یہ جملہ
الرجوع الی الحق خیر من التمادی فی الباطل
حضرت عمررضی اللہ عنہ کا ہے جو انہوں نے ابوموسی اشعری رضی اللہ وعنہ کو مکتوب روانہ کرتے وقت لکھاتھا۔ابن تیمیہ نے محض ان کی بات کو کسی موقعہ سے نقل کیاہوگا۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
الرجوع الی الحق خیر من التمادی فی الباطل
حضرت عمررضی اللہ عنہ کا ہے جو انہوں نے ابوموسی اشعری رضی اللہ وعنہ کو مکتوب روانہ کرتے وقت لکھاتھا۔ابن تیمیہ نے محض ان کی بات کو کسی موقعہ سے نقل کیاہوگا۔
عربی متن کا اردو ترجمہ کردیجئے۔۔۔
جمشید بھائی آپ سے بس یہ ہی شکوہ ہے۔۔۔
دوسری بات جہاں تک میں سمجھا ہوں ۔۔۔
وہ یہ کہ نصیحت کرنے والےخلیفہ دوم ہیں۔۔۔
اور جنھیں نصیحت کی جارہی ہے وہ صحابی رسولﷺ ہیں ۔۔۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ملاحظہ کیجئے۔۔۔
ما انا علیہ واصحابی۔
جس پر میں اور میرے صحابہ رضوان اللہ علیھم واجمعین ہیں۔۔۔
مزید ارشاد فرمایا!۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اگر کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کر ڈالے تو ان کے ایک مد غلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا اور نہ ان کے آدھے مد کے برابر ۔ " (رواہ بخاری)۔۔۔
اب مجھے بتائیں!۔۔۔
تقلید کے جواز میں جو دلیل(قول خلیفہ) آپ پیش کررہے ہیں۔۔۔
کیا وہ قابل تقلید ہے؟؟؟۔۔۔
کیا عقائد میں یہ دونوں افراد برابر ہوسکتے ہیں؟؟؟۔۔۔
پہلا وہ جن کے امام آقائے مدنی محمد مصطفٰیﷺ ہوں۔۔۔
دوسرا ایسا فرد جن کے امام "کوفی" نعمان بن ثابت ؒ ہوں؟؟؟۔۔۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
آپ نے یہ نکتہ میری کس بات سے نکالااوراخذ کیاکہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے اس جملہ سے تقلید کا جواز تراش رہاہوں۔ یہ خیال تومیرے دل میں پیدابھی نہیں ہوا کہ اس جملہ سے تقلید کا جواز نکالاجارہاہے۔میں نے تومحض اتنی بات کہی تھی کہ

مقلد کوجاہل کہنے والے حضرات ذرااپنامبلغ علم وسیع اوربلند کریں
اورحضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے جملہ کو
ابن تیمیہ کی جانب منسوب نہ کریں۔

اتنی سیدھی اورسامنے کی بات کو نظرانداز کرکے اس جملہ سے تقلید کا وہم پیداکرلینااوراس پر رد تقلید کیلئے ایک مراسلہ لکھ دیناوقت کا غیرمناسب ضیاع ہے۔والسلام
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
آپ نے کون سا حق واضح کیاہے؟
میں نے تومحض چند سوال پوچھے تھے جس کا براہ راست آپ نے جواب نہیں دیا۔ہاں جواب میں کچھ مزید غیرمتعلقہ پوسٹیں کاپی پیسٹ ضرور کردیں۔ اگراس کا نام وضاحتِ حق ہے تو یہ اپ کو ہی مبارک ہو۔

میراسوال تاحال اپنی جگہ ہے۔
اگراس کا جواب دے دیں توکچھ بات آگے بڑھے۔
حرب بن شداد صاحب جب اردو مجلس فورم پرتھے تو وہاں انہوں نے شاید سید اعجاز علی شاہ کو کسی مراسلہ میں "جید جاہل"کا تمغہ عطاکیاتھا۔یہی کام آپ بھی کررہے ہیں۔

مراسلے لکھ رہے ہیں لیکن جوکچھ میں نے پوچھاہے اس پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔آپ نے اتباع اورتقلید کا جوہری فرق ایک سطر میں بتانے کے بجائے ایک پورامضمون کاپی پیسٹ کردیاہے۔یہ طریقے کس نے سکھائے ہیں؟

دوسروں کی تقلید کرنے کے بجائے خود سے بتائیے

کہ آپ کے نزدیک تقلید کس کو کہتے ہیں اوراتباع اورتقلید میں جوہری فرق کیاہے۔
جمشیدبھائی نے پوچھا ہے
تقلید کس کو کہتے ہیں؟

التقلید : بے سوچے سمجھے یا بے دلیل پیروی ، نقل ، سپردگی ۔
لغت کی اس تعریف سے ثابت ہوتا ہے کہ (دین میں) بے سوچے سمجھے ، آنکھیں بند کر کے ، بغیر دلیل اور بغیر حجت ، کسی غور و فکر کے بغیر ، کسی شخص کی (جو نبی نہیں ہے) پیروی یا اتباع کرنا تقلید کہلاتا ہے ۔

اتباع اورتقلید میں جوہری فرق کیاہے۔

اس کا جواب میں نے آپکو دے دیا ہے -

http://forum.mohaddis.com/threads/تمام-مقلدیں-کو-کھلا-چیلنج-ہے-کہ-کسی-صحابی-سے-تقلید-کا-حکم-اور-اس-کا-واجب-ہونا-ثابت-کر-دیں.16051/page-4#post-117891

http://forum.mohaddis.com/threads/تمام-مقلدیں-کو-کھلا-چیلنج-ہے-کہ-کسی-صحابی-سے-تقلید-کا-حکم-اور-اس-کا-واجب-ہونا-ثابت-کر-دیں.16051/page-4#post-117897
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
تقلید کے حرام ہونے کا حکم امام ابن حزم رحمہ اللہ نے لگایا ہے ،

۔۔۔ اور تقلید حرام ہے ۔
(بحوالہ : النبذہ الکافیہ فی احکام اصول الدین ، صفحہ ٧٠ )

مقلد کو متعصب اور بیوقوف کا خطاب کس نے دیا ہے ؟
ملاحظہ فرمائیں امام ابو جعفر الطحاوی رحمہ اللہ کا قول :
تقلید تو صرف وہی کرتا ہے جو متعصب اور بیوقوف ہوتا ہے ۔
(بحوالہ : لسان المیزان ٢٨٠/١ )

اور امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تقلید کے خلاف زبردست بحث کرنے کے بعد فرماتے ہیں
اور اگر کوئی کہنے والا یہ کہے کہ : عوام پر فلاں یا فلاں کی تقلید واجب ہے ، تو یہ قول کسی مسلمان کا نہیں ۔
(بحوالہ : مجموع فتاویٰ ابن تیمیہ ، جلد ٢٢ ، صفحہ ٢٤٩ )
 
Top