• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
8۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟ گھریلو ماحول کیسا ہے ؟
الحمدللہ ۲۰۰۷ء میں شادی ہو چکی
تین بچے ہیں:
بڑی بیٹی بروع السکینہ(آٹھ سال)
اس سے چھوٹا عمرو حسن(ساڑھے چھے سال)
اور سب سے چھوٹا سہل حسن (تین سال)
کوشش ہے حافظ اور عالم بنیں
الحمدللہ بٹیا نے حفظ شروع کر دیا ہے ؛پانچ پارے مکمل ہو چکے ہیں؛احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے
گھریلو ماحول الحمدللہ دینی ہے اور زیادہ تر پر سکون ہی رہتا ہے؛کبھی کبھار تلخیاں بھی در آتی ہیں جو بہ ہر حال زندگی کا حصہ ہیں
 
Last edited:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
9۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
مزاج میں ابتداءً جذباتیت کا عنصر غالب تھا؛کوشش کرتا ہوں اس سے چھٹکارا پاؤں؛بہ ظاہر کچھ کام یابی بھی ہوئی ہے
اصلاً تنہائی پسند ہوں الا یہ کہ قریبی دوست ہوں جو ایک دو ہی ہیں تاہم مردم بے زار بھی نہیں ؛مجلس میں موجود ہوں تو شریک محفل رہتا ہوں
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
10۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان ركھتے ہیں ؟
صحیح طور سے تو ۲۰۰۶ء میں انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا
اس پر دینی کام کا رجحان بھی رکھتا ہوں اور تھوڑا بہت کوشش کرتا رہتا ہوں
پچھلے ایک آدھ برس سے فیس بک پر کچھ زیادہ وقت دیتا ہوں اور دینی پہلو سے کچھ بات کرتا رہتا ہوں اپنی سمجھ اور شعور کے مطابق؛خدا حق بات کہنے کی توفیق دے اور غلطیوں کی اصلاح فرمائے؛آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ایک ہی فورم پر یا مختلف فورمز پر ایک ہی فرد کا ایک سے زیادہ آئی ڈیز بناکر شرکت کرنے کو کس نظرسے دیکھتے ہیں ؟
بہ ظاہر کوئی شرعی مسئلہ تو نہیں الا یہ کہ آپ کےمقاصد مذموم ہوں یا غلط باتیں کی جائیں تو یہ ناجائز ہے
بعض اوقات کچھ مصالح بھی ہو سکتے ہیں تو معاملے میں وسعت ہے ان شاءاللہ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
کئی ایک ہیں :
جس کام پر والدہ مسرور ہوں اور دعا دیں
کوئی اچھا مضمون یا تحریر لکھ کر
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت میں محبوب ترین مشغلہ کتاب بینی
پریشانی کے عالم میں بھی تنہائی کا طالب ہوتا ہوں یا قریبی دوستوں سے بات کر کے من کا بوجھ ہلکا کرتا ہوں
روزمرہ کے مشاغل میں مصروفیات روز گار اور امور خانگی اور جو وقت بچ جائے مطالعہ و تحریر
آج کل فیس بک پر کافی وقت کٹتا ہے اور شام میں ایک محفل دوستاں میں کچھ لمحات لازماً گزرتے ہیں جہاں علمی ،ادبی ، فکری اور سیاسی مسائل زیر بحث آتے ہیں؛گپ شپ ہوتی ہے
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
3ا۔ٓپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
مقصد زندگی :دین و مذہب کے غلبے اور اشاعت و ترویج کی جدوجہد بہ اسلوب نبوی و سلف صالحین
دنیوی خواہشیں تو کافی ہیں گو،حسرتیں نہیں ہیں
خواب البتہ یہ ہے کہ ایک عظیم الشان ادارہ بنا پاؤں تحقیق و تصنیف کا
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
14- تحرير و تقرير کے میدان میں قدم کب رکھا ؟ کون کون سے علمی و ادبی مجلات سے منسلک رہے یا ہیں ؟
ویسے تو زمانہ طالب علمی ہی سے تقریری مقابلوں میں حصہ لیتا تھا اور ۲۰۰۰ء سے خطبہ جمعہ کی ذمہ داری بھی نبھاتا رہا ہوں
اسی طرح ایک آدھ مضمون بھی ہفت روزہ اہل حدیث میں طبع ہوا تھا(غالباً ۲۰۰۲ء یا ۰۳ء میں)
لیکن باقاعدہ طور سے فراغت کے بعد ۲۰۰۶ء میں لکھنا شروع کیا اورمتعدد مضامین لکھے جو ماہ نامہ میثاق، سہ ماہی حکمت قرآن،ماہ نامہ الاحیاء،اور مجلہ رشد میں طبع ہوئے۔
میں مجلہ الاحیاء کی مجلس ادارت میں شامل ہوں
سہ ماہی حکمت قرآن میں بھی ادارتی ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملا
رشد کی خدت بھی سپرد رہی
پھر ۲۰۱۳ء میں سہ ماہی نظریات کا اجرا کیا جس کے اب تک چار شمارے شایع ہو سکے ہیں؛فی الحال تعطل ہے ؛ان شاءاللہ جلد ہی اس کی ایک خاص اشاعت منظر عام پر آنے والی ہے؛خاص دعا کی ضرورت ہے آپ لوگوں کی؛رب کریم آسانی فرمائے؛آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
15۔ تصنیف و تالیف یا ترجمہ کے حوالے سے آپ نے کیا خدمات سرانجام دی ہیں ؟
اب تک کوئی مستقل تصنیف نہین ہے؛البتہ متعدد مضامین لکھے ہیں
چار رسالوں کا عربی سے ترمہ کیا ہے
جن میں فہم توحید اور عقیدہ طائفہ منصورہ چھپ گئی ہیں
’’ توحید سب سے پہلے ‘‘کے عنوان سے شیخ ناصر العمر کی کتاب التوحید اولاً کا ترجمہ منتظر اشاعت ہے؛ایک اور بھی متن ہے عقیدے کا جو ترجمہ کیا ہے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
16۔ بطور مقرر کسی کو اپنے لیے نمونہ سمجھتے ہیں ؟ كن مقررين و خطباء کی کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ؟ اپنی خطیبانہ کاوشوں سے ذرا آگاہ فرمائیں ۔
خطابت میں نمونہ تو ایک ہی لگے ہیں؛ شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر قدس اللہ روحہ
ان کے علااوہ کوئی جچا ہی نہیں
پہلے پہل انھیں کاپی کرنے کی کوشش کی لیکن اسے نبھانا نا ممکن ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلوب خطابت کو بھی اپنایا
اب ملا جلا سا اسلوب ہے
خطیبانہ کاوشیں کچھ خاص نہیں ہیں؛البتہ ۲۰۱۰ء اور ۱۱ء میں حافظ اسماعیل الخطیب رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ان کی جگہ خطابت جمعہ کا موقع ملا جسے الحمدللہ قبولیت نصیب ہوئی
اس کے علاوہ مختلف دعوتی پروگرامز میں گفت گو کرتا رہتا ہوں؛کوشش ہوتی ہے روایتی موضوعات سے ہٹ کر عقیدہ اور تہذیب مغرب کے حوالے سےآگہی دوں؛اللہ پاک قبول فرمائے؛آمین
 
Top