آپ کا پہلا جھوٹ تو یہی ہے کہ میں نے متکبرانہ انداز میں بات کی
مفتی صاحب میں نے جھوٹ بولا یا آپ بات کو گول مگول کے ساتھ ٹال مٹول بھی کررہے ہیں۔میں نے ایز اے چیلنج اور متکبرانہ الفاظ آپ کی اس پوسٹ کو پڑھ کر لکھے تھے۔
ارسلان بھائی
اب آپ دور ہوجائیں
میں ان کو بتا تا ہوں روٹیاں کہاں سے کھائی جاتی ہیں
دور ہوجائیں ..... میں ان کو بتاتا ہوں ..... یہ الفاظ بول بول کر بتا رہے ہیں کہ ہمیں صفحہ فورم پر کس انداز سے پھینکا گیا ہے۔ اگر آپ کہتے ہیں کہ ثبوت کے باوجود بھی گڈمسلم نے جھوٹ بولا ہے۔ تو ٹھیک ہے مان لیتا ہوں، کیونکہ آپ مجھ سے بلکہ شاید میرے باپ سے بھی بڑے ہونگے۔ مان اس لیے نہیں رہا کہ آپ کی بات درست ہے بلکہ مان اس لیے رہا ہوں کہ آپ بول کر بھی انکاری ہے اور ایسے آدمی کا کوئی علاج نہیں ہوتا۔
جہاں سے میں مرالست کی ہے اور خضر حیات صاحب کی مراسلت تک میں نے کوئی بھی بات متنفرانہ متکبرانہ یا دھونس دھمکی والے انداز میں نہیں کی۔
خضر حیات بھائی کی پوسٹ تک آپ نے کتنی پوسٹیں کی ہیں؟ ذرا تھریڈ سے دیکھ کر ہمیں بتا سکتے ہیں ؟ جناب آپ کی صرف ایک ہی پوسٹ ہے
۔پوسٹ نمبر3۔۔۔اس پوسٹ میں آپ نے نصائح مصائح پیش کرکے بات کو گول مگول اور ٹال مٹول کرنے کی کوشش کی تاکہ پیش کردہ قول یہاں ہی دب جائے۔۔ بات کو دبانے کی خاطر آپ کیسے متنفرانہ اور متکبرانہ کے ساتھ دھونس ودھمکی والی بات کرسکتے تھے؟ کیونکہ اگر آپ کرتے تو پھر آپ کو ٹھنڈا کرنے والا جواب بھی فراہم کیا جاتا۔ اس لیے آپ اپنے اس فرمان میں سچ کہہ رہے ہیں آپ نے خضر حیات بھائی کی پوسٹ تک کوئی متنفرانہ ومتکبرانہ کے ساتھ دھونس ودھمکی والی کوئی بات نہیں کی تھی۔
ارسلان بھائی اور حرب بن شدادبھائی سے میری یاری دوستی ہے اور اسی انداز میں بات کرتا ہوں میری آج تک ان سے کوئی نوک جھونک نہیں ہوئی میری تمام مراسلت دیکھ لیں بات زیادہ آگے بڑھتی ہے تو خاموشی اختیار میں کرلیتا ہوں یا یہ حضرات کر لیتے ہیں یہاں بھی ایک حد تک میری مراسلت ہوئی اور جزاک اللہ کہہ کر ختم ہوگئی نہ کوئی جیتا نہ کوئی ہارا
1۔ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ یہ یاری ماری والے الفاظ نہ لکھا کریں۔ کیونکہ ایک دینی فورم پہ اس قبیل کے الفاظ اور وہ بھی ایک مفتی صاحب کی قلم سے کچھ درست نہیں لگتے۔ امید ہے برا نہیں منائیں گے۔ ان شاءاللہ
2۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ
’’ کوا سفید ہی ہے ‘‘ اور ماننا تو بالکل ہے ہی نہیں۔
3۔ نہ کوئی جیتا نہ کوئی ہارا۔۔ واہ بہت خوب۔۔ جن کو ٹریننگ ہی اسی بات کی دی جاتی ہو کہ ماننا تو ہے ہی نہیں۔ تو پھر ان سے حق واضح ہونے کے بعد بھی ہارنے (یعنی ماننے) کی توقع کرنا ہی بےوقوفی ہے۔ بس اللہ ہی سے ہدایت کا سوال ہے۔
بات خراب کی خضر بھائی نے اور آپ نے (آج تک میں خضر بھائی کو معتدل مزاج سمجھتا تھا کم از کم اپنے بارے میں)
یہ راستہ میرے لیے اور خضر بھائی کےلیے آپ نے ہی ہموار کیا تھا۔ اس لیے اب طعنہ بھی ہمیں دے رہے ہیں۔ واہ مفتی صاحب واہ
اور آپ کا مزاج تو شروع سے ہی جارحانہ رہتا ہے اس لیے جہاں بھی آپ نے مجھ سے مراسلت کی میں نے خاموشی اختیار کرلی
اس جارحانہ مزاج کا سبب بھی تم لوگ ہو۔ اس کا شکوہ ہم سے نہ کیاجائے۔ اور خاموشی کیوں اختیار کی جاتی ہے۔ وہ بھی ہمیں اچھی طرح معلوم ہے۔ جناب
میں زیادہ بات کرنا پسند ہی نہیں کرتا:
کم از کم مجھے اس بات کا پہلے ہی علم تھا۔ کہ آپ بہت ہی زیادہ کم بولنے والے انسان ہیں۔
اب رہی یہ بات:
گفتگو کا آغاز کرنے سے قبل مناسب سمجھتا ہوں کہ اس تھریڈ پر بھی ایک نظر کرلی جائے۔ کہ تھریڈ کس عنوان پر ہے اور باتیں کیا کیا ہورہی ہیں۔
یہ ملاحظہ فرمائیں:
السلام علیکم
محترم میں آپ گرافکس کے مطابق بات کر رہاتھا
اب رہی دوسری بات آپ صرف امام ابوحنیفہؒ کی ہی تخصیص کیوں کررہے ہیں ایک مطلق بات کہئے تو پھر جواب بنتا ہے
ارسلان بھائی نے جو گرافک لگائی میں اسی کے مطابق بات کررہا تھا بات کا رخ ارسلان بھائی نے بدلا میں نے نہیں اور وہ بار بار مجھے یاد دہانی بھی کراتے رہے اب بتائیں غلطی پر کون میں یا آپ؟
1۔ بہت خوب آپ گرافکس کے مطابق بات کررہے تھے ؟ اگر میں کہوں کہ یہ آپ کا سفید جھوٹ ہے تو شاید آپ کو برا لگے۔ آپ شاید جانتے ہی ہونگے کہ گرافکس میں کیا لکھا ہوا ہے۔گرافکس میں یہ لکھا ہے
حنفی ذریت کےلیے لمحہ فکریہ
ابوحنیفہ کا یہ قول جسے ہم بیان کرنے جارہے ہیں۔بالکل صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے۔ اورہمارا ساری حنفی ذریت کو چیلنج ہے کہ اس قول کی سند پر جرح کا ایک حرف بھی قیامت تک ثابت کردکھائیں۔ملاحظہ ہو
" سمعت محمود بن غيلان قال سمعت المقري يقول سمعت ابا حنيفة: عامة ما أحدثكم خطاء " (علل الترمذی الکبیر ص388)
امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمود بن غیلان کو سنا وہ کہہ رہے تھےکہ میں نے ابو عبدالرحمٰن عبداللہ بن یزید المقری کو سنا انہوں نے فرمایا کہ میں نے ابوحنیفہ کو یہ کہتے سنا ’اکثر وہ باتیں جو میں تمہیں بیان کرتا ہوں غلط ہوتی ہیں ‘
جناب آپ یہاں دعویٰ کررہے ہیں کہ میں گرافکس کے مطابق بات کررہا تھا۔ اور گرافکس پر یہ لکھا ہوا ہے جس کو یہاں لکھ دیا گیا ہے۔ آپ کی اس پوسٹ جس میں آپ نے لکھا کہ میں گرافکس کے مطابق بات کررہا ہوں اس تھریڈ کی پوسٹ
نمبر34 ہے۔1 سے لیکر 34 سمیت آپ نے جتنی بھی پوسٹ کی ہیں۔ ان میں سے دیکھ کر ہمیں بتائیں کہ آپ نے گرافکس کے مطابق کس پوسٹ میں بات کی۔ چلیں شاباش۔۔ورنہ ہم پھر کہہ دیں گے کہ آپ نے سفید اور بلیک دونوں کو ملا کر ہی جھوٹ بولا ہے۔۔۔۔ (جھوٹ جھوٹ کی گردان آپ کی طرف سے شروع ہوئی تھی اس لیے ہم اس کو یاد کررہے ہیں، آپ برا مت منانا)
2۔ آپ نے کہا کہ بات کا رخ ارسلان بھائی نے بدلا۔۔ تو جناب پہلے مجھے یہ تو بتائیں کہ آپ نے موضوع پر بات کی ہی کب تھی کہ اب رخ بدلنے کی دہائیاں دی جارہی ہیں؟ ۔ جب موضوع پر آپ نے بات کی ہی نہیں تو پھر فریق پر رخ بدلنے کاالزام کیا ثابت کرتا ہے؟
3۔ ظاہراً سب کو یہی نظر آرہا ہے کہ آپ غلطی پر ہیں۔ لیکن آپ نہیں مانتے تو پھر ہم بھی نہیں کہتے کہ آپ غلطی پر ہیں۔