• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔اللھم انی اشکوالیک ضعف قوتنا و قلۃ حیلتنا۔۔اللھم ارحم علٰی حالنا۔۔یا رب!
یا مستجیب۔۔استجب دعواتنا۔۔اللھم آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
یا رب !ہمیں کسی ایسی آزمائش میں مبتلا نہ کیجیے گا کہ جس کا بار اٹھانے سےہم عاجز ہوں۔آمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نہ جانے کیوں کچھ روز پہلے مجھے احساس ہوا کہ بیگم صاحبہ کافی تھک گئی ہے، کیوں نہ مدد کی جائے ! کچن میں جاتے ہی بیگم نے کہا سچ میں آج بہت تھک گئی ہوں آج تھوڑا ہاتھ بنٹا لو پلیز، اور بیگم نے پیاز کاٹنے کا کام بھی دے دیا،ہم نے سوچا بیگم کی مدد کی جا رہی ہے ،واہ! لیکن یہ کیا ہوا اگلے روز بیگم نے یہ کام پھر سے مجھے دے دیا!اور آج ایک مہینے سے یہ کام کیے جا رہا ہوں،،، (ابتسامہ)
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
بہنا کتنا پیارا لفظ ہوتا ہے ۔جب علشبہ کو" بہنا" کہہ کر پکارا جاتا ہے تو مجھےگزرے سال یاد آجاتے ہیں تب مجھے بھی کوئی کہا کرتاتھا ۔۔۔۔"بہنا"!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
مسلمان عورتیں مائلات ہوتی ہیں نہ ممیلات!!
مسلم عورت کے لیے جائز نہیں کہ مجمع میں بے جا ہنسی،مذاق کر کے کسی کو اپنی جانب مائل کرے یا خواہش رکھے کہ لوگ اس کی جانب متوجہ ہوں۔ ۔ نہ یہ کہ وہ نامحارم کی جانب متوجہ ہو!!
میں سوچ رہی تھی کہ ہم پردے دار۔ ۔ شرعی پردہ کرنے والی خواتین اپنے آپ کو تو ڈھانپ کر رکھتیں ہیں مگر اپنی آواز کو جان بوجھ کر کیوں بلند کر لیتی ہیں۔ ۔ ممیلات بننے کے لیے؟؟؟اعوذ باللہ
مجمع میں ایسی بات کیوں کرتی ہیں جس سے لوگ آپ کی جانب متوجہ ہو کر سوچیں؟؟؟نا محارم کا فتنہ یہی تو ہوتا ہے!!!!
(ایک پرانی پوسٹ)

 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سناکرتےتھے کہ خواتین کوسنے دینے کو بہت ہوشیار ہوتی ہیں۔ ۔ دنیا بھر کی خبریں،غیبتیں ان کے پاس موجودہوتی ہیں۔۔مگر گزشتہ دنوں کے مشاہدے نے یہ بات جتلا دی ہے کہ اب سےمردوں نے خواتین کو اس میدان میں بھی ہراتے ہوئے’’Ladies first‘‘کے سلوگن کی بےحرمتی کر دی ہے:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اختصار ایک فن ہے!
مولانا محمد علی جوہر سے کسی نے پوچھا:"آپ کی تحریر میں ہر خوبی ہے لیکن آپ مختصر کیوں نہیں لکھتے؟"
مولانا نے کمال اطمینان سے جواب دیا"میرے پاس مختصر تحاریر لکھنے کے لیے وقت نہیں۔"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"آنسو بھی ناں اللہ تعالٰی کی ایک بہت بڑی نعمت ہیں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا ضمیر ہی مجھ جیسی عجیب و غریب باتیں کر سکتا ہے۔
"ہاں اور کیا۔۔۔۔مفت میں آنکھیں دھل کر صاف ہو جاتی ہیں"جھلایا ہوا لہجہ!
"نہ مانو!۔۔۔لیکن بات یہی ہے کہ آنسو اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں۔۔بہتے آنسو صرف پانی نہیں ہوتے۔۔زندگی بھر کا غم و غصہ،دکھ تکلیف لے کر جاتے ہیں۔۔ہے کوئی ایسا سستا ڈاکٹر؟؟یاد رکھنا آنسو بہانے والے کینہ پرور دل نہیں رکھتے"
"پھر منتقم کیوں روتا ہے؟؟"
"کیونکہ وہ سلیم الفطرت نہیں ہوتا!"
پھر واقعی مجھے محسوس ہوا کہ آنسو اللہ تعالٰی کی بیش بہا نعمت ہیں۔۔
 
Top