مقبول احمد سلفی
سینئر رکن
- شمولیت
- نومبر 30، 2013
- پیغامات
- 1,400
- ری ایکشن اسکور
- 463
- پوائنٹ
- 209
طبیعت ساتھ نہیں دے رہی ہے ، مختصر یہ کہ بدستور میرا مطالبہ یہی ہے کہ شوال کے روزوں کے متعلق مجھے متعبرحنفی کتاب سے بحیثیت اصول حوالہ چاہئے کہ شوال کے روزوں کے متعلق امام ابوحنیفہ سے غلطی ہوئی یا ان کا قول صحیح حدیث کے خلاف ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے اس موقف کوہم حنفی تسلیم نہیں کرتے یا پھر ایسا اصول لائیں کہ امام صاحب کی بات صحیح حدیث سے ٹکرانے پر ہم حنفی چھوڑدیں گے ۔ یہ مطالبہ اس وجہ سے ہے کہ آپ جو مثال پیش کررہے ہیں وہ تقلید اور تقلیدی اصول کے خلاف ہے ۔ ایک طرف شوال کا روزہ پیش کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنے ہی حنفی علماء کی بات تسلیم نہیں کرتے کیونکہ وہ حنفی مذہب کے خلاف ہے مثلا بعض احناف آمین بالجہر کے قائل ہیں ، بعض رفع یدین کے قائل ہیں ، بعض قرات خلف الامام کے قائل ہیں ، بعض منی پاک ہونے کے قائل ہیں ، بعض ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک تسلیم کرتے ہیں ۔ ہزاروں ایسے مسائل ہیں آپ لوگ اپنے ہی علماء کی ان باتوں کو حجت نہیں مانتے کیونکہ یہ تقلید اور تقلیدی مذہب کے خلاف ہے توپھر بغیر اصول کے شوال والی بات میں کیسے تسلیم کرلوں ۔ میں تو چاہتاہوں کہ کچھ ثبوت اس قسم کے مجھے ہاتھ لگے کہ تقلید کا جمود توڑا جاسکے اور لوگوں کو ہلاکت سے بچایاجاسکے ۔ جس چیز کا مطالبہ ہے اسے دلیل سے ثابت کریں ۔