ان ساری باتوں کے دلائل دکھانا قادری رانا کے زمے ہے۔کہ قرآن و حدیث سے ثابت کریں۔کہ کسی صحابی نے نبیﷺ کے بعد
نبیﷺ کا وسیلہ لیا ہو۔کسی تابعی نے یا تبع تابعین میں سے ہی دکھا دیں۔میں نے صحیح بخاری کی حدیث پیش کی دبارہ پیش کرتا ہوں۔
ہم سے حسن بن محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن عبداللہ بن مثنی انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے باپ عبداللہ بن مثنی نے بیان کیا، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس رضی اللہ عنہ نے، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ جب کبھی عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قحط پڑتا تو عمر رضی اللہ عنہ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے اور فرماتے کہ اے اللہ! پہلے ہم تیرے پاس اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لایا کرتے تھے۔ تو، تو پانی برساتا تھا۔ اب ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کو وسیلہ بناتے ہیں تو، تو ہم پر پانی برسا۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ چنانچہ بارش خوب ہی برسی۔
کیا یہ حدیث آپ کو دکھائی نہیں دیتی۔