عمر اثری
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 29، 2015
- پیغامات
- 4,404
- ری ایکشن اسکور
- 1,137
- پوائنٹ
- 412
آپ کی یہ تمام باتیں غیر متعلق ھیں اسکا جواب دینے کا فائدہ بھی نہیں ھے.خوئے بد را بہانہ ہا بسیار
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانِ عالی شان سے منکر ہونے کے لئے کتنے چکر کاٹے جارہے ہیں الاماں الحفیظ۔ میں تمام اہلحدیث کہلانے والے احباب سے ملتجی ہوں کہ اس کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ دین میں کسی بات کو انا کا مسئلہ بنا لینے سے راہِ حق سے بھٹکنے کے قوی امکانات پیدا ہوجاتے ہیں۔
نماز میں رکوع و سجود کا حکم اللہ تعالیٰ کا دیا ہؤا ہے۔ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح سکون کے منافی کہہ سکتے تھے۔ نماز میں جو حرکت سکون کے منافی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی سے منع کیا اور وہ رفع الیدین ہی تھی جس کے تعین کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔
اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطیع و فرمانبردار بنائے اور خواہشاتِ نفس سے بچائے۔
آپ مدلل جواب دینے کے بجاۓ اہل حدیث پر حملہ شروع کر دیتے ھیں اس سے ایسا محسوس ھوتا ھیکہ آپ کو صرف اور صرف اہل حدیث سے بغض ھے