جناب محترم خضر حیات صاحب مجھ میں یہ خرابی ضرور ہے کہ تنقید سخت الفاظ میں کر جاتا ہوں مگر الفاظ تہذیب سے گرے ہوئے نہیں ہوتے۔
اسی تھریڈ میں میرا صرف ایک لفظ ہے جسے لکھنا مجھے بھی پسند نہ تھا میں کھلے دل سے اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
میری خواہش ہے کہ اس فورم کو مثبت انداز میں چلایا جائے کہ ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سمجھا جا سکے۔ اس سے ان شاء اللہ اختلافات کم ہوسکتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین حاصل ہوسکتا ہے اور اس کا کریڈٹ محدث فورم کو جائے گا۔ لیکن اس کے حصول کے لئے ہم مسلک کی ہر حال میں حمایت اور مخالف کی ہر حال میں مخالفت کے وطیرہ کو بدلنا ہوگا۔ اس کے لئے ذمہ داران کو اعلیٰ ظرف اور حق گو ہونا لازم ہے۔ تعصب ضد ہٹ دھرمی وغیرہ کی روک تھام کے لئے ایک بورڈ ہو جو اس کا تعین کر کے اسے واضح کرے مگر طرفین کو بحث کرنے دے۔ اگر کوئی بے عقلی کی بات لکھتا ہے تو اس کا مذاق نہ اڑایا جائے بلکہ احسن طریقہ سے بحث کی جائے۔
یہ چند گزارشات ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو سب کو فائدہ ہو۔
اصحاب فورم ، بانیان و نگہبان فورم کی پر خلوص محنتوں کا ثمرہ هے یہ فورم ۔ اللہ اس فورم کو مزید قوت اور حق گوئی و بیباکی عطاء فرمائے ۔ نظر بد سے بچائے اور عمر طویل عطاء فرمائے۔
آپ کے ہم سے مسالکی اختلافات ہیں محض ، هم نے آپ کو اہل سنت سے خارج تو کبهی سمجها ہی نہیں ، ان اختلافات کے هونیکے باوجود آپکا احترام اپنی جگہ ۔ بہرحال یہ نصف کلام هوا ۔ بیباکی کہتے ہیں جس کلام میں روباهی نا هو ، تو عرض هے کہ آپ میں علم کا فقدان هے اور اہل علم سے بات کرنیکی تمیز بهی نہیں ۔ علم حاصل کرنکا طریقہ بهی نہیں ۔ سیکهنے کی جگہ سکهانے کا فن ، مان لینے کی جگہ منوا لینے کا فن اور اعتراف کر لینے کی جگہ اعتراضات پیش کرنیکا فن بدرجہ اتم موجود هے ۔
سوالات کے جوابات کا انحصار سوالات کے انداز پر هوتا هے ، حساس کو دوسروں کے احساس سے عاری نہیں هوسکتا اگرچہ کہ وہ جاہل اور هٹ دهرم نا هو ۔ ضدی نا هو۔
آپکی گذارشات اپنی جگہ اور اس فورم کے رہنما اصول اپنی جگہ ۔
فی الحال اس فورم کی افادیت ، مقبولیت اور شہرت میں مزید چاند ستارے لگتے رہینگے ان شاء اللہ۔
ایک شعر پیش هے اس فورم کی تعریف میں اگرچہ آپ اس سے اختلاف ضرور کرینگے ۔
هر روش دیکهیئے ، کیاریاں دیکهیئے
پهر نا کہنا کہ گلشن سنوارا نہیں
ویسے آپ کو بتادیں یہ گلشن اسلام هے ۔