اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
بھائی اشماریہ صاحب !
اس طرح کے اقوال کے سلسلے میں آپ نے دو موقف اپنائے ہیں :
1۔ ان اقوال کے قائلین کے شاذ ( غیر صحیح ) اقوال ہیں جن کا دیگر حنفی علماء نے رد کیاہے ۔
2۔ اس طرح کے اقوال کرنےمیں کسی قسم کی گستاخی نہیں ۔ اگر ہوتی تو علماء بیان فرمادیتے ۔
میرے خیال سےپہلی توجیہ ہی درست ہے ۔
بات یہ ہے کہ تقلید کے جواز کے قائلین کے نزدیک بھی تقلید کوئی مطلوب شرعی نہیں ہے بلکہ یہ بطور ضرورت کرنا پڑتی ہے ۔
دیکھیں تقلید کی بنیادی ساری مباحث ان لوگوں کے ار گرد گھومتی ہیں جو بذات خود قرآن وسنت کو سمجھنے کی اہلیت یا استطاعت نہیں رکھتے ۔ یہی وجہ ہے کہ مقلدین حضرات اپنے آئمہ مثلا ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو مجتہد بلکہ صراحتا غیر مقلد بھی قرار دیتے ہیں ۔ یہ ساری کوشش کیوں کہ ان کے نزدیک بھی تقلید ایک ’’ نقص ‘‘ اور ’’ خامی ‘‘ ہے ۔ جس کو وہ امام صاحب کے لیے برداشت نہیں کرسکتے ۔
احناف امام اعظمؒ کو مقلد جو تسلیم نہیں کرتے وہ اس لیے کہ وہ خود مجتہد تھے اور یہ بات ثابت ہے۔ اور یہ بھی درست ہے کہ مجتہد کسی کی تقلید نہیں کرتا۔ لیکن بالفرض ابو حنیفہؒ مجتہد نہ ہوتے تو وہ بھی تقلید کرتے۔ اس سے ان کی شان میں کمی تو نہیں آتی۔ امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ اس پائے کے علماء ہیں کہ بہت سے علماء نے انہیں مجتہد مطلق قرار دیا ہے لیکن ہم لوگ انہیں اکثر اصول میں امام اعظمؒ کا پیروکار مانتے ہیں لیکن اس سے ان کی شان میں کمی نہیں ہوتی اور نہ ہی ہمارے ذہنوں میں ان کے بارے میں کچھ ایسا خیال آتا ہے۔ بلکہ اکثر مقامات پر ان کے اقوال پر فتوی دیا جاتا ہے۔ حتی کہ قضا میں تو اکثر ہی فتوی ابو یوسفؒ کے قول پر ہوتا ہے۔ اگر اس سے نقص شان ہوتا تو یہ کیسے ممکن تھا۔ لہذا یہ بات درست نہیں۔
دوسری بات کسی نبی کا مجتہد ہونا اور مقلد نہ ہونا منصوص نہیں۔ یہ تو عقلی بات ہے کہ نبی کا فہم سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اور ممکن ہے یہ عقلی بات کسی کے نزدیک مسلم نہ ہو۔ ہر کسی کے سوچنے کا الگ انداز ہے۔ عمر رض کا مشورہ بدر کے قیدیوں کو قتل کرنے کا تھا اور نبی ﷺ کا فدیہ لینے کا۔ اور قرآن نے تائید عمر کی بات کی کی۔ میری مراد اس سے نقص شان نہیں نبی ﷺ کی نہ میں ایسا سوچ سکتا ہوں لیکن یہ بتا رہا ہوں کہ مختلف معاملات میں سمجھی جانے والی بات میں فرق ہوتا ہے۔ کبھی ایک درست سمجھتا ہے اور کبھی دوسرا۔ مدینہ میں صحابہ کرام رض کو نبی ﷺ نے کھجور کی نسل بڑھانے کے عمل سے منع کیا تھا۔ اس کا نتیجہ درست نہیں نکلا۔ تو ان واقعات سے یہ پتا چلتا ہے کہ نبی کا فہم ہر معاملے میں سب سے اعلی ہونا لازم نہیں۔ یہ میں اس نکتہ نظر سے کہہ رہا ہوں کہ یہ عقلی بات کسی کے نزدیک مسلم نہ ہو تو وہ بآسانی یہ دلائل دے سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہم تاویل کریں گے۔ لیکن ہم اس بات کو درست سمجھتے ہیں کہ نبی کا فہم سب سے اعلی ہوتا ہے لہذا وہ مجتہد ہوں گے نہ کہ مقلد۔ اس لیے نہیں کہ مقلد ہونے سے نقص شان لازم آئے گی بلکہ اس لیےکہ اس اعلی فہم کا مالک مجتہد ہی ہونا چاہیے، مقلد کیسے ہو سکتا ہے۔
اس سب بات کو ایک جانب رکھیے اور موجودہ بحث میں آئیے۔
علامہ حصکفی اور قہستانی نے یہ کہا ہے:۔
وَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ الْحُكْمَ لِأَصْحَابِهِ وَأَتْبَاعِهِ مِنْ زَمَنِهِ إلَى هَذِهِ الْأَيَّامِ، إلَى أَنْ يَحْكُمَ بِمَذْهَبِهِ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ
یہاں حکم دینے اور فیصلہ کرنے کا ذکر ہے خود تقلید کرنے کا نہیں۔ اور کسی کے نزدیک بھی غالبا قاضی کے لیے اپنے مقلد امام کے مطابق فیصلہ کرنے کی شرط نہیں ہے جب وہ اجتہاد کی صلاحیت رکھتا ہو بلکہ اپنے اجتہاد پر عمل کرنا لازم ہے الا یہ کہ وہ فیصلہ دلائل قطعیہ کے خلاف ہو۔
اب یہاں دلیل کی جانب آئیے:۔
وكأنه أخذه مما ذكره أهل الكشف أن مذهبه آخر المذاهب انقطاعا فقد قال الإمام الشعراني في الميزان ما نصه: قد تقدم أن الله تعالى لما من علي بالاطلاع على عين الشريعة رأيت المذاهب كلها متصلة بها، ورأيت مذاهب الأئمة الأربعة تجري جداولها كلها، ورأيت جميع المذاهب التي اندرست قد استحالت حجارة، ورأيت أطول الأئمة جدولا الإمام أبا حنيفة ويليه الإمام مالك، ويليه الإمام الشافعي، ويليه الإمام أحمد، وأقصرهم جدولا الإمام داود، وقد انقرض في القرن الخامس، فأولت ذلك بطول زمن العمل بمذاهبهم وقصره فكما كان مذهب الإمام أبي حنيفة أول المذاهب المدونة فكذلك يكون آخرها انقراضا
اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ جب امام کا مذہب آخری رہے گا تو قرب قیامت میں عیسیؑ کے آنے کے وقت یہی مذہب کثرت کے ساتھ ہوگا۔ چنانچہ واضح بات ہے کہ عیسیؑ کا اجتہاد یہی ہوگا کہ اسی مذہب کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ لوگوں کے لیے عمل میں آسان ہو اگرچہ چاروں مذاہب حق ہوں گے۔ یہ فیصلے ان مسائل میں ہوتے ہیں جن میں نص نہ ہو۔ ائمہ نے اپنے اپنے اجتہاد کے مطابق فیصلے کیے ہوئے ہیں۔ امت کی کثرت کی وجہ سے سے امام اعظمؒ کے مسلک پر عمل کرنا آسان ہوگا۔
تو یہاں ان کے ذاتی اعمال میں تقلید کا تو ذکر ہی نہیں ہے بلکہ فیصلوں کا ذکر ہے۔ اس سے ان کا مقلد ہونا لازم نہیں آتا۔
پھر اس سب بات کے ساتھ یہی بات پھر آتی ہے کہ اسے کسی زمانے میں بھی کسی نے گستاخی قرار نہیں دیا۔ گستاخی تو ایسا لفظ ہے کہ اس پر بھی کہا جا سکتا ہے کہ میں نے آپ کو یہ جواب کیوں لکھا جب کہ آپ مجھ سے بڑے ہیں۔ لیکن حقیقت میں گستاخی کیا ہوگی اس کو دیکھنا ایک باریک کام ہے۔
(کچھ ایسا ہی مسئلہ ہمارے قانون توہین رسالت کے ساتھ ہے جو ہے تو بالکل صحیح لیکن اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ گستاخی ہے کیا۔ اور اسی چیز کا الٹ فائدہ آزادئ رائے کے نام پر بھی اٹھایا جاتا ہے۔)