- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر کوئی شخص بعض مرتبہ تحقیق کرکے صحیح احادیث بیان کرے اور بعض مرتبہ سنی سنائی ضعیف احادیث بیان کرے (اور اس کا مقصد ان کا ضعف واضح کرنا نہ ہو، بلکہ استدلال کرنا ہو) تو وہ گناہگار نہیں؟؟؟( ابتسامۃ محب .........)
آپ نے جو روایت پیش کی ہے اس میں کچھ باتیں سمجھنے کی ہیں
۱۔ ہر سنی سنائی بات
یعنی کچھ باتیں سنی سنائی اگر کوئی آگے بیان کرے تو وہ جھوٹا نہیں ہوتا ...!!!
ہر سنی سنائی بات کو آگے بیان کرنے سے روکنے کا مقصد اس کے علاوہ اور کیا ہے کہ لوگ قرآنِ کریم اور صحیح احادیث مبارکہ کی بجائے سنی سنائی باتوں پر عمل نہ شروع کردیں!!!۲۔ آگے بیان کر دے ۔
یعنی جھوٹ کا تعلق آگے بیان کرنے سے ہے نہ کہ عمل کرنے سے ...!!! اور وہ بھی ہر سنی سنائی کو آگے بیان کرنے سے ۔
نتیجہ یہ نکلا کہ سن کر عمل کرلینے والا گنہگار نہیں ہوتا ۔ اگر آپ اسے ضرورگنہگار سمجھنا ہی چاہتے ہیں اس حدیث کی بناء پر تو پھر بھی یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر سنی سنائی پر عمل کرنیوالا ہو۔
ہر عمل سنی سنائی پر ہونا اور ہر سنی سنائی پر عمل کرنا دونوں میں بھی واضح فرق ہے ۔
دیکھئے محترم رفیق طاہر بھائی! ہر عمل کا دار ومدار نیّت پر ہے، اگر کسی شخص کی نیت صحیح ہے، اور وہ اللہ کا حکم تلاش کرنے کیلئے غیر جانبداری سے اجتہاد کرتا ہے، لیکن چونکہ ہر انسان خطا کا پتلا ہے، لہٰذا خواہ اس کا اجتہاد صحیح ہو یا غلط! اسے نیت صادقہ اور محنت کی بناء پر اجر ملتا ہے، اگرچہ صحیح اجتہاد پر دُہرا اجر ملتا ہے۔
اسی طرح اگر ایک شخص تحقیق کرتا ہی نہیں، بلکہ جانبداری اور تعصّبات کی بناء پر اپنے من پسند عالم سے بغیر دلائل کے ہر سنی ہوئی بات پر عمل (تقلید) کرتا ہے، تو اگر وہ عمل عند اللہ غلط ہوگا، تب تو بقول آپ کے وہ گنہگار ہوگا، لیکن اگر وہ عمل عند اللہ صحیح ہوا تو بقول آپ کے وہ اجر کا مستحق ہوگا، حالانکہ یہاں بھی اپنی نیت کی بناء پر اسے گنہگار ہونا چاہئے، اور یہی میری رائے ہے۔ کیا آپ کی رائے اس کے مخالف ہے؟
بات مزید واضح کرنے کیلئے ایک مثال دیتا ہوں کہ اگر کوئی شخص قرآنِ کریم کی تفسیر میں کوئی بات بغیر علم کے صرف اپنی رائے سے کہہ دے، تو اگر اس کی تفسیر غلط ہو تب تو وہ گنہگار ہے ہی، لیکن کیا آپ کے نزدیک اگر بالفرض اس کی تفسیر عند اللہ صحیح ہو تو وہ اپنی ذاتی رائے کی بناء پر کی گئی تفسیر پر اَجر کا مستحق ہوگا؟؟؟