• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جدید تحقیق کے مطابق زمین چپٹی ہے ۔قران سے یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ کروی ہے

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
کس نے اور کس جدید تحقیق میں زمین کو چپٹی کہا گیا ہے؟
 

Tahir baig

مبتدی
شمولیت
فروری 27، 2018
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
6
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
اس بات میں کوئی شک نہیں کے فلیٹ ارتھرز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا لیکن اگر آپ دونوں جانب کے دلائل پڑہیں تو آپ کو فلیٹ ارتھرز کے دلائل مضبوط لگیں گے۔۔۔
فلیٹ ارتھرز کے دلائل آپ اس لنک میں پڑھ سکتے ہیں جو ایک گلوبز کے دلائل کے رد میں لکھے گئے ہیں۔۔۔

https://drive.google.com/drive/folders/1PAiEOUSIuk3cOElJAOsYl_F-BYfGsNxl

یہ کاوش حافظ عبدلوہاب کی ہے جو کے گولڈ میڈلسٹ ہیں اور فیس بک پےمشہور پیج Hashem Al-Ghaili کے ساتھ ساتھ فلیٹ ارتھ کے کافی گروپس بھی چلا رہے ہیں۔۔۔
 

رامش راقم

مبتدی
شمولیت
فروری 16، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
22
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
فلیٹ ارتھ ماڈل کو سمجھنے اور گلوب ماڈل کی حقیقت جاننے کے لیے گروپ کا لنک یہاں دے رہا ہوں
https://www.facebook.com/groups/1477066929027756/
اگر زمین چپٹی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سورج زمین کے مشرقی کنارے سے اوپر ہو کر مغربی کنارے سے نیچے اتر جاتا ہے۔ اس لحاظ سے تو تمام ممالک میں ایک ساتھ دن اور رات ہونی چاہئے لیکن جب پاکستان میں دن کے 12 بج رہے ہوتے ہیں ٹھیک اُسی وقت امریکا میں رات کے 12 بج رہے ہوتے ہیں اور جب پاکستان میں رات کے 12 بج رہے ہوتے ہیں امریکا میں دن کے 12 بج رہے ہوتے ہیں، اس کی کوئی وضاحت؟؟
 

Tahir baig

مبتدی
شمولیت
فروری 27، 2018
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
6
اگر زمین چپٹی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سورج زمین کے مشرقی کنارے سے اوپر ہو کر مغربی کنارے سے نیچے اتر جاتا ہے۔ اس لحاظ سے تو تمام ممالک میں ایک ساتھ دن اور رات ہونی چاہئے لیکن جب پاکستان میں دن کے 12 بج رہے ہوتے ہیں ٹھیک اُسی وقت امریکا میں رات کے 12 بج رہے ہوتے ہیں اور جب پاکستان میں رات کے 12 بج رہے ہوتے ہیں امریکا میں دن کے 12 بج رہے ہوتے ہیں، اس کی کوئی وضاحت؟؟
یہ آپ کی ذاتی رائے ہے کسی نظریہ کو سمجھے بغیر رائے دینا ہمارے ہاں عام سی بات ہے آپ پہلے اس فلیٹ ارتھ پر خود تحقیق کریں کہ وہ کس طرح سورج چاند کی گردش کو ڈیفائن کرتے ہیں ۔ فلیٹ ارتھ پر سورج گرھن چاند گرھن موسم سب کچھ وضاحت سے بیان کیا گیا ہے مسئلہ تحقیق کا ہے
 

رامش راقم

مبتدی
شمولیت
فروری 16، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
22
یہ آپ کی ذاتی رائے ہے کسی نظریہ کو سمجھے بغیر رائے دینا ہمارے ہاں عام سی بات ہے آپ پہلے اس فلیٹ ارتھ پر خود تحقیق کریں کہ وہ کس طرح سورج چاند کی گردش کو ڈیفائن کرتے ہیں ۔ فلیٹ ارتھ پر سورج گرھن چاند گرھن موسم سب کچھ وضاحت سے بیان کیا گیا ہے مسئلہ تحقیق کا ہے
تحقیق کرنے کا وقت نہیں ہے آپ کو فلیٹ ارتھ کے بارے میں زیادہ علم ہے جناب آپ ہی سمجھادیں کہ اگر زمین چپٹی ہے تو مختلف ٹائم زونز کا کیا جواز ہے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
فلیٹ ارتھ ماڈل کو سمجھنے اور گلوب ماڈل کی حقیقت جاننے کے لیے گروپ کا لنک یہاں دے رہا ہوں
https://www.facebook.com/groups/1477066929027756/
لنک دینے سے بہتر ہے آپ یہاں اس پر لکھیں تاکہ ون ٹو ون بات ہو سکے لنک سے بات نہیں کی جا سکتی۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم طاہر بیگ، محترم اشماریہ نے اس پر جتنا بھی میٹیریل پیش کیا وہ قرآن اور سائنس کے حوالہ سے تھا آپ نے جتنا بھی میٹیرل پیش کیا اگر میں غلط نہیں تو وہ آپ نے گوگل سے مختلف سائٹس سے حاصل کیا ہوا تھا آپکی ذاتی تحقیق مجھے کہیں بھی نظر نہیں آئی اس پر پیشگی معذرت!

آپ کی تمام باتوں میں بہت سے تضادات ہیں ۔ اور آپ ہی کے انداز گفتگو میں ، میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ نے شائد فلکیات، فزکس بھی پڑھی ہے کہ نہیں۔
جب آپ عقل سے یہ مشاہدہ کر رہے تھے کہ کوئی بھی چیز گرائیں تو وہ نیچے کیوں آتی ہے۔ تو اسی وقت ہیلئم کے غبارے کا بھی مشاہدہ کر لیتے جو ہوا میں اوپر جاتا ہے ۔ نیچے نہیں۔
بڑے بیلونز جنہیں گرم ہوا کے زریعے اڑایا جاتا ہے۔ وہ گریویٹی کو پھر غلط ثابت کر دیتے ہیں؟ کیا یہ مشاہدہ آپ کی نظر نہیں کبھی گزرا؟

مجھے آج حیرت ہو رہی ہے کہ جس فورم سے میں مذہبی مسائل کا حل ڈھونڈتا رہا ہوں ۔ اس فورم پر علم کے حالات یہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
کسی بھی پڑھے لکھے کو دوسرے صاحب علم کے لئے ایسی باتیں لکھنا میری نظر میں درست نہیں، چپٹی یا گول پر دونوں طرف سے دلائل ہیں جس پر اپنی بات پیش کرنا درست ہے باقی قارئین پر چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کس کی بات سے متفق اور غیر متفق ہیں۔

محترم طاہر بیگ آپ نے لکھا کہ آپ نے انجینئرنگ کی ہوئی ہے لیکن غبارہ میں ہیلیم گیس پر آپ نے جو اپنا مشاہدہ پیش کیا وہ میری نظر میں نامکمل ہے اگر آپ کو اس کے اڑنے پر سائنسی علم ہوتا تو آپ ہیلیم گیس سے بھرا غبارہ کا ہوا میں اڑنا گریویٹی کو چیلج نہ کرتے، یہ گریوٹی کے اصول کے خلاف نہیں! غبارہ کے لئے صرف ہیلیم گیس ہی نہیں استعمال میں لائی جاتی بلکہ ہائیڈروجن گیس بھی غبارہ کے لئے استعمال میں لائی جاتی ہے،
  • ہیلیم گیس ہوا سے قریباً 7 گنا ہلکی ہوتی ہے اور ہائیڈروجن گیس ہیلیم گیس سے بھی ہلکی ہوتی ہے،
  • سپر مارکیٹس والے پلاسٹک بیلون/ غباروں کے لئے ہیلیم گیس کا استعمال کرتے ہیں اور گلیوں میں رہڑھی بان ربڑ بیلون کے لئے ہائیڈرون گیس کا استمال کرتے ہیں۔
  • ہیلیم گیس آگ نہیں پکڑتی جبکہ ہائیڈروجن گیس آگ پکڑتی ہے۔
  • یہ دونوں گیسیں ہوا سے ہلکی ہونے کی وجہ سے بیلون/ غبارہ کو ہوا میں لے کر اڑتی ہیں جو گریوٹی کے اصول کے خلاف نہیں۔
  • اس کے علاوہ ہر وہ چیز جو ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوا میں اڑتی ہے وہ گریوٹی کے اصول کے خلاف نہیں۔

والسلام
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
طاہر بیگ صاحب سے گفتگو کے بعد میرا واسطہ ایک اینٹی گریوٹی اور فلیٹ ارتھ کے نظریا ت رکھنے والے فیس بک گروپ سے پڑا۔ میں نے ایک دو سوالات بھی کیے جن کا وہ جواب نہیں دے سکے۔
مکمل مطالعہ کر کے یہ نتیجہ نکلا کہ ان کے پاس اپنے نظریات کے اثبات میں تو دو چار ایسے دلائل کے علاوہ کچھ موجود نہیں ہے جو پہلے ہی ٹوٹ چکے ہیں۔ البتہ ان کی دلیل کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے: "ثابت کرو کہ ایسا نہیں ہے"۔ مثلاً اگر میں کہوں کہ سورج کے زمین کے اوپر مچھر والی کوائل کے انداز میں گھومنے پر کیا دلیل ہے اور کون سی ایسی قوت ہے جو اسے اس انداز میں گھما رہی ہے تو جواب یہ ہوگا: "سورج اسی طرح گھومتا ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے تو ثابت کریں"۔
ان ہی دنوں میں قوانین رسد و طلب پر ماہرین معاشیات کی تنقیدیں بھی پڑھ رہا تھا جو کچھ اسی قسم کی تھیں تو اندازہ یہ ہوا کہ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو بہت سی عام فہم باتوں کو بھی جھٹلا سکتے ہیں یا کسی ایک نقطے کو سمجھے بغیر تفصیلات و تاویلات کا انبار لگا سکتے ہیں۔ تقریباً ہر نظریے کے خلاف ایسا کوئی نہ کوئی نظریہ موجود ہے جس پر کوئی دلیل نہیں ہے لیکن اس کے ماننے والے پائے جاتے ہیں۔
ڈارون کا نظریہ ارتقاء، نظریہ بگ بینگ اور کرنسی کی بارٹر سسٹم سے ابتدا کے نظریات پر بھی ایک دنیا یقین رکھتی ہے حالانکہ دلائل صرف چند مفروضے ہیں۔ تو جب ایسے چل ہی رہا ہے دنیا میں تو پھر ایسے ہی سہی۔ آخر علم الکلام کے ماہرین نے بھی تو کچھ ماہر فلسفیوں کو ایسی ہی جگہوں پر سوفسطائی قرار دیا ہے۔
 
Top