اگر رفع الیدین سکون کے منافی ھے تو قیام سے رکوع میں جانا، رکوع سے سر اٹھانا، قومہ سے سجدہ میں جانا، سجدہ سے سراٹھانا، اور جلسہ سے دوسرے سجدہ میں جانا، یہ سب حرکات ہیں جو نماز میں سکون کے خلاف ہیں۔ تو «اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ» کا تقاضا ہے کہ یہ مذکورہ بالا حرکات بھی ممنوع یا منسوخ ہوں کیونکہ قاعدہ ہے: «العبرۃ بعموم اللفظ لا بخصوص السبب» یعنی الفاظ کے عموم کا اعتبار ہوگا، سبب کے خصوص کا نہیں۔تو جس طرح نماز کے اندر یہ سب حرکات دوسرے دلائل کی بنا پر درست ہیں، اسی طرح رکوع والا رفع الیدین بھی دوسرے دلائل کی وجہ سے درست ، نبی کریمﷺ کی سنت اور قابل اجر وثواب ہے۔