- شمولیت
- مارچ 08، 2011
- پیغامات
- 2,521
- ری ایکشن اسکور
- 11,555
- پوائنٹ
- 641
ما شاء اللہ ! بھائیوں نے عمدہ بحث کی ہے بس اس بحث و مکالمہ میں جو چیز مد نظر رکھنے والی ہے وہ برداشت ہے یعنی ہمیں کتاب وسنت پر مبنی اپنے موقف پر عمل کرنا ہے اور دوسروں کو کتاب وسنت سے جو سمجھ آیا ہے اسے برداشت کرنا ہے۔ اپنا موقف بیان کریں اور اگر دوسرا مان لے تو فبہا اور اگر دوسرا مطمئن نہ ہو سکے تو اسے برداشت کرنا وقت کا سب سے اہم تقاضا ہے۔
عربی زبان میں بعض ویب سائیٹس پر سلفی حضرات کے مکالموں میں بہت سختی آ جاتی ہے اور عمومادینی جامعات کے طلبہ اجتہادی مسائل میں سختی ، طنز، تشدد وغیرہ کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کا نتیجہ اب یہ نکل رہا ہے کہ بعض مسائل میں سلفیہ کا ایک گروہ دوسرے گروہ کو گمراہ قرار دے رہا ہے۔ اس وقت عالم عرب میں مدخلی سلفی، جہادی سلفی اور علمی سلفی کے نام سے تین معروف گروہ بن چکے ہیں جن کے ایک دوسرے پر شدید ردود اور تنکیر موجود ہے۔ یہاں یہ بحث کرنے سے مقصود یہ ہے کہ ہمیں اجتہادی اور مختلف فیہ مباحث میں برداشت کے رویے کو فروغ دیناچاہیے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو ہمارا انجام بھی وہی ہو سکتا ہے جو جماعت المسلیمن کا ہوا ہے۔ انہوں نے بعض مسائل میں جب تشدد اور سختی کو اپنایا تو ان کا مزاج ہی سختی اور تشدد والا بن گیا لہذا اب ان کی بھی چار جماعتیں بن چکی ہیں اور ہر ایک جماعت دوسری جماعت کے ساتھ سلام دعا اور ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی قائل نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب میں تحمل اور برداشت پیدا فرمائے۔ آمین! اس کی سب بھائی خصوصی دعا فرمائیں۔