• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفیوں کے لیے لمحہ فکریہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم جنک مراسلوں کا آپکو شوق ھے اس لئے اسے جاری رکھیں۔ میں جواب دینے سے نہیں ڈرتا مگر میں اپنے کچھ اھلحدیث دوستوں کی بہت عزت کرتا ہوں اس لئے میں نہیں چاہتا کہ میرے کسی عمل سے انہیں میری طرف سے کوئی رنج پہنچے اور یہ بات وہ جاتے ہیں جو آپکو بتانی ضروری نہیں مگر اطلاع کے لئے کہی جا رہی ھے۔ اس کا ثبوت اس فارم میں بہت سے مراسلے ہیں جہاں آپس میں اختلاف چل رہا ھے اگر ان دھاگوں میں میں بھی آپ جیسی حرکتیں شروع کر دوں تو ممبران بھی تنگ پڑ جائیں گے۔ اور ہو سکتا ھے کوئی ایسا پیغام میرے لئے بھی لکھ دے تو میرے لئے شرم کا مقام ہو گا جو آپ کے لئے نہیں۔

ایک نصیحت بھی قبول فرمائیے آپ جس سیٹ پر اپنے آپ کو متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی سیٹ نہیں جس پر مفت کے مفتی جلوہ گر ہوں۔ یہ ذمہ دارانہ سیٹ ہے۔ اس لیے اس سیٹ پر اگر اپنے آپ کو متعارف کروانا ہے تو پھر لولی اور بے بنیاد باتوں کےساتھ شوشے چھوڑنا دار افتاء کو بدنام کرنے کے مقابل ہے۔

آپ کی اس طرح کی باتیں مجھے اچھی نہیں لگیں ۔ مہربانی فر ما کر اس طرح کی باتوں سے پرہیز کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
اب آپ کا جب تک آخری مراسلہ نہیں ہو گا آپ کو شائد سکوں نہ ہو اس لئے کسی تعمیری مراسلہ تک کے لئے اجازت آپ کا راستہ صاف خوب لکھیں۔

والسلام
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
السلام علیکم

محترم جنک مراسلوں کا آپکو شوق ھے اس لئے اسے جاری رکھیں۔ میں جواب دینے سے نہیں ڈرتا مگر میں اپنے کچھ اھلحدیث دوستوں کی بہت عزت کرتا ہوں اس لئے میں نہیں چاہتا کہ میرے کسی عمل سے انہیں میری طرف سے کوئی رنج پہنچے اور یہ بات وہ جاتے ہیں جو آپکو بتانی ضروری نہیں مگر اطلاع کے لئے کہی جا رہی ھے۔ اس کا ثبوت اس فارم میں بہت سے مراسلے ہیں جہاں آپس میں اختلاف چل رہا ھے اگر ان دھاگوں میں میں بھی آپ جیسی حرکتیں شروع کر دوں تو ممبران بھی تنگ پڑ جائیں گے۔ اور ہو سکتا ھے کوئی ایسا پیغام میرے لئے بھی لکھ دے تو میرے لئے شرم کا مقام ہو گا جو آپ کے لئے نہیں۔



اب آپ کا جب تک آخری مراسلہ نہیں ہو گا آپ کو شائد سکوں نہ ہو اس لئے کسی تعمیری مراسلہ تک کے لئے اجازت آپ کا راستہ صاف خوب لکھیں۔

والسلام
جناب ہم سب بھائی ہیں ایک دوسرے کو نصیحت کرنا تضحیک نہیں ہے اس لئے اس طرح کی باتوں سے گریز کریں ۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جناب ہم سب بھائی ہیں ایک دوسرے کو نصیحت کرنا تضحیک نہیں ہے اس لئے اس طرح کی باتوں سے گریز کریں ۔
جزاکم اللہ خیرا
آپ جس سیٹ پر اپنے آپ کو متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی سیٹ نہیں جس پر مفت کے مفتی جلوہ گر ہوں۔
اب اعتراض پیش کرنے والے ہمارے بھائی خود کو مفتی مانتے ہیں؟؟؟۔۔۔
اگر مانتے ہیں تو بتائیں کے کہاں کے فارغ التحصیل ہیں۔۔۔
اور اگر نہیں ہیں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔ نیم حکیم خطرہ جاں!۔۔۔
بڑی معذرت کے ساتھ۔۔۔
اختلاف کیجئے!۔۔۔ لیکن احترام اور اخلاق کے اُس اعلٰی درجے کو بھی ملحوظ رکھیں۔۔۔
جس کی تعلیم ہمیں ہمارے دین اسلام نے سکھائی ہیں۔۔۔
شکریہ۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ ضروری نہیں ہے کہ جوحدیث ہمیں کمزور سند کے ساتھ ملی ہے
لیکن اُن حدیثوں کا کیا جس مضبوط سند سے موجود ہوں۔۔۔
لیکن اُس پر اہل رائے امامؒ کے قول کو ترجیح دیتے ہوں؟؟؟َ۔۔۔
تو اختلاف تو بعد میں شروع ہوگا۔۔۔ پہلے عقیدہ تو پتہ چلے۔۔۔
شیعہ رافضی۔۔۔ بھی امام جعفر صادق کی لائی ہوئی شریعت پر نبی پاکﷺ کی لائی ہوئی شریعت کو فوقیت دیتے ہیں۔۔۔
حلالہ پر ہی بات کرلیں۔۔۔ حرام کام کو حلال کس نے کیا؟؟؟۔۔۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
محترم جنک مراسلوں کا آپکو شوق ھے اس لئے اسے جاری رکھیں۔
ویسے اس بات کو الزام تونہیں کہنا چاہیے۔
میں جواب دینے سے نہیں ڈرتا
یہ تو اچھی بات ہے۔ لیکن میں آپ کو کہتا ہوں کہ میں حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا۔ کسی کی کسی بھی بات کاجواب دینا اور بات ہوتا ہے اور حق بات بیان کرنا اور قبول کرنا اور بات ہوتا ہے۔ آپ جواب دینے سے نہیں ڈرتے اور میں حق بات بیان کرنے اور اسے قبول کرنے سے نہیں ڈرتا۔۔۔ اب آپ سمجھ ہی گئے ہونگے۔ ان شاءاللہ
مگر میں اپنے کچھ اھلحدیث دوستوں کی بہت عزت کرتا ہوں
اور اس بات کا فریضہ دوسروں کو کاندھوں پر ڈالا ہوا ہے۔ اور صرف انہی کے ہی لائک وغیرہ کے بٹن پریس کرکے ہاں میں ہاں ملاتے جارہے ہیں۔ اور پھر کہتے بھی جارہے ہیں کہ میں ’’ بہت عزت کرتا ہوں‘‘ اگر آپ عزت کرتے ہیں تو آپ کو پھر اختلافی مباحث میں آنا ہی نہیں چاہیے۔ کیونکہ جب آپ ایسی چیز کو لائک کریں گے جو آپ کے اہل حدیث دوستوں کی نظر میں اسلامی تعلیمات کے مخالف ہوگی تو یقیناً آپ کے دوستوں کو تکلیف ہوگی۔ ۔۔ شاید آپ تکلیف کے ان گمنام اور خاموشائی راستوں سے بھی واقف ہونگے۔
اس لئے میں نہیں چاہتا کہ میرے کسی عمل سے انہیں میری طرف سے کوئی رنج پہنچے اور یہ بات وہ جاتے ہیں جو آپکو بتانی ضروری نہیں
میں نے کہا بھی نہیں کہ آپ مجھے بتائیں۔ اشارہ کرنے پر تھینکس قبول فرمائیں۔
مگر اطلاع کے لئے کہی جا رہی ھے۔
شکریہ
اگر ان دھاگوں میں میں بھی آپ جیسی حرکتیں شروع کر دوں تو ممبران بھی تنگ پڑ جائیں گے۔
مجھے زبان بھی آپ جیسے ہی دیتے ہیں۔ کسی کو کہہ دینا کہ آپ سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہیں اور پھر اس کے اس قول پر صرف ثبوت مانگ لینا اور پھر اس ضمن میں آپ کا کہہ دینا کہ ممبران تنگ پڑ جائیں گے۔۔ مجھے سمجھ نہیں آیا۔۔ ممبران کیوں/کس وجہ سے تنگ پڑتے ہیں، ہمیں اچھی طرح معلوم ہے۔
اور ہو سکتا ھے کوئی ایسا پیغام میرے لئے بھی لکھ دے تو میرے لئے شرم کا مقام ہو گا جو آپ کے لئے نہیں۔
ایک نصیحت بھی قبول فرمائیے آپ جس سیٹ پر اپنے آپ کو متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی سیٹ نہیں جس پر مفت کے مفتی جلوہ گر ہوں۔ یہ ذمہ دارانہ سیٹ ہے۔ اس لیے اس سیٹ پر اگر اپنے آپ کو متعارف کروانا ہے تو پھر لولی اور بے بنیاد باتوں کےساتھ شوشے چھوڑنا دار افتاء کو بدنام کرنے کے مقابل ہے۔

آپ کی اس طرح کی باتیں مجھے اچھی نہیں لگیں ۔ مہربانی فر ما کر اس طرح کی باتوں سے پرہیز کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
1۔ سب سے پہلے تو الزام لگانے پر شکریہ قبول فرمائیں۔۔۔۔’’ آپ کے لئے نہیں۔ ‘‘
2۔ دوسری بات ہر یوزر کو اختیار ہوتا ہے۔ کہ وہ کسی کی بھی پوسٹ پر کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔ اگر میں آپ کی ہی پوسٹس میں سے کسی پوسٹ پر کہہ دوں تو پھر آپ کو مقام شرم حاصل ہوجائے گا ؟۔۔ میری نظر میں آپ کی ایک پوسٹ ہے۔ تلاش کرکے پھر اس پر کچھ اس طرح لکھتا ہوں اور پھر آپ کے جواب کا انتظار کرونگا۔ ان شاءاللہ
3۔ اور یہ بھائی ہمارے ہی ہم مسلک ہیں۔ اگر ہماری ہی پوسٹ پر کوئی ایسی چیز جو ہمارے بھائی کو اچھی نہیں لگتی کہہ دیتے ہیں تو پھر آپ کا اس کو شرم اور غیر شرم سے تعبیر کرکے پیش کرنا آپ کے ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔مزید ہم کچھ نہیں کہتے۔
اب آپ کا جب تک آخری مراسلہ نہیں ہو گا آپ کو شائد سکوں نہ ہو اس لئے کسی تعمیری مراسلہ تک کے لئے اجازت آپ کا راستہ صاف خوب لکھیں۔
الزام لگانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ ویسے شائد کے الفاظ ہی آپ کے الزام کو جھوٹا ثابت کررہے ہیں کہ آپ بھی اس بات کو یقین کی حد تک تسلیم نہیں کرتے۔ تبھی تو ظنونیت بیچ میں ہے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اب اعتراض پیش کرنے والے ہمارے بھائی خود کو مفتی مانتے ہیں؟؟؟۔۔۔
محترم بھائی ہر بات کا مفہوم مخالف نہیں لیاجاتا۔اگر میں نے لکھ دیا کہ مفت کے مفتی تو اس کا مفہوم مخالف ہر گز یہ نہ لیا جائے کہ میں مفتی ہوں۔ میں نے تو مفتی عابد صاحب کے اپنے آپ کو مفتی کہنے پر ہی یہ الفاظ لکھے تھے۔ ویسے آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں بھی ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں۔۔ آپ جیسے صاحب علم کے بیچ رہ کر کچھ لکھنے کی جسارت اس لیے کرتا رہتا ہوں تاکہ اگر کہیں کوئی غلطی بھی کروں تو اہل علم ٹوک سکیں۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
پہلے تو میں فورم کے ذمہ داران کو مخاطب کرتا ہوں کہ میں نےکچھ سوچ سمجھ کر جو میں میرے اور فورم کے حق میں بہتر ہوسکتا تھا بات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے یہ نہ سوچ کر کہ غلطی کس کی ہے ۔میں نے خود کو ہی چھوٹا تسلیم کرلیا اس کے باوجود گڈ مسلم صاحب ایک طرح سے فیصلہ صادر فرمادیا جو کہ یہ ہے

جب میں کنارہ کشی کر چکا تو موصوف کے بقول میرے الزامات غلط ہوئے۔ اس کے بعد کیوں مجھے بار طیش دلا رہے ہیں اور میری ذات اور میرے علم پر سیدھا حملہ کرر ہے ہیں ۔ ان کو بار با ر کیوں غصہ آ رہا ہے اور کس بات پر۔
سنئے محترم گڈ مسلم صاحب عزت نفس اور علمی وقار کی حفاظت کرنا میرا فریضہ ہے اس پر صبر کرنا جائز نہیں ۔ کوشش کرتا ہوں آپ جیسی زبان استعمال نہ کروں ہر آدمی کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے آپ کو ان باتوں کو واضح کرنا چاہئے کہ آپ کا یہ فرمان
(۱)
جہاں آپ نے ایک مدرسہ کے حوالے سے بات کرکے من گھڑت کہانی پیش کرکے قارئین سے داد تحسین لے چکے ہیں۔ اور استہزاء شعائر اسلام کا خوب فریضہ انجاد دیا ہے۔
جب سے آپ اس فورم پر آئے تب سے اب تک آپ کی پوسٹ وغیرہ کا مطالعہ کرتا آرہا ہوں، اور یہ بھی دیکھتا آیا ہوں کہ آپ لم تقولون مالاتفعلون کے کس حد تک مصداق ہیں۔اور یہ بھی دیکھتا آیا ہوں کہ جب آپ سے کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو اپنی پریشانیوں کا رونا دھونا شروع کردیتے ہیں۔ خیر ہم جو عرض کرنا چاہتے ہیں
تو محترم میں نے کون سے مدرسہ کےبارے میں من گھڑنت کہانی پیش کی اور کہاں داد تحسین حاصل کی اور اگر کی بھی تو داد دینا یہ میرا عمل نہیں یہ تو قارئین کا عمل ہے جو میرے بس کی بات نہیں ۔اس سے یہ بات بھی ثابت ہورہی ہے کہ آپ میرے ساتھ ساتھ قارئین پر بھی غصہ اتار رہے ہیں ،اور یہ بھی ثابت ہورہا ہے قارئین کا مجھے داد تحسین دینا ہی آپ کے لیےاصل ناگواری کا سبب ہے اور آپ مستقل اس تلاش میں رہے ہیں کہ کب موقع ملے اور اپنے دبے ہوئے جذبہ کی تسکین کریں، چنانچہ اس جوپرانا بغض اور حسد ہی کہا جا سکتا ہے جس کو آپنے اگل دیا چلئے اور ایک طرح سے یہ دونوں کے حق میں اچھا ہی ہوا آپ کا بوجھ بھی ہلکا ہوگیا نہیں تو معلوم نہیں اس بات کو دبائے رکھنے سے آپ پر اور مجھ پر کیا اثر ہوتا ۔
مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے مدرسہ سے متعلق کوئی کہانی سنائی ہو ۔ اور اگر سنائی بھی ہوگی تو میں نے کن اغراض کا اظہار کیا ہوگا ۔ میں نے تو آج تک اس فورم پر اپنا پورا تعارف بھی نہیں کرایا ۔ درمیان میں کچھ سرسری طور پر کچھ ذکر ضرور آیا۔ اور اگر مدرسہ کا ذکر کربھی دیا تو میں نے کسی چندے وغیرہ کا اعلان یا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی میں ان باتوں کو پسند کرتا ہوں ۔ بہر حال آپ مدرسے کا بیچ میں کیوں لائے یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے
باقی باتوں کو میں نظر انداز کرتا ہوں ( الزام اور عدم الزام و بہتان وغیرہ کی)۔آپ کا یہ فرمانا، مجبوراً برداشت کرنا پڑیگا جس کی جواب دہی عند اللہ آپ کو دینی ہے:
جناب جو ہم نے سمجھا وہ بیان کردیا ہے۔۔ اور یہ ایسی حقیقت ہے جس کا آپ سیدھی طرح انکار کرہی نہیں سکیں گے۔ ہاں بہانوں کے ساتھ الزامات کی راہ پر چلتے ہوئے بھی اگر انکار کریں گے تو جواب ارسال کرکے تشفی کرا دی جائے گی۔ ان شاءاللہ
ایک نصیحت بھی قبول فرمائیے آپ جس سیٹ پر اپنے آپ کو متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی سیٹ نہیں جس پر مفت کے مفتی جلوہ گر ہوں۔ یہ ذمہ دارانہ سیٹ ہے۔ اس لیے اس سیٹ پر اگر اپنے آپ کو متعارف کروانا ہے تو پھر لولی اور بے بنیاد باتوں کےساتھ شوشے چھوڑنا دار افتاء کو بدنام کرنے کے مقابل ہے۔
اب میں آپ کی باتوں کا جواب آپ کےہی انداز میں دوں یہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا ، لیکن جناب عالی آپ کو میرے مرتبہ اور میرے علم پر کیوں دکھ ہے ، میں خود کو اعلم الناس تو نہیں کہتا اس لیے کہ’’ فوق کل ذی علم علیم‘‘اور علم کے الگ درجات ہوتے ہیں کوئی کسی فن میں ماہر ہےمثلاًً کوئی نحو صرف میں ماہر ہے تو کوئی علم لغت میں کوئی اسماء الرجال میں ماہر ہے تو کوئی علم حدیث اور علم تفسیر میں اور کوئی فقہ میں ، کوئی مناظرہ بازی اور مکالمہ بازی میں ماہر ہوتا ہے ۔ اورمیرا تعلق فقہ سے ہے مناظرہ بازی مکالمہ بازی میرا فن نہیں ہے اور نہ مجھے اس میں ملکہ حاصل ہے میری یہی کمزوری ہے جس کا آپ فائدہ اٹھا رہے ہیں کیوں کہ اس میں حاضر جوابی اور جواب ترکی بترکی چاہئے وہ میرے بس کی بات نہیں ۔ اور آپ کا یہ الزام کہ میں کسی خاص مکتبہ فکر کی تبلیغ کررہا ہوں یہ آپ کی غلط فہمی ہے میں بیشک حنفی ہوں اور الحمد للہ مجھے حنفی ہونے پر فخر ہے اور رہیگا اس کو کوئی بدل نہیں سکتا اب چاہے یہ کسی کی نگاہ میں غلط ہو یا صحیح ہو ، کوئی احناف کو برا کہے گا تو ہمیں بھی برا لگے گا جس طرح آپ کو لگتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مزاج میں اعتدال ہے میری کوئی پوسٹ بتا دیں جس میں نے کسی مسلک کے اکابر کو طعن تشنیع کی ہو ابن تیمیہ ؒ یا ابن قیمؒ یا دیگر علماء کرام میں سے یاا سلاف میں سے کسی کی بھی تحقیر یا تذلیل کی ہو اس فورم پر اور نہ کسی دوسری فورم پر اور نہ ہی اپنے بلاگ پر نفرت پھیلانا ہمارے خاندان میں نہیں ہے :
اور محترم ایک بات اور عرض کردوں میرے والد محترم عالمی سطح کے عالم تھے ہمارے مدرسہ کی تشہیر کے لیے ان کا نام ہی کافی ہے ۔ اور ان شاء اللہ بہت جلد اپنی ویب سائڈ بھی لانچ کرنے جا رہا ہوں۔ والد محترم ؒ کی کتابوں کی کمپوژ نگ کی تکمیل کا انتظار ہے
اور عزت کی بات یہ ہے الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے اچھی عزت دی ہے اس کے لیے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے یہ پہلا موقع ہے کہ اس فورم پر کچھ افراد نے میری بے عزتی کی دوسری فورم ’’الغزالی ‘‘ صراط الہدٰی‘‘ حق فورم‘‘ اور دیگر تین اردوفورم پر اللہ نے اچھی عزت دی بے عزتی یہیں اسی فورم پر برداشت کرنی پڑی ۔ گرداشت کرنا اس لیے کہہ رہا ہوں اللہ تعالیٰ اس فورم کے منتظمین کو اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے جو عالموں کی قدر کرتے ہیں ان کے اسی اخلاق کریمانہ کی وجہ سے اس فورم پر وقت دیتا ہوں ۔ اگر غور کیا جائے میں کتنے نقصان میں ہوں اس کا اندازہ میری پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔ کم وبیش چارسو کتابی صفحوں کی کمپوژنگ کرچکا ہوں ،اگر اتنے وقت میں میں اپنے والدؒ کی کتابوں کی کمپوژنگ کرتا تو کتنا فائدہ ہوتا ۔
اور گڈ مسلم صاحب کیوں کہ آپ نے مجھے علم کا طعنہ دیا ہے تو عرض کردوں (اس کو آپ گھمنڈ کہیں گے)ان شاء اللہ آپ کے مقابلہ ہر میدان میں آگے نکلوں گا مجھے اللہ کے کرم سے بہت سارے فنون میں مہارت ہے حتیٰ کے کراٹے کنگ فو بھی جانتا ہوں اگر میرے فنون کی تصدیق کرنی ہو تو آپ کا کوئی آدمی مکہ مکرمہ میں ہو وہاں سلیم بجنوری کے نام سے خاص حرم شریف میں وہاں کا ساونڈ سسٹم کنٹرول کرتے ہیں اور جو توسیعی کام ہورہا ہے اس میں شریک ہیں اور کافی پرانے ہیں ان سے میرے بارے میں اور میرے والد کے بارے میں اور ’’مدرسہ صولتیہ ‘‘ میں میرے والدؒ کے بارے میں معلوم کیجئے مدینہ منورہ کی لائبریری میں میرے والد صاحبؒ کی کتاب امام اعظم ابوحنیفہؒ ملے گی ، زیادہ کیا لکھوں اتناہی کافی ہے ، اس لیے محترم مجھے آپ سے اپنی عزت نہیں کرانی’’ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہے‘‘
اور جہاں تک ’’امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا یہ فرمانا میری باتیں غلط ہوتی ہیں‘‘ یہ سراسر غلط ہے چاہے اس بات کو نقل کرنے والا کتنےہی اونچے درجہ کا آدمی ہو ۔ کیوں کہ ایک زمانہ ایسا گزرا ہے جس میں غلط باتوں کو بڑے لوگوں کی طرف منسوب کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے اس لیےمیں ان باتوں کو تسلیم نہیں کرتا اور کسی کو مجبور بھی نہیں کرتا۔ اور بھائی اگر آپ میری طرف سے کوئی کسی طرح کی کوئی تکلیف ماضی میں یا حال میں پہنچی ہو میں اس پر میں معذرت خواہ ہوں ۔اور ان تمام باتوں کوبھلا کر مجھے بھی اور آپ کو بھی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہنا چاہئے اور ہمیں اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے قارئین کو اس فورم کے بارے میں ایک غلط میسیج جائے ایسا نہیں ہونا چاہئے ہماری وجہ سے فورم کی بدنامی ہو بلکہ کے فورم کے لیے اچھا پیغام جانا چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں بات کو خوش اسلوبی سے ختم کرلیا جائے گا اللہ تعالیٰ آپ کی اور میری بھی اور تمام امت مسلمہ شیطان کے مکرو فریب سے حفاظت فرمائے آمین۔ فقط والسلام اللہ حافظ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم مسلم، اتنے دن سوچ میں لگا دئے اور اتنی ایکٹیوٹی پیش کی مگر سوچے بنا، میرے لئے شرم کا مقام ہو گا پر جو نشاندہی کروائی ھے، بہت بھولے ہو بھئی، آپ کو شرم دلائی تھی بہودہ الفاظ استعمال کرنے پر آپکے گروپ کے ممبر نے جسے میری یادہانی پر یاد آیا کہ یہ میں کیا کر بیٹھا، اور جو مجبوراً اس نے میرے لئے پیغام چھوڑا کسی کے کہنے پر اس میں اسے اپنی سوچ سے کام لینا چاہئے تھا کہ میں نے کیا لکھا اور اس نے کیا کہا۔

محترم ایک مراسلہ جب تشکیل دیا جاتا ھے چاہے وہ کسی کے مراسلہ کے جواب میں ہی کیوں نہ ہو سامنے والے کی پوری پوسٹ کو پڑھ کے اس کا خلاصہ کی شکل میں جواب دیا جاتا ھے جس میں بات کو واضع کرنے کے لئے کچھ پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالنی پڑتی ھے اور سمجھدار پڑھے لکھے ہی اسے درست سمجھ پاتے ہیں آپ بھی کوشش کر کے چونٹی کی طرح دانہ نہ چغا کریں پورے مراسلہ پر خلاصہ بیان کیا کریں ورنہ یہی سمجھا جائے گا کہ کالج تک نہیں پہنچ پائے۔

محترم مسلم میں آپ سے رشتہ داری نکالنے اس فارم میں نہیں آیا آپکی انٹری کسی مراسلہ کے جواب میں نہیں ہوتی بلکہ عقلمندی دکھانے کے لئے ممبران سے مخاطب ہو کر ۔۔۔۔۔۔۔؟ اور یہ نوبت اسی وقت پیش آتی ھے جب سامنے والے کے پاس عبارت پر جواب دینے کے لئے کچھ نہیں ہوتا۔

والسلام
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
پہلے تو میں فورم کے ذمہ داران کو مخاطب کرتا ہوں کہ میں نےکچھ سوچ سمجھ کر جو میں میرے اور فورم کے حق میں بہتر ہوسکتا تھا بات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے یہ نہ سوچ کر کہ غلطی کس کی ہے ۔میں نے خود کو ہی چھوٹا تسلیم کرلیا اس کے باوجود گڈ مسلم صاحب ایک طرح سے فیصلہ صادر فرمادیا جو کہ یہ ہے
نہیں محترم میں کوئی فیصلہ صادر نہیں کررہا اور نہ میرا حق ہے اور نہ فیصلہ صادر کرنے کی کسی پر اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری لگائی ہے۔آپ میرے بھائی ہیں۔۔۔بس میری مجبوری یہ ہے کہ حق بات پہنچا دینا ہی ہمارا فرض ہے۔ باقی کوئی مانے یا نہ مانے ۔ اس کا ہم سے نہیں پوچھا جائے گا۔ اس لیے آپ میری باتوں کو فیصلہ سے تعبیر مت کریں۔
جناب شیخ الاسلام مولانا کنعان صاحب نے یہاں پر آرڈر آرڈر کی تعبیر کرکے مجھے بےوقوف کہا اور ساتھ احتیاط برتنے کی بھی پوزیشن واضح کی اور آپ یہاں پر یہ فرما رہے ہیں کہ میں نے آپ پر فیصلہ صادر کیا ہے۔؟۔۔ آپ دونوں کا آپسی کیا تعلق ہے۔ اور ایک جیسے ہی الفاظ۔۔۔کم از کم میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔
جب میں کنارہ کشی کر چکا تو موصوف کے بقول میرے الزامات غلط ہوئے۔ اس کے بعد کیوں مجھے بار طیش دلا رہے ہیں اور میری ذات اور میرے علم پر سیدھا حملہ کرر ہے ہیں۔ ان کو بار با ر کیوں غصہ آ رہا ہے اور کس بات پر۔
جناب محترم اور عزت مآب نہ تو مجھے غصہ آرہا ہے اور نہ میں آپ کی ذات وآپ کے علم پر حملہ کرر رہا ہوں۔ کیونکہ آپ نے لکھا تھا کہ ’’ جو مزاج عالیہ میں سمجھیے‘‘ اور ہم نے جو سمجھا وہی بیان کردیا۔کڑاہٹ اور سخت جملے صرف اس لیے استعمال کیے گئے کیونکہ آپ جیسے اہل علم لوگوں سے بےثبوتیں باتیں جب دیکھنے کوملتی ہیں تو پھر افسوس ہوتا ہے۔۔ لیکن شاید آپ اس طرح کی باتوں کو بہت ہلکا سمجھتے ہیں اور بے تحقیقی وبےسمجھی باتیں جہاں دل چائے کرتے چلے جاتے ہیں۔ اور پھر فرماتے بھی ہیں کہ ہمارا اس مسئلے میں شرح صدر ہے۔
سنئے محترم گڈ مسلم صاحب عزت نفس اور علمی وقار کی حفاظت کرنا میرا فریضہ ہے اس پر صبر کرنا جائز نہیں ۔ کوشش کرتا ہوں آپ جیسی زبان استعمال نہ کروں ہر آدمی کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے
میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ آپ جیسے اہل علم لوگوں کی قدر کروں لیکن جب اہل علم ہی الزامات لگانا شروع کردیں تو پھر ............؟؟؟۔۔یہاں ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے
آپ کو ان باتوں کو واضح کرنا چاہئے کہ آپ کا یہ فرمان
(۱)
جہاں آپ نے ایک مدرسہ کے حوالے سے بات کرکے من گھڑت کہانی پیش کرکے قارئین سے داد تحسین لے چکے ہیں۔ اور استہزاء شعائر اسلام کا خوب فریضہ انجاد دیا ہے۔
جب سے آپ اس فورم پر آئے تب سے اب تک آپ کی پوسٹ وغیرہ کا مطالعہ کرتا آرہا ہوں، اور یہ بھی دیکھتا آیا ہوں کہ آپ لم تقولون مالاتفعلون کے کس حد تک مصداق ہیں۔اور یہ بھی دیکھتا آیا ہوں کہ جب آپ سے کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو اپنی پریشانیوں کا رونا دھونا شروع کردیتے ہیں۔ خیر ہم جو عرض کرنا چاہتے ہیں
تو محترم میں نے کون سے مدرسہ کےبارے میں من گھڑنت کہانی پیش کی اور کہاں داد تحسین حاصل کی اور اگر کی بھی تو داد دینا یہ میرا عمل نہیں یہ تو قارئین کا عمل ہے جو میرے بس کی بات نہیں ۔
سعودیہ والوں کو انڈیا کے ایک مدرسے میں لانے کی۔ اور پھر الحمدللہ اور اونچی آواز سے آمین کہلوانے کی۔۔ اور پھر شور شرابا کی وبا قائم کرنے کی۔۔۔۔ مزید لنک بھی دوں اب مولانا کنعان صاحب کی طرح یا خود یاد آجائے گا۔؟
اس سے یہ بات بھی ثابت ہورہی ہے کہ آپ میرے ساتھ ساتھ قارئین پر بھی غصہ اتار رہے ہیں ،اور یہ بھی ثابت ہورہا ہے قارئین کا مجھے داد تحسین دینا ہی آپ کے لیےاصل ناگواری کا سبب ہے اور آپ مستقل اس تلاش میں رہے ہیں کہ کب موقع ملے اور اپنے دبے ہوئے جذبہ کی تسکین کریں، چنانچہ اس جوپرانا بغض اور حسد ہی کہا جا سکتا ہے جس کو آپنے اگل دیا چلئے اور ایک طرح سے یہ دونوں کے حق میں اچھا ہی ہوا آپ کا بوجھ بھی ہلکا ہوگیا نہیں تو معلوم نہیں اس بات کو دبائے رکھنے سے آپ پر اور مجھ پر کیا اثر ہوتا ۔
نہ میں آپ پہ غصے کررہا ہوں، نہ قارئین پہ اور نہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ قارئین کیوں آپ کو داد تحسین دے رہے ہیں۔ اور نہ میں کسی چھپے غصہ کو لے کر موقع کی تلاش میں تھا اور نہ ہوں اور نہ کبھی رہونگا۔ ان شاءاللہ۔ لیکن جب آپ بےثبوتا الزام لگائیں گے۔ تو پھر ضرور آپ سے ثبوت مانگوں گا۔ ان شاءاللہ
مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے مدرسہ سے متعلق کوئی کہانی سنائی ہو ۔ اور اگر سنائی بھی ہوگی تو میں نے کن اغراض کا اظہار کیا ہوگا ۔ میں نے تو آج تک اس فورم پر اپنا پورا تعارف بھی نہیں کرایا ۔ درمیان میں کچھ سرسری طور پر کچھ ذکر ضرور آیا۔ اور اگر مدرسہ کا ذکر کربھی دیا تو میں نے کسی چندے وغیرہ کا اعلان یا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی میں ان باتوں کو پسند کرتا ہوں ۔ بہر حال آپ مدرسے کا بیچ میں کیوں لائے یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے
باقی باتوں کو میں نظر انداز کرتا ہوں ( الزام اور عدم الزام و بہتان وغیرہ کی)۔آپ کا یہ فرمانا، مجبوراً برداشت کرنا پڑیگا جس کی جواب دہی عند اللہ آپ کو دینی ہے:
کہانی اس فورم پر نہیں کسی اور فورم پر ہے۔ اشارہ کردیا ہے۔ امید ہے سمجھ آجائے گا۔ ان شاءاللہ ۔۔آپ اسی کہانی کو دوبارہ پڑھ لینا اور پھر مختصر اغراض کو بھی پیش کردینا ۔۔۔ پھر ہم بتائیں گے کہ آپ نے کن اغراض کی خاطر من گھڑت کہانی پیش کی ہے۔۔۔اور میں مدرسے کے ذکر کو بیچ میں اس لیے لایا تاکہ آپ کو دکھایا جائے کہ آپ کتنے بڑے مصلح ہیں ؟
اب میں آپ کی باتوں کا جواب آپ کےہی انداز میں دوں یہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا، لیکن جناب عالی آپ کو میرے مرتبہ اور میرے علم پر کیوں دکھ ہے ، میں خود کو اعلم الناس تو نہیں کہتا اس لیے کہ’’ فوق کل ذی علم علیم‘‘اور علم کے الگ درجات ہوتے ہیں
جناب میں نہیں کہتا اور نہ میں مجبور کرتا ہوں کہ آپ میرے ہی انداز میں جواب دیں، لیکن مجھے دکھ اور پھر میرے الفاظ میں جو آپ کڑواہٹ یا حدت دیکھ رہے ہیں وہ آپ ہی کی مرہون منت ہے۔۔ نہ آپ الزام لگاتے اور نہ اس طرح کا انداز آپ کو دیکھنے کو ملتا۔۔۔ ایک جماعت کو سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا انکار کرنے والی بتانا کوئی چھوٹی بات ہے؟۔۔اگر آپ کا یہ الزام نہ ہوتا یا نہیں ہے تو پھر بتائی گئی شرط کے مطابق کوئی ایک اثر پیش کریں۔
اورمیرا تعلق فقہ سے ہے
یعنی جو دل میں آئے وہ سمجھ لیا جائے۔۔۔ اگر پوچھا جائے تو پھر جواب میں کہا جاتا ہے کہ ہمیں اس مسئلہ پر شرح صدر ہے۔۔ کیا فقہ کے جو مسائل ہوتے ہیں وہ کسی کو سمجھائے بتائے نہیں جاتے ؟
اور آپ کا یہ الزام کہ میں کسی خاص مکتبہ فکر کی تبلیغ کررہا ہوں یہ آپ کی غلط فہمی ہے
ثبوت ؟
میں بیشک حنفی ہوں اور الحمد للہ مجھے حنفی ہونے پر فخر ہے اور رہیگا اس کو کوئی بدل نہیں سکتا اب چاہے یہ کسی کی نگاہ میں غلط ہو یا صحیح ہو، کوئی احناف کو برا کہے گا تو ہمیں بھی برا لگے گا جس طرح آپ کو لگتا ہے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَىٰ مَا أَنزَلَ اللَّـهُ وَإِلَى الرَّ‌سُولِ قَالُوا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام نازل فرمائے ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا، کیا اگر چہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں
لیکن اس کے باوجود مزاج میں اعتدال ہے میری کوئی پوسٹ بتا دیں جس میں نے کسی مسلک کے اکابر کو طعن تشنیع کی ہو ابن تیمیہ ؒ یا ابن قیمؒ یا دیگر علماء کرام میں سے یاا سلاف میں سے کسی کی بھی تحقیر یا تذلیل کی ہو اس فورم پر اور نہ کسی دوسری فورم پر اور نہ ہی اپنے بلاگ پر نفرت پھیلانا ہمارے خاندان میں نہیں ہے :
اچھی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس طریق پر عمل کرنے کی توفیق دے۔۔۔ یہاں بھی ایک نصیحت کرنا چاہتا تھا مگر غلط مفہوم لیے جانے کی غرض سے نہیں لکھ رہا۔۔
اور گڈ مسلم صاحب کیوں کہ آپ نے مجھے علم کا طعنہ دیا ہے
محترم بھائی میں نے آپ کو کوئی طعنہ نہیں دیا۔ میں نے جس قبیل سے بات کی ہے۔ آپ اس کو مدنظر رکھیں۔۔ ماشاءللہ آپ فقیہ ہونے کے ساتھ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ تو میں کیا سمجھوں؟۔۔۔ آپ ایک بات کس قبیل سے کہی گئی ہے اس کو نہیں سمجھ رہے تو......... اب آگے کچھ نہیں لکھتا۔
اور جہاں تک ’’امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا یہ فرمانا میری باتیں غلط ہوتی ہیں‘‘ یہ سراسر غلط ہے چاہے اس بات کو نقل کرنے والا کتنےہی اونچے درجہ کا آدمی ہو ۔ کیوں کہ ایک زمانہ ایسا گزرا ہے جس میں غلط باتوں کو بڑے لوگوں کی طرف منسوب کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے اس لیےمیں ان باتوں کو تسلیم نہیں کرتا اور کسی کو مجبور بھی نہیں کرتا۔
یہی تو ہمارا موضوع ہے۔ جس پر کئی بار کہا بھی کہ آپ موضوع پر بات کریں۔ اگر موضوع پر بات ہوتی تو جس طرح کے باتیں ہمارے بیچ ہوئی شاید یہ سامنے نہ آتیں۔۔ فقیہ صاحب کسی بات کے بارے آپ کا یہ کہہ دینا کہ وہ سراسر غلط ہے؟ فریق مخالف تو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا۔ اس لیے آپ بادلائل اس کا رد پیش کریں۔ یا پھر خاموشی ہی اختیار کرلیں۔۔ لیکن کم از کم ہم پر سیکڑوں آثار الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہونے کا دوش تو نہ دیں۔
اور بھائی اگر آپ میری طرف سے کوئی کسی طرح کی کوئی تکلیف ماضی میں یا حال میں پہنچی ہو میں اس پر میں معذرت خواہ ہوں۔
نہ مجھے آپ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے۔ اور نہ کسی یوزر کی طرف سے پہنچائی گئی تکلیف کو ذاتیات پہ لاتا ہوں۔۔۔ اس لیے معذرت کرنا ہی فضول ہے۔۔ لیکن آپ کا ہمیں سیکڑوں آثار الصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا منکر کہنا یہ ایساتیر تھا جس پر میرے مراسلات میں سختی دیکھنے کو ملی ہوگی۔۔۔ لیکن یہ سختی ذاتی عناد پر نہیں تھی۔۔ اور نہ ہی مراسلت کو ذاتیات پہ لانے کا قائل ہوں۔۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
حکیمانہ قول ہے کہ وقت کے ساتھ انسان عمر کے اس دائرہ تک بھی پہنچ جاتا ہے جب اس کی عقل پختہ ہوجاتی ہے۔۔۔ لیکن اب کچھ احباب کو دیکھ کر اس قول پر بھی شک ہورہا ہے۔۔۔

محترم مسلم، اتنے دن سوچ میں لگا دئے اور اتنی ایکٹیوٹی پیش کی مگر سوچے بنا،
مولانا سوچ میں نہیں لگا دیئے بلکہ مصروفیت آڑے تھی۔ کیونکہ آپ بےسوچے سمجھے یہی سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اتنے دن سوچ میں ہی لگا دیئے اس لیے مصروفیت کا تذکرہ کردیا۔۔ورنہ کوئی کسی کا پابند نہیں ہوتا کہ وہ فوراً ہی جواب دے۔۔ ہر کوئی اپنی مصروفیت کو دیکھ کر ہی وقت نکال پاتا ہے۔۔لیکن شاید آپ جیسے لوگ اس مصروفیت کو معیوب سمجھتے ہیں۔۔ لیکن کم از کم میں اس چیز کو معیوب نہیں سمجھتا اور نہ ہی اس بناء پر کسی سے کوئی شکوہ کرتا ہوں۔۔۔ویسے مراسلات میں آپ ہی وہ پہلے شخص دِکھے ہیں۔ جو اس بات کو بھی پیش کررہے ہیں۔
میرے لئے شرم کا مقام ہو گا پر جو نشاندہی کروائی ھے،
وقت ملتے ہی شرم دلانے کی کوشش کرونگا۔۔ کچھ صبر کریں۔
بہت بھولے ہو بھئی، آپ کو شرم دلائی تھی بہودہ الفاظ استعمال کرنے پر آپکے گروپ کے ممبر نے جسے میری یادہانی پر یاد آیا کہ یہ میں کیا کر بیٹھا، اور جو مجبوراً اس نے میرے لئے پیغام چھوڑا کسی کے کہنے پر اس میں اسے اپنی سوچ سے کام لینا چاہئے تھا کہ میں نے کیا لکھا اور اس نے کیا کہا۔
1۔ آپ کےلیے اطلاع ہے کہ مفت کے مفتی کوئی بےہودہ الفاظ نہیں بلکہ سخت ہیں۔ اس لیے آپ درستگی فرمالیں
2۔ ان کو جو اچھا نہیں لگا انہوں نے وہ پیش کیا۔۔ اور اس پر پہلے بتا چکاہوں کہ ہر یوزر باختیار ہوتا ہے جس کی پوسٹ پر جو مرضی کہہ ڈالے۔ اس لیے نے ابومحمد صاحب کو بھی ایک بات میری پوسٹ میں سے اچھی نہیں لگی تو انہوں نے اس کا تذکرہ کردیا۔۔۔
3۔ اس نے آپ کےلیے مجبوراً پیغام چھوڑا۔۔۔۔۔ کسی کے کہنے پر ایسا کیا۔۔۔ میرے خیال میں یہ آپ کا الزام ہے۔۔۔۔
محترم ایک مراسلہ جب تشکیل دیا جاتا ھے چاہے وہ کسی کے مراسلہ کے جواب میں ہی کیوں نہ ہو سامنے والے کی پوری پوسٹ کو پڑھ کے اس کا خلاصہ کی شکل میں جواب دیا جاتا ھے جس میں بات کو واضع کرنے کے لئے کچھ پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالنی پڑتی ھے اور سمجھدار پڑھے لکھے ہی اسے درست سمجھ پاتے ہیں آپ بھی کوشش کر کے چونٹی کی طرح دانہ نہ چغا کریں پورے مراسلہ پر خلاصہ بیان کیا کریں ورنہ یہی سمجھا جائے گا کہ کالج تک نہیں پہنچ پائے۔
1۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایک مراسلہ کب اور کس طرح تشکیل دیا جاتا ہے۔
2۔ ہر کسی کا جواب دینے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔ کوئی خلاصہ بیان کردینا مناسب سمجھتے ہیں تو کوئی جوابی طور لکھی گئی تمام وہ باتیں جن پر تحفظات ہوتے ہیں پر لکھنا مناسب سمجھتے ہیں۔۔۔ میرا انداز کیا ہے۔ آپ کے سامنے ہے۔۔
3۔ جی جناب مولانا خلاصہ میں جن پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہوتی ہے تو میں بھی بڑی تفصیل سے ان پر روشنی ڈال دیا کرتا ہوں
4۔ ایک ہی بار ہڑپ کرنے سے بہتر ہے کہ چیونٹی کی طرح دانہ ہی چغا جائے۔ ویسے میں ایسا کیوں کرتا ہوں کہ اگر آپ میرے مراسلات پڑہتے ہیں تو کسی جگہ اس بات کا تذکرہ بھی آپ کو ملے گا۔۔۔ اس لیے آپ کو ہڑپ کرنا مبارک اور مجھے چیونٹی کی طرح دانہ چغنا مبارک
5۔ شاید برطانیہ میں دینی علم کے حصول کےلیے کالجز وسکول کا رخ کروایا جاتا ہے۔۔ آپ کےلیے عرض کردوں کہ ہمارے ہاں دینی مسائل کی تعلیم کےلیے مدارس کا رخ کروایا جاتا ہے۔
محترم مسلم میں آپ سے رشتہ داری نکالنے اس فارم میں نہیں آیا
رشتہ تو ہمارا ہے ہی ۔۔ آپ نکالیں یا نہ نکالیں۔۔ المسلم اخوا المسلم
آپکی انٹری کسی مراسلہ کے جواب میں نہیں ہوتی بلکہ عقلمندی دکھانے کے لئے ممبران سے مخاطب ہو کر ۔۔۔۔۔۔۔؟
آپ کی یہ بات کس قبیل سے ہے باقی باتوں کی طرح قارئین یہ بات بھی سمجھ جائیں گے۔ ان شاءاللہ
اور یہ نوبت اسی وقت پیش آتی ھے جب سامنے والے کے پاس عبارت پر جواب دینے کے لئے کچھ نہیں ہوتا۔
میں عبارت پر ہی لکھتا ہوں، اور عبارت میں موجود ایک ایک بات پر تفصیل سے لکھتا ہوں۔۔ خلاصہ بیان کرنا کچھ کاتذکرہ کرنا کچھ کو ہضم کرجانا یا سرے سے موضوع پر خلاصہ پیش ہی نہ کرنا۔۔۔ یہ نوبت اس وقت پیش آتی ہے جب مراسلہ کا سرے سے جواب ہی نہیں ہوتا۔۔۔
ابھی تک بھی آپ کے پاس مراسلہ کا جواب نہیں۔۔ اس لیے تو ادھر ادھر کی باتوں میں لگایا ہوا ہے۔۔ اگر ہے تو پیش کریں۔۔ ورنہ پہلے بھی مشورہ دیاتھا اور اب دوبارہ دے رہا ہوں کہ ایک طرف ہوکر صرف مطالعہ ہی کریں۔۔شکریہ
 
Top