پہلے تو میں فورم کے ذمہ داران کو مخاطب کرتا ہوں کہ میں نےکچھ سوچ سمجھ کر جو میں میرے اور فورم کے حق میں بہتر ہوسکتا تھا بات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے یہ نہ سوچ کر کہ غلطی کس کی ہے ۔میں نے خود کو ہی چھوٹا تسلیم کرلیا اس کے باوجود گڈ مسلم صاحب ایک طرح سے فیصلہ صادر فرمادیا جو کہ یہ ہے
نہیں محترم میں کوئی فیصلہ صادر نہیں کررہا اور نہ میرا حق ہے اور نہ فیصلہ صادر کرنے کی کسی پر اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری لگائی ہے۔آپ میرے بھائی ہیں۔۔۔بس میری مجبوری یہ ہے کہ حق بات پہنچا دینا ہی ہمارا فرض ہے۔ باقی کوئی مانے یا نہ مانے ۔ اس کا ہم سے نہیں پوچھا جائے گا۔ اس لیے آپ میری باتوں کو فیصلہ سے تعبیر مت کریں۔
جناب شیخ الاسلام مولانا کنعان صاحب نے
یہاں پر آرڈر آرڈر کی تعبیر کرکے مجھے بےوقوف کہا اور ساتھ احتیاط برتنے کی بھی پوزیشن واضح کی اور آپ یہاں پر یہ فرما رہے ہیں کہ میں نے آپ پر فیصلہ صادر کیا ہے۔؟۔۔ آپ دونوں کا آپسی کیا تعلق ہے۔ اور ایک جیسے ہی الفاظ۔۔۔کم از کم میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔
جب میں کنارہ کشی کر چکا تو موصوف کے بقول میرے الزامات غلط ہوئے۔ اس کے بعد کیوں مجھے بار طیش دلا رہے ہیں اور میری ذات اور میرے علم پر سیدھا حملہ کرر ہے ہیں۔ ان کو بار با ر کیوں غصہ آ رہا ہے اور کس بات پر۔
جناب محترم اور عزت مآب نہ تو مجھے غصہ آرہا ہے اور نہ میں آپ کی ذات وآپ کے علم پر حملہ کرر رہا ہوں۔ کیونکہ آپ نے لکھا تھا کہ
’’ جو مزاج عالیہ میں سمجھیے‘‘ اور ہم نے جو سمجھا وہی بیان کردیا۔کڑاہٹ اور سخت جملے صرف اس لیے استعمال کیے گئے کیونکہ آپ جیسے اہل علم لوگوں سے بےثبوتیں باتیں جب دیکھنے کوملتی ہیں تو پھر افسوس ہوتا ہے۔۔ لیکن شاید آپ اس طرح کی باتوں کو بہت ہلکا سمجھتے ہیں اور بے تحقیقی وبےسمجھی باتیں جہاں دل چائے کرتے چلے جاتے ہیں۔ اور پھر فرماتے بھی ہیں کہ ہمارا اس مسئلے میں شرح صدر ہے۔
سنئے محترم گڈ مسلم صاحب عزت نفس اور علمی وقار کی حفاظت کرنا میرا فریضہ ہے اس پر صبر کرنا جائز نہیں ۔ کوشش کرتا ہوں آپ جیسی زبان استعمال نہ کروں ہر آدمی کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے
میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ آپ جیسے اہل علم لوگوں کی قدر کروں لیکن جب اہل علم ہی الزامات لگانا شروع کردیں تو پھر ............؟؟؟۔۔یہاں ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے
آپ کو ان باتوں کو واضح کرنا چاہئے کہ آپ کا یہ فرمان
(۱)
جہاں آپ نے ایک مدرسہ کے حوالے سے بات کرکے من گھڑت کہانی پیش کرکے قارئین سے داد تحسین لے چکے ہیں۔ اور استہزاء شعائر اسلام کا خوب فریضہ انجاد دیا ہے۔
جب سے آپ اس فورم پر آئے تب سے اب تک آپ کی پوسٹ وغیرہ کا مطالعہ کرتا آرہا ہوں، اور یہ بھی دیکھتا آیا ہوں کہ آپ لم تقولون مالاتفعلون کے کس حد تک مصداق ہیں۔اور یہ بھی دیکھتا آیا ہوں کہ جب آپ سے کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو اپنی پریشانیوں کا رونا دھونا شروع کردیتے ہیں۔ خیر ہم جو عرض کرنا چاہتے ہیں
تو محترم میں نے کون سے مدرسہ کےبارے میں من گھڑنت کہانی پیش کی اور کہاں داد تحسین حاصل کی اور اگر کی بھی تو داد دینا یہ میرا عمل نہیں یہ تو قارئین کا عمل ہے جو میرے بس کی بات نہیں ۔
سعودیہ والوں کو انڈیا کے ایک مدرسے میں لانے کی۔ اور پھر الحمدللہ اور اونچی آواز سے آمین کہلوانے کی۔۔ اور پھر شور شرابا کی وبا قائم کرنے کی۔۔۔۔ مزید لنک بھی دوں اب مولانا کنعان صاحب کی طرح یا خود یاد آجائے گا۔؟
اس سے یہ بات بھی ثابت ہورہی ہے کہ آپ میرے ساتھ ساتھ قارئین پر بھی غصہ اتار رہے ہیں ،اور یہ بھی ثابت ہورہا ہے قارئین کا مجھے داد تحسین دینا ہی آپ کے لیےاصل ناگواری کا سبب ہے اور آپ مستقل اس تلاش میں رہے ہیں کہ کب موقع ملے اور اپنے دبے ہوئے جذبہ کی تسکین کریں، چنانچہ اس جوپرانا بغض اور حسد ہی کہا جا سکتا ہے جس کو آپنے اگل دیا چلئے اور ایک طرح سے یہ دونوں کے حق میں اچھا ہی ہوا آپ کا بوجھ بھی ہلکا ہوگیا نہیں تو معلوم نہیں اس بات کو دبائے رکھنے سے آپ پر اور مجھ پر کیا اثر ہوتا ۔
نہ میں آپ پہ غصے کررہا ہوں، نہ قارئین پہ اور نہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ قارئین کیوں آپ کو داد تحسین دے رہے ہیں۔ اور نہ میں کسی چھپے غصہ کو لے کر موقع کی تلاش میں تھا اور نہ ہوں اور نہ کبھی رہونگا۔ ان شاءاللہ۔ لیکن جب آپ بےثبوتا الزام لگائیں گے۔ تو پھر ضرور آپ سے ثبوت مانگوں گا۔ ان شاءاللہ
مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے مدرسہ سے متعلق کوئی کہانی سنائی ہو ۔ اور اگر سنائی بھی ہوگی تو میں نے کن اغراض کا اظہار کیا ہوگا ۔ میں نے تو آج تک اس فورم پر اپنا پورا تعارف بھی نہیں کرایا ۔ درمیان میں کچھ سرسری طور پر کچھ ذکر ضرور آیا۔ اور اگر مدرسہ کا ذکر کربھی دیا تو میں نے کسی چندے وغیرہ کا اعلان یا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی میں ان باتوں کو پسند کرتا ہوں ۔ بہر حال آپ مدرسے کا بیچ میں کیوں لائے یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے
باقی باتوں کو میں نظر انداز کرتا ہوں ( الزام اور عدم الزام و بہتان وغیرہ کی)۔آپ کا یہ فرمانا، مجبوراً برداشت کرنا پڑیگا جس کی جواب دہی عند اللہ آپ کو دینی ہے:
کہانی اس فورم پر نہیں کسی اور فورم پر ہے۔ اشارہ کردیا ہے۔ امید ہے سمجھ آجائے گا۔ ان شاءاللہ ۔۔آپ اسی کہانی کو دوبارہ پڑھ لینا اور پھر مختصر اغراض کو بھی پیش کردینا ۔۔۔ پھر ہم بتائیں گے کہ آپ نے کن اغراض کی خاطر من گھڑت کہانی پیش کی ہے۔۔۔اور میں مدرسے کے ذکر کو بیچ میں اس لیے لایا تاکہ آپ کو دکھایا جائے کہ آپ کتنے بڑے مصلح ہیں ؟
اب میں آپ کی باتوں کا جواب آپ کےہی انداز میں دوں یہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا، لیکن جناب عالی آپ کو میرے مرتبہ اور میرے علم پر کیوں دکھ ہے ، میں خود کو اعلم الناس تو نہیں کہتا اس لیے کہ’’ فوق کل ذی علم علیم‘‘اور علم کے الگ درجات ہوتے ہیں
جناب میں نہیں کہتا اور نہ میں مجبور کرتا ہوں کہ آپ میرے ہی انداز میں جواب دیں، لیکن مجھے دکھ اور پھر میرے الفاظ میں جو آپ کڑواہٹ یا حدت دیکھ رہے ہیں وہ آپ ہی کی مرہون منت ہے۔۔ نہ آپ الزام لگاتے اور نہ اس طرح کا انداز آپ کو دیکھنے کو ملتا۔۔۔ ایک جماعت کو سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا انکار کرنے والی بتانا کوئی چھوٹی بات ہے؟۔۔اگر آپ کا یہ الزام نہ ہوتا یا نہیں ہے تو پھر بتائی گئی شرط کے مطابق کوئی ایک اثر پیش کریں۔
یعنی جو دل میں آئے وہ سمجھ لیا جائے۔۔۔ اگر پوچھا جائے تو پھر جواب میں کہا جاتا ہے کہ ہمیں اس مسئلہ پر شرح صدر ہے۔۔ کیا فقہ کے جو مسائل ہوتے ہیں وہ کسی کو سمجھائے بتائے نہیں جاتے ؟
اور آپ کا یہ الزام کہ میں کسی خاص مکتبہ فکر کی تبلیغ کررہا ہوں یہ آپ کی غلط فہمی ہے
ثبوت ؟
میں بیشک حنفی ہوں اور الحمد للہ مجھے حنفی ہونے پر فخر ہے اور رہیگا اس کو کوئی بدل نہیں سکتا اب چاہے یہ کسی کی نگاہ میں غلط ہو یا صحیح ہو، کوئی احناف کو برا کہے گا تو ہمیں بھی برا لگے گا جس طرح آپ کو لگتا ہے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَىٰ مَا أَنزَلَ اللَّـهُ وَإِلَى الرَّسُولِ قَالُوا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام نازل فرمائے ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ
ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا، کیا اگر چہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں
لیکن اس کے باوجود مزاج میں اعتدال ہے میری کوئی پوسٹ بتا دیں جس میں نے کسی مسلک کے اکابر کو طعن تشنیع کی ہو ابن تیمیہ ؒ یا ابن قیمؒ یا دیگر علماء کرام میں سے یاا سلاف میں سے کسی کی بھی تحقیر یا تذلیل کی ہو اس فورم پر اور نہ کسی دوسری فورم پر اور نہ ہی اپنے بلاگ پر نفرت پھیلانا ہمارے خاندان میں نہیں ہے :
اچھی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس طریق پر عمل کرنے کی توفیق دے۔۔۔ یہاں بھی ایک نصیحت کرنا چاہتا تھا مگر غلط مفہوم لیے جانے کی غرض سے نہیں لکھ رہا۔۔
اور گڈ مسلم صاحب کیوں کہ آپ نے مجھے علم کا طعنہ دیا ہے
محترم بھائی میں نے آپ کو کوئی طعنہ نہیں دیا۔ میں نے جس قبیل سے بات کی ہے۔ آپ اس کو مدنظر رکھیں۔۔ ماشاءللہ آپ فقیہ ہونے کے ساتھ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ تو میں کیا سمجھوں؟۔۔۔ آپ ایک بات کس قبیل سے کہی گئی ہے اس کو نہیں سمجھ رہے تو......... اب آگے کچھ نہیں لکھتا۔
اور جہاں تک ’’امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا یہ فرمانا میری باتیں غلط ہوتی ہیں‘‘ یہ سراسر غلط ہے چاہے اس بات کو نقل کرنے والا کتنےہی اونچے درجہ کا آدمی ہو ۔ کیوں کہ ایک زمانہ ایسا گزرا ہے جس میں غلط باتوں کو بڑے لوگوں کی طرف منسوب کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے اس لیےمیں ان باتوں کو تسلیم نہیں کرتا اور کسی کو مجبور بھی نہیں کرتا۔
یہی تو ہمارا موضوع ہے۔ جس پر کئی بار کہا بھی کہ آپ موضوع پر بات کریں۔ اگر موضوع پر بات ہوتی تو جس طرح کے باتیں ہمارے بیچ ہوئی شاید یہ سامنے نہ آتیں۔۔ فقیہ صاحب کسی بات کے بارے آپ کا یہ کہہ دینا کہ وہ سراسر غلط ہے؟ فریق مخالف تو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا۔ اس لیے آپ بادلائل اس کا رد پیش کریں۔ یا پھر خاموشی ہی اختیار کرلیں۔۔ لیکن کم از کم ہم پر سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہونے کا دوش تو نہ دیں۔
اور بھائی اگر آپ میری طرف سے کوئی کسی طرح کی کوئی تکلیف ماضی میں یا حال میں پہنچی ہو میں اس پر میں معذرت خواہ ہوں۔
نہ مجھے آپ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے۔ اور نہ کسی یوزر کی طرف سے پہنچائی گئی تکلیف کو ذاتیات پہ لاتا ہوں۔۔۔ اس لیے معذرت کرنا ہی فضول ہے۔۔ لیکن آپ کا ہمیں سیکڑوں آثار الصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا منکر کہنا یہ ایساتیر تھا جس پر میرے مراسلات میں سختی دیکھنے کو ملی ہوگی۔۔۔ لیکن یہ سختی ذاتی عناد پر نہیں تھی۔۔ اور نہ ہی مراسلت کو ذاتیات پہ لانے کا قائل ہوں۔۔